حضور ﷺ کی حضرت انسؓ کو ہمیشہ با وضوء رہنے کی نصیحت کیوں کی؟

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 25 ม.ค. 2025
  • Why did the Prophet ﷺ advise Hazrat Anas (may Allah be pleased with him) to always remain in ablution?
    Hazur ﷺ ki hazrat ansؓ ko hameshah ba wazu rahne ki naseeht kiyon ki?z
    Did the Prophet Muhammad (peace be upon him) instruct Hazrat Anas (RA) to always remain in a state of Wudu? In this video, we explore a fascinating Hadith that sheds light on the importance of Wudu in Islam. Join us as we delve into the significance of this Prophetic instruction and its implications for our daily lives as Muslims. Discover the wisdom behind this guidance and how it can bring us closer to Allah.
    حضور ﷺ کی حضرت انسؓ کو ہمیشہ با وضوء رہنے کی نصیحت کیوں کی؟
    قال سمعت أنسا يقول قال لي رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: "يا بني إن استطعت أن تكون أبدًا على وضوء فافعل، فإن ملك الموت إذا ‌قبض ‌روح ‌العبد وهو على وضوء كتب له شهادة.
    (شعب الایمان،فضل الوضوء،ج:3، ص:29، ط: دارالكتب العلمية)
    ترجمہ: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرمارہے ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا کہ اے بیٹے اگر طاقت رکھتے ہو تو اس بات کی دہان رکھنا کہ تو ہمیشہ با وضوء ہو،اسی طرح ہی کرو(یعنی با وضوء رہو)چناچہ موت کا فرشتہ جب روح قبض کرتی ہے،تو جب بندہ باوضوء ہو تو شھادت کا رتبہ ومرتبہ لکھا جاتا ہے۔
    وضو کا مسنون طریقہ مندرجہ ذیل ہیں:
    جب وضو کرنے کا ارادہ ہو تو وضو کی نیت کر یں کہ میں پاکی حاصل کرنے اور اللہ تعالی کی رضا اور ثواب کے لیے وضو کرتا ہوں اور اونچی جگہ بیٹھیں اور " بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ" پڑھنے کے بعد دونوں ہاتھ گٹوں تک تین دفعہ دھوئیں، اگر قبلہ رخ ہو تو بہتر ہے، پھر دائیں ہاتھ سے تین دفعہ کلی کریں،پھر مسواک کریں،اگر مسواک نہ ہو تو موٹے کپڑے یا انگلی سے دانت صاف کریں،اگر روزہ نہ تو غرغرہ یعنی کلی میں مبالغہ کریں،پھر دائیں ہاتھ سے تین بار، ہر مرتبہ نیا پانی لے کر ناک میں ڈالیں،اگر روزہ نہ ہو تو پانی نتھنوں کی جڑ تک پہنچائیں ،اور بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی ناک میں ڈال کر ناک صاف کریں، پھر تین مرتبہ پیشانی کے بالوں سے تھوڑی کے نیچے تک اور ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک اس طرح چہرہ دھوئیں کہ سب جگہ پانی پہنچ جائے، دونوں ابروؤں اور مونچھوں کے نیچے بھی پانی پہنچ جائے ،کوئی جگہ بال برابر بھی خشک نہ رہے۔ چہرہ پرپانی زور سے نہ ماریں،اگر احرام بندھا ہوانہ ہو تو ڈاڑھی کا خلال کریں۔پھر داہنا ہاتھ کہنی سمیت دھوئیں ،ہاتھ پر پانی ڈالنے میں انگلیوں سے ابتدا کریں،انگوٹھی،چھلہ،گھڑی وغیرہ پہنا ہو تو ان کو ہلائیں تاکہ کوئی جگہ خشک نہ رہے،پھر اسی طرح بایاں ہاتھ تین دفعہ دھوئیں انگلی کا خلال کریں،اس طرح کہ ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالیں پھر دونوں ہاتھ کو تر کر کے پورے سر کا مسح کریں ،پھر کانوں کا مسح کریں، شہادت کی انگلی سے کان کے اندر کی طرف اور انگوٹھے سے باہر کی طرف دونوں چھوٹی انگلی کان کے سوراخ میں ڈالیں،پھر انگلیوں کی پشت کی طرف سے گردن کا مسح کریں،پھر دونوں پاؤں پہلے دایاں پاؤں ٹخنوں سمیت تین دفعہ دھوئیں،پھربایاں پاؤں تین بار دھوئیں، پاؤں دھوتے وقت پاؤں کی انگلیوں کا خلال کریں،اس طرح کہ بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے داہنے پاؤں کی چھنگلی سے شروع کر کے انگوٹھے تک پھر بائیں پاؤں کے انگوٹھے سے شروع کر کے چھنگلی پر ختم کریں۔ہر عضو کو دھوتے ہوئے بسم اللہ اور کلمہ و درود شریف بھی پڑھ لیا کریں،اگر وضو سے کچھ پانی بچ جائے تو قبلہ رخ کھڑے ہوکر پی لیں، پھر آسمان کی طرف منھ کر کے کلمۂ شہادت {اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْكَ لَهٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُه }(میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،وہ یکتا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں) پڑھ کر یہ دعا {اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ}(اے اللہ ! مجھے بہت توبہ کرنے والوں اور پاکی حاصل کرنے والوں میں بنا دیجیے) پڑھیں۔
    اس کے بعد وقت مکروہ نہ ہو تو دو رکعت تحیۃ الوضو پڑھیں۔
    #وضو #پاکیزگی #اسلامی_عبادات #روحانیت #وضو_کی_اہمیت #اللہ_کی_رضا #نماز_کی_شرائط #وضو_کی_اہمیت #اسلامی_تعلیمات #نبی_کریم_کی_نصیحت #حضرت_انس #روحانی_پاکیزگی #اللہ_کا_قرب #باوضو_رہنے_کی_حکمت #اسلامی_زندگی #وضو_اور_برکت #سنت_پر_عمل
    #IslamicTeachings #WuzuKiAhmiyat #AlwaysInWudu #ProphetAdvice #HuzoorKiNaseehat #RuhaniPakeezgi #BarakahInLife #MasnoonPractice #SpiritualBenefits #SunnahFollow

ความคิดเห็น •