سورج بننا مشکل ہے تو جگنو ہی بن جاؤ تم بھائی ہو تو بھائی کی خاطر اتنا تو ایثار کرو امن اخوت عدل و محبت وحدت کا پرچار کرو انسانوں کی اس نگری میں انسانوں سے پیار کرو عزت عظمت شہرت یارو دامن میں اسلام کے ہے وقت یہی ہے سنگ زنوں کو آئینہ بردار کرو دنیا ہو یا دین کی منزل یکجہتی سے ملتی ہے وحدت کا پیغام سناکر ذہنوں کو بیدار کرو انساں کو راحت نہ ملے گی دنیا بھر کے ازموں سے اس دنیا میں نافذ لوگوں حکم شاہ ابرار کرو سرخ سمندر والی لہریں دور بہا لے جائیں گی ہوش میں آؤ سبز ہلالی پرچم کو پتوار کرو کچھ تو اپنے ہمسائے سے پیار کا رشتہ رہنےدو اعجاز اپنے گھر کی اونچی اتنی مت دیوار کرو
اللہ تعالیٰ اعجاز رحمانی کے درجات بلند فرمائے آمین
Bahot Umdah kalaam.
اللہ تعالیٰ اعجاز رحمانی صاحب کی مغفرت فرمائے
Jazakumullah
Allah aap ko khush rakhe.aamin
Masha Allah very good voice
سورج بننا مشکل ہے تو جگنو ہی بن جاؤ تم
بھائی ہو تو بھائی کی خاطر اتنا تو ایثار کرو
امن اخوت عدل و محبت وحدت کا پرچار کرو
انسانوں کی اس نگری میں انسانوں سے پیار کرو
عزت عظمت شہرت یارو دامن میں اسلام کے ہے
وقت یہی ہے سنگ زنوں کو آئینہ بردار کرو
دنیا ہو یا دین کی منزل یکجہتی سے ملتی ہے
وحدت کا پیغام سناکر ذہنوں کو بیدار کرو
انساں کو راحت نہ ملے گی دنیا بھر کے ازموں سے
اس دنیا میں نافذ لوگوں حکم شاہ ابرار کرو
سرخ سمندر والی لہریں دور بہا لے جائیں گی
ہوش میں آؤ سبز ہلالی پرچم کو پتوار کرو
کچھ تو اپنے ہمسائے سے پیار کا رشتہ رہنےدو
اعجاز اپنے گھر کی اونچی اتنی مت دیوار کرو