Shaheede Rabe Meerza Mohamad Kamil Hindustani Olama e Kiram kaTaarruf EP-58

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 23 ธ.ค. 2024
  • شہید رابع آیت اللہ حکیم محمد کامل سن 1150ہجری میںسرزمین دہلی پر پیدا ہوئے۔ آپ کے والد مولانا عنایت اللہ احمد خاں کشمیری کا شمار اپنے وقت کے بزرگ علماء میں ہوتا تھا۔
    آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے وقت کے ماہر اساتذہ سے حاصل کی علم نحو، صرف، منطق، فلسفہ اور علم لسانیات و ادبیات کی تعلیم کی تکمیل کے بعد طب کی تعلیم علامہ زماں حکیم شریف خان سے حاصل کی ۔ شہید رابع نے فقہ و اصول کی تکمیل استاد بزرگ سید جلیل القدر مولانا سید رحم علی کی خدمت میں رہ کر حاصل کی۔
    آپ نے فقہ و اصول میں اس قدر مہارت حاصل کی کہ درجہ اجتہاد پر فائز ہوگئے۔ صاحب شذورالعقیان مولانا اعجاز حسین موسوی تحریر فرماتے ہیں کہ میں نےاکثر احباب کے پاس علامہ میرزا محمد کامل کے دستخط شدہ مسائل فقہیہ کے جوابات دیکھے ہیں۔ فروع دین کے مسائل میں اجتہاد فرماتے تھے اور کسی کے مقلّد نہیں تھے۔ علم و عمل میں اس قدر کامل تھے کہ تمام ہم عصر ان کی قدر و جلالت کا اعتراف کرتے تھے۔
    شہید رابع نے اپنی مصروفیات کے باوجود تصنیف و تالیف کو بہت اہمیت دی اور بہت سی کتابیں لکھیں جن میں نزہہ اثنا عشریہ بجواب تحفہ اثنا عشریہ ہے جس نے ملت اسلامیہ کی بنیاد کو مستحکم کیا ۔ غرۃ الراشدین، معین الصادقین، تاریخ العلماء برعلم رجال، رسالہ در علم بدیع، رسالہ صرف در فارسی، شرح نھایۃ ، شرح وجیزہ شیخ بھائی، تنبہ اہل الکمال، الانصاف علی اختلاف رجال اھل الخلاف۔ رسالہ در فلسفہ، تتمہ نزہتہ، منتخب فیض القدیر شرح جامع الصغیر، منتخب انساب سمعانی، منتخب کنزالعمال، رسالہ بداء، رسالہ در مئلہ رؤیت باری تعالیٰ وغیرہ کے نام سر فہرست ہیں۔
    شہید رابع کی اولاد میں فقط ایک بیٹے "سید ذوالفقار حسین" کا نام ملتا ہے۔
    آپ ایک عارف، متقی، پرہیز گار اور لوگوں کے ہمدردتھے پھر بھی ایسے ہمدرد انسان سےلوگ عناد اور دشمنی رکھتے تھے۔ چنانچہ کچھ لوگوں نے آپ کے قتل کیسازش کی اور باہم قسم کھا کر اپنے ارادہ پر کمر باندھ لی۔
    آخر کار سنہ 1225 ہجری میں ایک مکار نے علامہ محمد کامل کو زہر دغا سے شہید کردیا۔ آپ کے جنازے کو دہلی لایا گیا اور مؤمنین کی موجودگی میں پنجہ شریف پرانی دہلی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ آپ کامربہہ خلائق کی زیارتگاہ بنا ہوا ہے۔
    ماخوذ از : نجوم الہدایہ، تحققر و تالفم: مولانا سدد غافر رضوی فلکؔ چھولسی و مولانا سدل رضی زیدی پھندیڑوی، ج2، ص171 ، دانشنامۂ اسلام، انٹرنشنلق نورمکرموفلم دہلی،2020ء
    ShiaOlama #Biography #Documentary #Islam #noormicrofilm #ShiaHistory #IslamicVideo

ความคิดเห็น •