Deen Ko Bacha Liya-Sachey Bhai

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 29 ส.ค. 2024
  • فاطمہ کے چین نے ، علی کے نُور عین نے
    باخُدا حُسین نے،دین کو بچا دیا
    حرف آ رہا تھا دینِ مُصطفٰی کے نام پر
    ممبرِ رسول بِک رہا تھا تختِ شام پر
    دین کی اساس نے دستِ حق شناس نے
    اُمتِ محمدی کو خواب سے جگا دیا
    دین کو بچا دیا
    فاطمہ کے چین ۔۔۔
    ہر طرف سے بندھ ہو چُکے تھے حق کے راستے
    خون مانگتا تھا دین زندگی کے واسطے
    دین کے اُصول نے نائبِ رسول نے
    زندگی کا قرض اپنے خون سے چُکا دیا
    دین کو بچا دیا
    فاطمہ کے چین ۔۔۔
    امیرِ شام بن گیا تھا سانپ آستین کا
    اُس روی کے سر پہ رکھ رہا تھا تاج دین کا
    بادشاہِ دین نے بوریا نشین نے
    آرزوئے خُسروی کو خاک میں ملا دیا
    دین کو بچا دیا
    فاطمہ کے چین ۔۔۔
    پھر سے شرک کی طرف پلٹ نہ جائے آدمی
    گُناہِ مُستقیم سے بھٹک نہ جائے آدمی
    شاہِ تشنہ کام نے وقت کے امام نے
    حق کی راہ پر لہو سے اک دیا جلا دیا
    دین کو بچا دیا
    فاطمہ کے چین ۔۔۔
    حلقِ بے زبان سے ظُلم کی کمان توڑ دی
    شہ رگِ گُلو سے خنجروں کی دھار موڑ دی
    نازشِ حیات نے فخرِ کائنات نے
    سر کٹا کے آدمی کا سر بلند کر دیا
    دین کو بچا دیا
    فاطمہ کے چین ۔۔۔
    بڑھتے بڑھتے بات جب اُصولِ دیں پہ آگئی
    اور یزیدیت کی شکل میں عروج پا گئی
    بڑھ کے پھر دلیر نے شیرِ حقِ شیر نے
    دو پہر میں تخت و تاج قصرِ شام ڈھا دیا
    دین کو بچا دیا
    فاطمہ کے چین ۔۔۔

ความคิดเห็น • 13

  • @farhazahra5827
    @farhazahra5827 10 หลายเดือนก่อน

    Behtreen..Allah sachay bhai k darjat buland fermaey

  • @rizwanahmad8768
    @rizwanahmad8768 3 ปีที่แล้ว +1

    Jazakallah khair

  • @mirmashoodmir2767
    @mirmashoodmir2767 2 ปีที่แล้ว

    Haye Haye good

  • @Lotusdlours
    @Lotusdlours 5 ปีที่แล้ว +3

    Koi muqbala nahi marhoom ka👍👍

  • @alizaheerabidi
    @alizaheerabidi 5 ปีที่แล้ว +2

    Allah salam rakhe sache bhai ko

  • @syedmohammadshabbir8195
    @syedmohammadshabbir8195 6 หลายเดือนก่อน

    😢

  • @syedhasan6548
    @syedhasan6548 3 ปีที่แล้ว +1

    Masha Allah

  • @rizwanahmad8768
    @rizwanahmad8768 3 ปีที่แล้ว +1

    Masha allah

  • @kanwalfatima9623
    @kanwalfatima9623 6 ปีที่แล้ว +3

    MashAllah ❤️💐

  • @sheebazehra5804
    @sheebazehra5804 5 ปีที่แล้ว +2

    Zarre ko sheh ne mehre darakhsha bana diya ye noha to upload kijiye bhai

    • @sacheybhai2413
      @sacheybhai2413  5 ปีที่แล้ว

      th-cam.com/video/0cD40qY3u3k/w-d-xo.html

  • @IllusionMultimedia
    @IllusionMultimedia 5 ปีที่แล้ว +3

    Dislike kis Jahil ne kiya hai🤷🏻‍♀️🤷🏻‍♀️🤔🤔