ختم قرآن کریم بسلسلہ تراویح

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 18 ก.ย. 2024
  • جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ میں 21روزہ تراویح میں جامعہ کے ناظم تعلیمات مولانافخرالدین ۔حافظ عاقل اسماعیل کی امامت میں قرآن کریم مکمل ہوا،ختم قرآن کی بابرکت تقریب میں شعراء نے خوبصورت نعتیہ کلام پیش کرکے سامعین کے دلوں منور کیا ،
    اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں تراویح کے اجتماع میں شرکت کی ،جامعہ مظہر العلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن کراچی کے ناظم تعلیمات مولانافخرالدین نے خطاب میں کہا کہ قرآن کریم کی تلاوت اور باجماعت نماز تراویح میں تلاوت قرآن کی سماعت فرزندان اسلام کی روحانی پاکیزگی کے ساتھ ساتھ قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ بھی ہے، ،انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک تزکیہ اور ضبط نفس کا مہینہ ہے، امت اس ماہ مقدس کو اپنے لئے مہلت اور غنیمت سمجھے، نماز پنجگانہ، نماز تراویح کی ادائیگی اور مستحقین کی مدد کے ذریعے اللہ کو راضی کیا جائے۔

ความคิดเห็น •