یوم آزادی کے موقع پر قاری صاحب کی خوبصورت تلاوت

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 1 ก.พ. 2025
  • جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاؤ ن کے زیراہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب کی صدارت جامعہ کے مہتمم مولانا مظہر الدین کھوسو نے کی جس میں
    پرچم کشائی کی گئی اورطلبہ کی جانب سے وطن عزیر سے محبت کے اظہار میں تقاریر، نعت اور قومی نغمے پیش کیے گئے۔تقریب میں بلدیہ ٹاؤن وائس چیئرمین لالاعجب خان سواتی،معروف کاروباری شخصیت پرویز احمد دودا،ایس ایچ اوتھانہ اتحاد ٹاؤن آیازخان،یوسی13چئیر مین قاضی امین الحق آزاد،یوسی 2چئیرمین عارف تنولی سمیت مختلف سیاسی وسماجی شخصیات طلبہ وعلما نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ ٹاؤن لالہ عجب خان نے کہاکہ وطن عزیز بڑی قربانیوں سے حاصل کیا تھا،حصول پاکستان کے لاالہ الا اللہ کے نعرے پر حاصل کیا تھا،ہمیں نئی نسل تک یہ بات پہنچانی ہے کہ پاکستان ہمیں کسی نے مفت میں نہیں دیا اس کے لیے لاکھوں جانیں قربان ہوئی ہیں۔مدارس سے نکلنے والا کوئی بچہ ملک دشمن اور گمراہ نہیں ہوتا کیوں کہ مدارس میں دین کی مکمل تعلیم کے ساتھ ملک سے محبت بھی سکھائی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مدارس سے دین کے داعی اور وطن پر مرمٹنے والی قیادت تیارہوتی ہے۔

ความคิดเห็น •