ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن کے زیر اہتمام کریمنل جسٹس سسٹم کی موضوع پرسیمینار کا انعقادکیاگیاجس

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 18 พ.ค. 2024
  • جی ناظرین اب رخ کرتے ہیں سرگودہا سے کرائم رپورٹر محمد حارث شیخ کی رپورٹ کے مطابق / ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن کے زیر اہتمام کریمنل جسٹس سسٹم کی موضوع پرسیمینار کا انعقادکیاگیاجس کی صدارت پراسیکیوٹر پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کی ۔سیمینارمیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکمل خان ،کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی ، ریجنل پولیس آ فیسر شارق کمال صدیقی ، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی ، ڈپٹی پراسیکیوٹر ز احمد سعید ، سلطان چھٹہ ، ارشد فاروقی ، جیل سپرنٹنڈنٹ ابوبکر اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر احسان اللہ ٹوانہ سمیت بار عہدیداران اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ معاشرے کے اندر سے جرائم کے خاتمہ کے لئے ہم سب ایک پیج پر ہیں ۔ پولیس اور پراسیکیوشن کی کوارڈی نیشن کو بہتر بنایا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ کریمنل جسٹس سسٹم میں جب تک عدلیہ ، بار، پولیس ، جیل حکام ، پراسیکیوشن اور انتظامی ادارے ایک دوسر ے کی اہمیت کو نہیں سمجھیں گے تو انصاف کی جلد فراہمی عوام الناس کو ممکن نہیں ہوسکے گی۔ سیمینار سے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر احسان اللہ ٹوانہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔بعدازاں پراسیکیوٹر ز جنرل نے مہمانوں میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

ความคิดเห็น •