Hakeem Moulana Murtaza Rizvi Balyavi EP.59

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 23 พ.ย. 2023
  • حکیم مولانا سیدمرتضیٰ رضوی بلیاوی سن 1332 ہجری بمطابق 1912ء میں سرزمین حسین آباد ضلع بلیا پر پیدا ہوئے (ضلع بلیا، اترپردیش اور بہار کے درمیان واقع ہے جس کا شمار اترپردیش میں ہوتا ہے)۔ موصوف کے والد "حکیم مولاناسید ممتاز حسین رضوی بلیاوی " کا شمار اپنے وقت کے جیّد علماء میں ہوتا تھا۔
    حکیم مولانا مرتضیٰ حسین کا تعلّق علمی خانوادہ سے ہے۔آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے گھر پر حاصل کی اس کے بعد عازم لکھنؤ ہوئے اور جامعہ¬سلطانیہمیں رہکرجید اساتذہ سے کسب فیضکرکے صدرالافاضل کی سند حاصل کی۔سلطانیہ سے فراغت کے بعد مدرسۃ الواعظین پہنچے اور مشہور و معروف اساتذہ سے کسب فیض کر کے واعظ کی سند دریافت کی۔
    مولانا مرتضی حسین نے علم طب کے ماہرین سے طب کی کتابیں پڑھیں اور اس فن میں مہارت حاصل کرلی ۔ سن 1944 عیسوی میں عازم احمدآباد(گجرات) ہوئے اور انجمن فیض پنجتنی جمال پور (احمدآباد)کی مسجد میں امام جماعت کی حیثیت سے پہچانے گئے۔
    سن 1965 عیسوی میں گجرات سے افریقہ کا رخ کیا اور وہاں کے مختلف ممالک میں تبلیغی امور انجام دیئے جن میں سےتنزانیا، کینیا، ٹانیکا اور دارالسلام وغیرہ سرفہرست ہیں۔ سن 1970 عیسوی تک تیلیغا و تدریسی فرائض انجام دیے اور اسی سال احمدآباد گجرات واپس آگئے اور پھرانجمن فیض پنجتنی جمال پور(احمدآباد-گجرات) کی مسجد میں امام جماعت کے فریضہ کو 36 سال تک بنحو احسن انجام دیتے رہے۔
    مولانا مرتضی حسین کو اللہ نے چھنعمتوں اور پانچرحمتوں سے نوازا فرزندان نرینہ کے نام کچھ اسطرح ہیں : سید محمد ارتضی، سید محمد اجتبیٰ، سید محمد مجتبیٰ سید محمد ضیاء اور دو بیٹے سید علم الھدی اورسید نورا لھدیٰ آپ کی حیات ہی میں عالم شبا ب میں انتقال فرما گۓ تھے۔ آپ نے سارے بچوں کو علم و ادب سے آراستہ کیا اور ساری اولاد احمدآباد گجرات میں قیام پزیر ہوگئی۔
    آخر کار یہ مبلغ و متکلم دوراں16 ذی الحجہ سن 1400 ہجری بمطابق 1980 میں محلہ جمالپور (احمدآباد- گجرات) میں ہمیشہ کےلےے سوگیا، مؤمنین کی کثیر تعداد آپ کے دولت کدہ پر تعزیت و تسلیت کے لئے جمع ہونے لگی، غسل و کفن کے بعد نماز جنازہ ادا کی گئی اور احمد آباد کے محلہ سارنگپور میں موجود باقر شاہ نامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
    ماخوذ از : نجوم الہدایہ، تحققل و تالفی: مولانا سدا غافر رضوی فلکؔ چھولسی و مولانا سدت رضی زیدی پھندیڑوی، ج9، ص246، دانشنامۂ اسلام، انٹرنشنلح نورمکر وفلم دہلی،2023ء
    ShiaOlama #Biography #Documentary #Islam #noormicrofilm #ShiaHistory #IslamicVideo

ความคิดเห็น •