المظہر نشریات
المظہر نشریات
  • 68
  • 32 347
جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاﺅن شعبہ اسکول میں سالانہ رزلٹ ڈے کا انعقاد
جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاﺅن کراچی کے تحت شعبہ اسکول کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی مناسبت سے ایک باوقارتقریب کا انعقاد کیاگیا،تقریب جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحاٹاون کراچی کے ناظم تعلیمات مولانا فخرالدین رازی کی میزبانی اور مہتمم مولانا مظہرالدین کی زیرصدارت منعقد ہوئی،تقریب میں بلدیہ ٹاون کراچی کے چیئرمین حاجی عبد الکریم آسکانی ،ممبرسندھ اسمبلی پی ایس 112 آصف موسیٰ ،کھوسہ اتحاد پاکستان کے سربراہ سردار زادہ میرامتیازخان کھوسو ،سابق ممبرسندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان ،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کیماڑی کے سنیئر نائب صدر فیصل یونس ،جے یوآئی ضلع کیماڑی کے امیر مولانا قاضی فخرالحسن ،جنرل سیکرٹری سید اکبرشاہ ہاشمی ،سنیئرصحافی منیراحمدشاہ،معروف دانشور شیخ نوید ،یوتھ کونسلر اظہر انگاریہ ،آرئیں ویلفیئر ٹرسٹ ضلع کیماڑی کے صدر صابر حسین آرائیں ،اتحاد ٹاون پولیس چوکی انچارج جواد سمیت معززین شہر نے کثیرتعداد میں شرکت کی اور پوزیشن ہولڈرطلباءمیں اسناد تقسیم کئے۔ ناظم تعلیمات نے شعبہ اسکول کے مونٹ تا 8کلاس کے نتائج کا اعلان کیا ،کلاس 8 کے خیر محمد کھوسونے اول ،آفاق احمد نے دوسری جبکہ عبد الباسط نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،اس موقع پر اساتذہ کرام طلباءکے سرپرست ودیگر احباب بھی موجود تھے ، اس موقع پر جامعہ کے بانی مولانا عبد الطیف مرحوم کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی، مولانا فخرالدین رازی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ دینی و عصری علوم کا حسین امتزاج ہے،جہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکول کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے ، جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ وسائل سے محروم اس پسماندہ علاقے میں بھی ایسے افراد کار پیدا ہوںجو دین کے اصولوں کو قائم کرتے ہوئے اس دنیا میں ترقی کے علم کو بلند کریں،مقررین نے شاندار رزلٹ اور بہتر کارکردگی پیش کرنے پرمہتمم ،ناظم تعلیمات، اساتذہ اور پوزیشن ہولڈر طلباءکو مبارکبادپیش کی اور اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔
มุมมอง: 265

วีดีโอ

جامعہ مظہر العلوم حمادیہ کے تحت شعبہ اسکول سالانہ امتحانات اختتام پذیر
มุมมอง 204หลายเดือนก่อน
جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن کراچی سیکٹر19اے شعبہ اسکول کے سالانہ امتحانات کا اختتام پزیر شعبہ اسکول 🏫 کے نۓ داخلے جنوری 2025 کے پہلے ہفتے میں ہونگے جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ (شعبہ سیکنڈری اسکول) کے تحت مونٹ تا میٹرک معیاری تعلیم دی جاتی ہے، رواں سال اہل علاقہ کی ضرورت کے پیش نظر اسکول کے شعبے کو مزید وسعت دی گئی ہے متعدد طلباء نائن اور میٹرک کے امتحانات میں شریک ہوئے اور نمایاں کامیابی بھی...
حافظ محمد نعمان صاحب جامعہ مظہر العلوم حمادیہ سیکٹر19 اے اتحادٹاؤن کراچی میں نظم پڑھتے ہوۓ
มุมมอง 136หลายเดือนก่อน
حافظ محمد نعمان صاحب جامعہ مظہر العلوم حمادیہ سیکٹر19 اے اتحادٹاؤن کراچی میں نظم پڑھتے ہوۓ
6ستمبر یوم دفاع پاکستان
มุมมอง 684 หลายเดือนก่อน
Jamia Mazharul Uloom Hammadia takes an active part in extra- and co-curricular activities. Tgis video covers the preparations students made for defence day. Following is what the Madrasa has to say on this important day. Pakistan Defence Day is a day to honor those who protect us. They work hard to keep our country safe and show incredible courage. Let's be kind, stand against unfairness, and u...
*لکی مروت: مولانا فضل الرحمان صاحب کا امن کانفرنس سے سخت بیان
มุมมอง 1715 หลายเดือนก่อน
*لکی مروت: مولانا فضل الرحمان صاحب کا امن کانفرنس سے سخت بیان
یوم آزادی کے موقع پر قاری صاحب کی خوبصورت تلاوت
มุมมอง 2495 หลายเดือนก่อน
جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاؤ ن کے زیراہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب کی صدارت جامعہ کے مہتمم مولانا مظہر الدین کھوسو نے کی جس میں پرچم کشائی کی گئی اورطلبہ کی جانب سے وطن عزیر سے محبت کے اظہار میں تقاریر، نعت اور قومی نغمے پیش کیے گئے۔تقریب میں بلدیہ ٹاؤن وائس چیئرمین لالاعجب خان سواتی،معروف کاروباری شخصیت پرویز احمد دودا،ایس ایچ اوتھانہ اتحاد ٹاؤن آیازخان،یوسی13چ...
جامعہ مظہر العلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن کراچی میں یوم آزادی کی تقریب
มุมมอง 4525 หลายเดือนก่อน
جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاؤ ن کے زیراہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب کی صدارت جامعہ کے مہتمم مولانا مظہر الدین کھوسو نے کی جس میں پرچم کشائی کی گئی اورطلبہ کی جانب سے وطن عزیر سے محبت کے اظہار میں تقاریر، نعت اور قومی نغمے پیش کیے گئے۔تقریب میں بلدیہ ٹاؤن وائس چیئرمین لالاعجب خان سواتی،معروف کاروباری شخصیت پرویز احمد دودا،ایس ایچ اوتھانہ اتحاد ٹاؤن آیازخان،یوسی13چ...
صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب کی پریس کانفرنس
มุมมอง 5126 หลายเดือนก่อน
کراچی:30جولائ 2024 اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے رہنماؤں مفتی محمد تقی عثمانی، مفتی محمد منیب الرحمان و دیگر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مدارس کی رجسٹریشن کا عمل فوری شروع کیا جائے، دینی مدارس اور جامعات نے ملکی تحفظ، سلامتی اور مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، کبھی بھی ملکی استحکام و سلامتی کیخلاف کو اقدام نہیں کیا، ہر مشکل مرحلہ پر مسلح افواج کی حمایت کی، ہمیشہ دہشتگردی اور فساد کی مخالفت کی ہے...
جانور ذبح کرنے کا طریقہ
มุมมอง 177 หลายเดือนก่อน
واضح رہے کہ جانور ذبح کرنے میں شرعا چار رگوں(حلقوم،مری،اور ودجان )میں سے تین کا کاٹنا ضروری ہے۔ ان رگوں کو کاٹنے کے بعد کوئی ایسا طریقہ اختیار کرنا جو جانور کے لیے اضافی تکلیف کا باعث ہو ،شرعا مکروہ ہے۔ چنانچہ صورت مسئولہ میں جب ذبح کے وقت چار رگیں یا ان میں سے تین کاٹ دی جائیں تو شرعا ذبح ٹھیک ہو جائے گا۔اس کے بعد چھری کو حرام مغز تک پہنچانا جانور کو بے جا اذیت پہنچانا ہے اس لیے یہ ممنوع اور م...
جامعہ مظہر العلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن کراچی میں شعبہ اسکول کے طلباء کا ماہانہ جائزہ .......
มุมมอง 1497 หลายเดือนก่อน
جامعہ مظہر العلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن کراچی میں شعبہ اسکول کے طلباء کا ماہانہ جائزہ .......
جامعہ مظہر العلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن کراچی میں شعبہ اسکول کی تعلیم کامنظر
มุมมอง 1258 หลายเดือนก่อน
جامعہ مظہر العلوم حمادیہ اتحادٹاؤن عصری و دینی تعلیم کا حسین امتزاج بن گیا ہے۔ جامعہ کے تحت شعبہ اسکول میں مونٹ تا میٹرک معیاری تعلیم دی جاتی ہے، رواں سال اہل علاقہ کی ضرورت کے پیش نظر اسکول کے شعبے کو مزید وسعت دی گئی متعدد طلباء میٹرک ،نائن کے امتحانات میں شریک ہہیں
جامعہ مظہر العلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن کراچی کاتعارف
มุมมอง 3078 หลายเดือนก่อน
مدرسہ اور مکتب کا وجود ایک مسلمان معاشرے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، مسلم معاشرہ میں اسلامی تہذیب و تمدن، اقدار و روایات اور مذہبی تشخص کے قیام و بقاءکا داومدار مدارس و مکاتب پر ہی ہے، اتحاد ٹائون جیسے پسماندہ علاقے میں واقع جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اسلامی مکاتب کے تاریخی تسلسل کی ایک کڑی ہے جو بانی وموسس استاذالعلماءحضرت مولاناعبداللطیف رحمہم اللہ کی عالمگیر فکر اور دینی تڑپ کے نتیجے ...
یوم پاکستان
มุมมอง 878 หลายเดือนก่อน
یوم پاکستان
زیرتعمیر مدرسہ
มุมมอง 749 หลายเดือนก่อน
زیرتعمیر مدرسہ
عیدالفطر کی نماذ
มุมมอง 429 หลายเดือนก่อน
عیدالفطر کی نماذ
ختم قرآن کریم بسلسلہ تراویح
มุมมอง 15510 หลายเดือนก่อน
ختم قرآن کریم بسلسلہ تراویح
معروف روحانی واصلاحی شخصیت، پیرطریقت الشیخ مولانا حافظ محمدابراہیم نقشبندی کا خطاب
มุมมอง 11110 หลายเดือนก่อน
معروف روحانی واصلاحی شخصیت، پیرطریقت الشیخ مولانا حافظ محمدابراہیم نقشبندی کا خطاب
دینی مدرسے کے طلباء کا صبح کے اسمبلی میں پررونق منظر
มุมมอง 20411 หลายเดือนก่อน
دینی مدرسے کے طلباء کا صبح کے اسمبلی میں پررونق منظر
حفاظ قرآن مجید کے طلباء کی دستار بندی #جامعہ مظہر العلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن کراچی
มุมมอง 14611 หลายเดือนก่อน
حفاظ قرآن مجید کے طلباء کی دستار بندی #جامعہ مظہر العلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن کراچی
#جامعہ جامعہ معھدالخلیل الاسلامی بھادرآباد کے استاذ الحدیث مولانا مفتی سعید احمد صاحب کا پر مغزبیان
มุมมอง 17611 หลายเดือนก่อน
#جامعہ جامعہ معھدالخلیل الاسلامی بھادرآباد کے استاذ الحدیث مولانا مفتی سعید احمد صاحب کا پر مغزبیان
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات کا تذکرہ حافظ ابوبکر مدنی کے خوبصورت اشعار میں
มุมมอง 10K11 หลายเดือนก่อน
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات کا تذکرہ حافظ ابوبکر مدنی کے خوبصورت اشعار میں
شان ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پر خوبصورت کلام
มุมมอง 69711 หลายเดือนก่อน
شان ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پر خوبصورت کلام
شان ختم نبوت پر شاندار کلام حافظ ابوبکر مدنی صاحب کی زبانی
มุมมอง 4K11 หลายเดือนก่อน
شان ختم نبوت پر شاندار کلام حافظ ابوبکر مدنی صاحب کی زبانی
کعبے پہ پڑی جب پھلی نظرکیاچیزہے دنیابھول گیا معروف نعت خواں حافظ ابوبکر مدنی صاحب کاکلام
มุมมอง 60711 หลายเดือนก่อน
کعبے پہ پڑی جب پھلی نظرکیاچیزہے دنیابھول گیا معروف نعت خواں حافظ ابوبکر مدنی صاحب کاکلام
شاعر ختم نبوت سیدامین گیلانی کے خوبصورت اشعار سالانہ تقریب جامعہ مظہر العلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن
มุมมอง 1.2K11 หลายเดือนก่อน
شاعر ختم نبوت سیدامین گیلانی کے خوبصورت اشعار سالانہ تقریب جامعہ مظہر العلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن
سالانہ تقریب مظہر العلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن کراچی میں حافظ ابوبکر مدنی صاحب کاکلام
มุมมอง 1.9K11 หลายเดือนก่อน
سالانہ تقریب مظہر العلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن کراچی میں حافظ ابوبکر مدنی صاحب کاکلام
معروف نعت خواں حافظ ابوبکر مدنی کلام پڑھتے ہوۓ
มุมมอง 54011 หลายเดือนก่อน
معروف نعت خواں حافظ ابوبکر مدنی کلام پڑھتے ہوۓ
معروف نعت خواں حافظ ابوبکر مدنی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتےہۓ
มุมมอง 2.6K11 หลายเดือนก่อน
معروف نعت خواں حافظ ابوبکر مدنی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتےہۓ
معھدالخلیل الاسلامی کے مہتمم مولانا محمد الیاس مدنی کا اپنے وفد کے ہمراہ اندرون سندھ کا 3روزہ دورہ
มุมมอง 58ปีที่แล้ว
معھدالخلیل الاسلامی کے مہتمم مولانا محمد الیاس مدنی کا اپنے وفد کے ہمراہ اندرون سندھ کا 3روزہ دورہ
مولانا محمد یوسف مدنی صاحب جامعہ دارالفیوض کندھ کوٹ کے سالانہ تقریب سے خطاب کررہےہیں
มุมมอง 63ปีที่แล้ว
مولانا محمد یوسف مدنی صاحب جامعہ دارالفیوض کندھ کوٹ کے سالانہ تقریب سے خطاب کررہےہیں

ความคิดเห็น