Process of making Jaggery from Sugarcane || Pak Agriculture

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 10 ก.พ. 2025
  • #گڑ کے فوائد:
    عام طور پر گڑ کا موازنہ چینی کے ساتھ کیا جاتا ہے، کیوں کہ یہ دونوں چیزیں ہی میٹھے ذائقے کی حامل ہوتی ہیں اور بنتی بھی گنے کے رس سے ہیں۔ جنوبی ایشیاء میں گڑ کو زیادہ تر گنے کے رس سے بنایا جاتا ہے جب کہ کچھ ممالک میں اسے کھوپرے، پام کے پانی اور کھجور کے رس سے بھی تیار کیا جاتا ہے۔
    جب ہم گڑ کا موازنہ چینی کے ساتھ کرتے ہیں تو ہمیں یہ بات پتہ چلتی ہے کہ چینی انسانی صحت کے مضرِ صحت ہے جب کہ گڑ کے باقاعدہ استعمال سے انسانی جسم پر حیران کن فوائد ظاہر ہوتے ہیں، کیوں کہ گڑ میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ ان غذائی اجزاء میں نکوٹین، کیروٹین، وٹامن اے، تیزاب، وٹامن بی1، وٹامن بی2، آئرن، اور وٹامن سی کے ساتھ ساتھ فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔
    چینی چھوڑ کر صرف گڑ کا استعمال کریں۔
    سفید چینی کے متبادل گڑ کے فوائد جان کر آپ بس یہی استعمال کریں گے۔
    ایک تحقیق کے مطابق سفید چینی کا استعمال انسانی صحت کیلئے خطرات کا گڑھ ہے۔ یہ انسانی صحت کیلئے متعدد مسائل بہت مفید ہے۔
    گڑ کا استعمال اپنی غذائیت کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ طبی ماہرین اسے ’سپر فوڈ مٹھاس(Super Food Sweet)‘ کہتے ہیں۔
    یہ زمانہ قدیم سے بھارت ،نگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور پاکستان میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔
    روزمرہ کی بنیاد پر گڑ اور گڑ سے بنی چینی کا استعمال انسانی صحت کو یہ فوائد فراہم کرسکتے ہیں۔
    ذیابیطس کو کنٹرول کرتا ہے:
    طبی ماہرین ذیابیطس کے شکار افراد کو ریفائنڈ شوگر کے استعمال سے گریز پر زور دیتے ہیں۔
    شوگر کے شکار افراد کھجور یا گڑ کی ایک مخصوص مقدار استعمال کر سکتے ہیں۔ آئرن، میگنیشیم اور پوٹاشیم سے بھرپور یہ گڑ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کی خاصیت رکھتا ہے۔
    کھانسی کا علاج:
    ادویاتی اجزا سے بھرپور یہ گڑ موسمی نزلہ زخام سے چھٹکارا حاصل کرنے میں انتہائی مفید ہے۔
    یہ جہاں گرم موسم میں ٹھنڈک پہنچاتا ہے تو وہیں سردیوں میں یہ سانس کی مختلف بیماریوں کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
    وزن میں کمی:
    وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے گڑ کا استعمال ایک بہترین انتخاب ہے، گڑ نہ صرف میٹابولزم کو تیز کرتا ہے بلکہ اضافی فیٹس(چربی) کو بھی ختم کرتا ہے۔
    میٹھے کے شوقین افراد کھانے کے بعد کسی میٹھی چیزکے بجائے گڑ کا ایک ٹکڑا کھانے کی عادت کو اپنا معمول بنائیں۔
    نظامِ ہاضمہ میں بہتری:
    روزانہ کی بنیاد پر گڑ کھانا انسانی جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے، ہاضمے کے نظام کو بہتر کرتا ہے اور غذائی اجزاء کو بہتر طریقے سے جذب ہونے میں مدد کرتا ہے۔
    تیزابیت کو دور کرتا ہے:
    تیزابیت ایک طرح سے پریشان کن ہے، جو سینے میں جلن کا سبب بنتی ہے۔ یہ دل کے دورے کے خطرات کے امکانات کو بڑھاتی ہے۔
    گڑ کا ایک چھوٹا ٹکڑا تیزابیت کے تمام مسائل کو با آسانی ختم کرتا ہے، اس میں موجود میگنیشیم کی وافر مقدار نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرتی ہے اور تیزابیت کو بھی دور کرتی ہے۔
    خون کی کمی کو دور کرتا ہے:
    خون میں ہیموگلوبن کی خراب سطح شدید تھکاوٹ، بے ترتیب دل کی دھڑکن، سانس لینے میں دشواری اور چکر آنے کا سبب بن سکتی ہے۔
    ان علامات کو نظر انداز کرنا خطرے سے خالی نہیں۔
    گڑ چونکہ آئرن سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے یہ قدرتی طور پر ہیموگلوبن کی سطح کو بڑھاتا ہے۔
    #sugarcane
    #jaggery
    #pakagriculture

ความคิดเห็น •