اس کا اپنا ہی کرشمہ ہے فسوں ہے یوں ہے یوں تو کہنے کو سبھی کہتے ہیں یوں ہے یوں ہے جیسے کوئی درِ دل پر ہو ستادہ کب سے ایک سایہ نہ دروں ہے نہ بروں ہے یوں ہے تم نے دیکھی ہی نہیں دشتِ وفا کی تصویر نوکِ ہر خار پہ اک قطرۂ خوں ہے یوں ہے تم محبت میں کہاں سود و زیاں لے آئے عشق کا نام خرد ہے نہ جنوں ہے یوں ہے اب تم آئے ہو مری جان تماشا کرنے اب تو دریا میں تلاطم نہ سکوں ہے یوں ہے ناصحا تجھ کو خبر کیا کہ محبت کیا ہے روز آ جاتا ہے سمجھاتا ہے یوں ہے یوں ہے شاعری تازہ زمانوں کی ہے معمار فراز یہ بھی اک سلسلۂ کن فیکوں ہے یوں ہے احمد فراز
اس کا اپنا ہی کرشمہ ہے فسوں ہے یوں ہے
یوں تو کہنے کو سبھی کہتے ہیں یوں ہے یوں ہے
جیسے کوئی درِ دل پر ہو ستادہ کب سے
ایک سایہ نہ دروں ہے نہ بروں ہے یوں ہے
تم نے دیکھی ہی نہیں دشتِ وفا کی تصویر
نوکِ ہر خار پہ اک قطرۂ خوں ہے یوں ہے
تم محبت میں کہاں سود و زیاں لے آئے
عشق کا نام خرد ہے نہ جنوں ہے یوں ہے
اب تم آئے ہو مری جان تماشا کرنے
اب تو دریا میں تلاطم نہ سکوں ہے یوں ہے
ناصحا تجھ کو خبر کیا کہ محبت کیا ہے
روز آ جاتا ہے سمجھاتا ہے یوں ہے یوں ہے
شاعری تازہ زمانوں کی ہے معمار فراز
یہ بھی اک سلسلۂ کن فیکوں ہے یوں ہے
احمد فراز
Kamal yar
واہ بہترین پوسٹ کے لئے تہ دل سے شکریہ
Please upload more videos and long videos of FARAZ Sahab.
Thankyou!!
واہ واہ ،، عطائیں ھیں سائیں ،، ڈھیروں محبتیں
Smartest and handsome shayar of love ❤️
true....
روز آ جاتا ہے سمجھاتا ہے یوں ہے یوں ہے
ہاں جی، کچھ لوگ روز آپ کو سمجھانے آ جاتے ہیں۔ یہ صرف مصرعہ نہیں حقیقت بھی ہے۔
My fav poet....
Very nice
Thanks
♥
Thanks