Guftugu - Ahmad Javaid | گفتگو - سوال جواب - احمد جاوید صاحب | 04

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 12 ก.ค. 2024
  • گفتگو - سوال جواب - احمد جاوید صاحب: چوتھا پروگرام
    00:00 Intro
    00:25 Hindu Civilization: Declining or...... ہندو تہذیب زوال پذیر ہے یا عروج کی طرف رواں ہے؟
    نیز یہ کہ جدیدیت نے ہندو تہذیب کو نقصان پہنچایا یا فائدہ دیا؟
    ہر وہ تہذیب جو مابعدالطبعیاتی تصورات سے نسبت کو دیگر مقاصد پہ غالب رکھتی ہو، اسکی بقا اب ناممکن بنائی جارہی ہے۔
    چنانچہ ہندو تہذیب بھی زوال ہی نہیں فنا کا شکار ہے۔ جدیدیت کے زیر اثر ہندو بھی اب اپنے عرفانی فلسہ (میٹا فزکس) کو ادب جیسا مقام دینے میں مصروف ہیں۔ ایسے سارے لٹریچر کو اب اسکی مراد اور اصل سے الگ کیا جارہا ہے۔
    ہندووں کا اپنی زمین میں ہی رہنے اور اپنے دائرے کے اندر رہنے کا جو تہذیبی سا عزم تھا، جدیدیت نے وہ توڑ دیا ہے۔
    05:15 How to define the concept of TAQDEER to modern mind?
    جدید ذہن کو تقدیر کا اسلامی تصور کیسے سمجھایا جائے؟
    भाग्य की अवधारणा को आधुनिक दिमाग में कैसे परिभाषित किया जाए?
    دیکھیں اب اگر تقدیر کو
    DeMeta Physicalize
    کرلیا جائے، یعنی تقدیر کو مطلق قوانین فطرت کا مجموعہ سمجھا جائے اور یہیں تک محدود رہا جائے تو جدید ذہن ہم سے زیادہ تقدیر پرست ہے۔ یہ انسان قوانین فطرت کا "مومن صادق" ہے جو اسکے علم سے ہمیشہ کے لئے باہر ہیں۔
    معلوم پہلے ہے اور موجود بعد میں ہے، یہ قانون فطرت ہے۔
    14:07 سوال: بندہ جس مذہب میں پیدا ہوتا ہے۔ اسی کو سچا سمجھتا ہے۔ پوری زندگی اس کا دفاع کرتا ہے۔ حتی کہ جس فرقے میں پیدا ہوتا ہے۔ اسی کو سچ گردانتے ہوئے، اس کے لئے مرنے مارنے پر بھی تل جاتا ہے۔ پیدائشی مذہب کے لئے جان لے بھی سکتا ہے اور جان دے بھی سکتا ہے۔
    جواب: یہ مسئلہ مذہب سے خاص نہیں ہے بلکہ یہ انسانی نفسیات کا ایک آفاقی پیٹرن ہے۔۔۔۔۔۔
    20:00 مذہب اختیار تو نہیں ہوتا بلکہ جبر ہوتا ہے۔ کیونکہ جس مذہب میں بچہ پیدا ہوتا ہے۔ اسی میں اسکی کنڈیشننگ کر دی جاتی ہے۔ اس مذہب کو اسکے ذہن میں راسخ کر دیا جاتا ہے۔ اور وہ پھر ساری عمر اسی کو سچ مان کر ہی زندگی گزارتا ہے۔ تو پھر اجباری چیز پر کیسا انعام اور کیسی سزا؟
    31:25 کچھ انسان اگر ریشنل سوچ کا دعوی یا مظاہرہ کریں۔ اور ان کے اندر جو سوالات پیدا ہوتے ہیں۔ کہ ہم کون ہیں؟ ہم کہاں سے آئے ہیں ؟ یہ کائنات کیسے وجود میں آئی ؟ مابعد طبیعات کی حقیقت کیا ہے؟ جنت اور دوزخ کدھر ہیں ؟ سزا اور جزا کا تصور کیا ہے ؟ وغیرہ وغیرہ تو وہ بھی جس مذہب میں پیدا ہوئے ہیں اسی کے دائرے میں رہتے ہوئے ان سوالات کے جوابات تلاشنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس دائرے سے باہر نہیں نکلتے اور نہ نکل سکتے ہیں۔
    34:50 اگر انسان سچائی جاننا بھی چاہے تو اسکے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہوتا کہ وہ حقیقت تک پہنچ سکے۔ دنیا میں ہزاروں مذاہب ہیں۔ اب ان سب کا تو تقابلی جائزہ نہیں لیا جاسکتا۔ بیس پچیس سال تو تعلیم حاصل کرنے اور دنیا اور جس مذہب میں پیدا ہوئے ہیں اسی کو جاننے اور سمجھنے میں ہی گزر جاتے ہیں۔ تیس سے پچاس سال کا درمیانی عرصہ کیرئیر بنانے اور اسٹیبلش ہونے میں بیت جاتا ہے۔ اور آخری عمر میں ذمہ داریاں اتارتے، بڑھاپے سے لڑتے ایک دن اچانک فرشتہ اجل آ پہنچتا ہے۔
    37:40 اتنی سے زندگی پر دائمی جنت اور دوزخ۔ کیا یہ عدل ہے؟ جس مذہب میں بندہ پیدا ہوا۔اسکی اس نے اپنے تئیں بہترین طریقے سے پیروی کرنے کی کوشش کی۔ جو ہدایات، شرائط، قواعد و ضوابط اس مذہب کے مولوی، آباؤ اجداد، معاشرے، ریاست اور اماں ابا نے بتائے تھے۔ اسی کے مطابق زندگی گزارنے کی حتی الامکان کوشش کی لیکن چونکہ وہ نہ چاہتے ہوئے بھی ایک غلط مذہب میں پیدا ہوگیا تھا اس لئے سیدھا دوزخ میں جائے گا۔ کیا یہ انصاف ہے؟
    جو بندے یہودی گھرانے میں پیدا ہوئے جنہوں نے عیسائیت کے ماحول میں پرورش پائی اور جو ہندو گھرانے میں پروان چڑھے۔اگر چہ انہوں نے پوری تندہی سے سکھلائے اور پڑھائے گئے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کی لیکن وہ دوزخ کے حقدار ٹھہرے ان کی ساری محنت رائیگاں گئی۔ کیا یہ انصاف ہے؟
    38:37 اسی طرح جو بچہ مسلم گھرانے میں پیدا ہوگیا۔ اسی میں پروان چڑھا۔ سکھلائے گئے مذہب کے مطابق پوری جانفشانی اور مشقت سے اس پر عمل پیرا رہا وہ جنت میں جائے گا۔ کیونکہ اس کی خوش قسمتی کہ وہ ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوگیا۔ دائمی زندگی کا فیصلہ محض خوش قسمتی پر ہوگا؟ کیا یہ عدل کے خلاف نہیں؟
    • Email your questions at: daanishpak@gmail.com
    اپنے سوالات اس ای میل پہ بھیجیے: daanishpak@gmail.com
    •Support & Connect:
    Patreon: / daanishtv
    Facebook: / ​
    Instagram: / daanish.pk
    .
    .
    .
    .
    .
    #ahmadjavaid #guftugu #HinduCivilization #گفتگو #अहमद_जावेद
    #daanishtv #ahmedjaved #ahmad_javaid #ahmadjaved
    #احمد_جاوید #احمدجاوید #DaanishTv #ShahidAwan
    #Ahmad_javaid_sahib_lectures #Taqdeer #تقدیر
    #Ahmad_javaid_lectures
    #Ahmed_javed_lectuers
    #Ahmed_javed_sahib_lectures
    #احمد_جاوید_صاحب_لیکچرز #ہندوتہذیب
    #احمد_جاوید_لیکچرز
    #AhmedJaved #AhmadJaved #AhmadJavaid #AhmedJavaid
    #GEOTV #ARY #ARYNews
    #हिन्दू_सभ्यता #हिन्दू
    क्या हिन्दू सभ्यता का ह्रास हो रहा है?

ความคิดเห็น • 17