Ham Log Musalman Hain Bharat Ke Wafadar! Qari Ehsan Muhsin Sahab ! Awaz Ehtasham Qasmi

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 24 ก.ย. 2024
  • Ham Log Musalman Hain Bharat Ke Wafadar! Qari Ehsan Muhsin Sahab ! Awaz Ehtasham Qasmi #viralvideo #newnazm #india #muslim
    کلام : قاری احسان محسن صاحب
    آواز : مولانا احتشام قاسمی
    ہم لوگ مسلمان ہیں بھارت کے وفادار
    ہم رہبر منزل ہیں ہمیں قافلہ سالار
    آزادی کی آواز اُٹھائی تھی ہمیں نے
    اور ریشمی تحریک چلائی تھی ہمیں نے
    باپو کی صدا اونچی اٹھائی تھی ہمیں نے
    اس ملک کی تقدیر جگائی تھی ہمیں نے
    سچ پوچھو تو ہم لوگ ہیں اس ملک کے معمار
    انگریزوں سے ہم لوگوں نے لڑ لڑ کے لڑائی
    آزادیئ بھارت کے لیے جان گنوائی
    سینوں پہ ہمیں لوگوں نے گولی بھی تو کھائی
    ہر معرکہ دیتا ہے گواہی میرے بھائی
    مت بھولو یہ ہے واقعہ ناقابلِ انکار
    صد پارۂ دامان وطن کس نے سیا ہے
    مینار و قطب کا یہ بتا کس نے دیا ہے
    تعمیر حسیں تاج محل کس نے کیا ہے
    یہ لال قلعہ ہم نے دیا ہم نے دیا ہے
    شاہد ہیں ہمارے کہیں مسجد کہیں مینار
    ہم شاہ ظفر ہیں ہمیں اکبر ہمیں بابر
    ہم شوکت و محمود مدنی ہمیں جوہر
    اشفاق ہمیں ہیں ہمیں ٹیپو ہمیں حیدر
    دشمن سے رہے برسرِ پیکار سراسر
    ہم ہی ہیں محبان وطن تم قاتلِ غدار
    کلیر میں بریلی میں ہمیں پاک پٹن میں
    سرہند میں دیوبند میں ہم تھانہ بھون میں
    اجمیر میں دہلی میں اودھ اور دکن میں
    معروف ہمیں لوگ ہیں تعمیر وطن میں
    وابستہ ہمیں سے ہے یہاں عظمتِ کردار
    تاریخ سے پوچھو میری عظمت کا فسانہ
    گایا ہے ہمیں نے صدا بھارت کا ترانہ
    کرگل میں بھی ہم لوگ رہے شانہ بشانہ
    ہم نے ہی مخالف کو بنایا ہے نشانہ
    انصاف سے کہہ دو ہے یہاں کون وفادار
    سچ بولو کہ اندرا جی کی ہتیا کیا کس نے
    راجیو کو بھی بم سے اُڑایا بھلا کس نے
    نہرو پہ بھی پستول چلائی بھلا کس نے
    باپو کا ہوا قتل تو آخر کیا کس نے
    یہ کس نے کیا ہے گرم یہاں ظلم کا بازار
    ہم لوگ مسلماں ہیں پابند شریعت
    اللہ نے بخشی ہے ہمیں حسنِ بصیرت
    اسلام کا پیغام ہے پیغامِ اخوت
    ہم اہل وطن سے نہیں رکھتے ہیں کدورت
    "محسن" ہیں ہمیں ملک کی تاریخ کے شہ کار
    ham log musalman hai bharat ke wafadar
    ham log musalman hai bharat ke wafadar tarana
    ham log musalman hai bharat ke wafadar lyrics
    ham log musalman hai hum shane watan hai
    ham log musalman hai pahchan vatan hai
    ham log musalman hai musalman
    ham log musalman hai insan vatan hai
    ham log musalman hai drama
    ham log musalman hai status
    ham log musalman hai song
    ham log musalman hai bharat
    ham log musalman hai tarana
    ham log musalman hai jaane vatan hai
    ham log musalman hai sar par topi
    ‪@Nath_EPaak‬
    ‪@mdehtashampoetry4495‬

ความคิดเห็น • 13

  • @aaliswell3406
    @aaliswell3406 6 วันที่ผ่านมา +3

    بہت اچھی آواز ہے ماشاء اللہ ❤

  • @kishwerjahan9598
    @kishwerjahan9598 4 วันที่ผ่านมา +2

    Bahut khoob Dil khush ho gaya

  • @aaliswell3406
    @aaliswell3406 6 วันที่ผ่านมา +2

    ماشاء اللہ

  • @aasifprincelystate
    @aasifprincelystate 6 วันที่ผ่านมา +4

    Beshak bhai

  • @superanabedits
    @superanabedits 5 วันที่ผ่านมา +2

    Masha Allah

  • @amaanshamsi2034
    @amaanshamsi2034 5 วันที่ผ่านมา +2

    Ham hai vatan ki shaan

  • @huzefakhan5174
    @huzefakhan5174 3 วันที่ผ่านมา +2

    Masallah bhai ❤

  • @ArifKhan-b9i6i
    @ArifKhan-b9i6i 2 วันที่ผ่านมา +1

    आमीन

  • @aaliswell3406
    @aaliswell3406 6 วันที่ผ่านมา +3

    بہت تگڑا ہے ❤

  • @MohdJaved-x7e
    @MohdJaved-x7e 2 วันที่ผ่านมา +2

    ❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤ Ok

  • @humaidali8109
    @humaidali8109 4 วันที่ผ่านมา +1

    Takdeer mein kisi Insan ka Hath Nahin Allah Ke hukm Se Hi Sab Kuchh

  • @aaliswell3406
    @aaliswell3406 6 วันที่ผ่านมา +2

    لاجواب پڑھا ہے آپ نے

  • @Kashmirimuslimakhi
    @Kashmirimuslimakhi 6 วันที่ผ่านมา +2

    hhHahahahaha jihad kro bharat kuffar ke khilaf yr chatne se kuch nhi milega