شاہ صاحب کا وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے کے بعد نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پی آئی ڈی کمپلیکس

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 25 ก.ย. 2024
  • وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے کے بعد نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پی آئی ڈی کمپلیکس کا دورہ
    مظفرآباد( پی آئی ڈی)24مئی2024
    آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ کاوزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے کا بعد پی آئی ڈی کمپلیکس کا دورہ ۔ سیکرٹری اطلاعات انصریعقوب خان نے وزیر اطلاعات کو بریفنگ دی اور محکمہ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا ۔محکمہ اطلاعات کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے کہاکہ ڈیجیٹل میڈیااورمصنوعی ذہانت کے دور میں اطلاعات کے شعبہ کا کردار بہت اہم ہے ۔ عوام کو حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کے بارے میں حقیقت پر مبنی معلومات کی فراہمی کے لئے محکمہ اطلاعات کے کردار کو مزید موثربناناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ منفی اور نفرت انگیز پروپیگنڈے کے توڑ کیلئے ہمیں دن رات کام کرنا ہوگا۔ سوشل میڈیا کی وجہ سے جھوٹ اور سچ کی تمیز مشکل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں بے چینی اور افراتفری بڑھی ہے،اس وقت ہم حقیقی معنوں میں ففتھ جنریشن وار کا مقابلہ کررہے ہیں اور اس حوالہ سے محکمہ اطلاعات کی ذمہ داریوں میں بے پناہ اضافہ ہواہے، ہم نے بہتربیانیے کا چناؤ کرتے ہوئے یہ جنگ جیتنی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ عوام کے درمیان اتحاد واتفاق اور محبت کو فروغ دیں گے ۔ وزیر اطلاعات آزادکشمیر نے محکمہ اطلاعات کو حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا ایک اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس اہم ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کے لئے محکمہ اطلاعات کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل و ڈیجیٹل میڈیا پر بھی بھر پور توجہ دینے اور ابلاغ کے اس شعبے میں مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ محکمہ اطلاعات کے افسران راجہ محمد سہیل خان ، سیدآصف حسین نقوی ، راجہ عبدالباسط خان ، خضر حیات ، قراۃ العین شبیر، صغیر احمد ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
    ٭٭٭٭٭٭

ความคิดเห็น • 8

  • @kimtak3464
    @kimtak3464 4 หลายเดือนก่อน +1

    ماشاءاللہ ماشاءاللہ اللہ تعالیٰ آپ کی خدمت کو قبول فرمائے

  • @amin-n1u
    @amin-n1u 4 หลายเดือนก่อน +1

    ماشاءاللہ الحمدللہ تبارک اللہ 🌹💞🤲🌹💞🤲🌹💞🤲🌹💞🤲🌹💞🤲🌹

  • @UmarMalik-so3ry
    @UmarMalik-so3ry 4 หลายเดือนก่อน +1

    Masha Allah ❤

  • @molanafuzailqasmi703
    @molanafuzailqasmi703 4 หลายเดือนก่อน +1

    Assalamu Alaikum Wa Rahmatullahi Wa BarakatuhAllah Tala Shah Mazhar kiNazre bad se Hifazat farmae❤❤

  • @hafizamir1907
    @hafizamir1907 4 หลายเดือนก่อน +1

    ❤❤❤❤

  • @Voice_of_Ghayyor
    @Voice_of_Ghayyor 4 หลายเดือนก่อน +1

    ❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤

  • @aqibbhat2549
    @aqibbhat2549 3 หลายเดือนก่อน

    ❤❤❤ from Kashmir India

  • @HafizHamza688
    @HafizHamza688 4 หลายเดือนก่อน +1

    ❤❤❤