Salam US Par Ke Jisne Badshahi Main Fakiri Ki Naat Mahir ul Qadri !Ehtasham Qasmi
ฝัง
- เผยแพร่เมื่อ 24 ก.ย. 2024
- Salam US Par Ke Jisne Badshahi Main Fakiri Ki Naat Mahir ul Qadri !Ehtasham Qasmi #viralvideo #sallallahualaihiwasallam
Kalam : Mahir ul Qadri
کلام : ماہر القادری
سلام اس پر کہ جس نے بے کسوں کی دستگیری کی
سلام اس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی
سلام اس پر کہ جس کے گھر نہ چاندی تھی نہ سونا تھا
سلام اس پر کہ ٹوٹا بوریا جس کا بچھونا تھا
سلام اس پر کہ اسرار محبت جس نے سمجھائے
سلام اس پر کہ جس نے زخم کھا کر پھول برسائے
سلام اس پر کہ جس نے خون کے پیاسے کو قبائیں دیں
سلام اس پر کہ جس نے گالیاں سن کر دعائیں دیں
سلام اس پر کہ جس نے فضل کے موتی بکھیرے ہیں
سلام اس پر کہ بروں کو جس نے فرمایا یہ میرے ہیں
سلام اس پر کہ جس کا ذکر ہے سارے صحائف میں
سلام اس پر کہ جو زخمی ہوا بازار طائف میں
سلام اس پر کہ جس نے زندگی کا راز سمجھایا
سلام اس پر کہ جو خود بدر کے میدان میں آیا
سلام اس پر فضا جس نے زمانے کی بدل ڈالی
سلام اس پر کہ جس نے کفر کی قوت کچل ڈالی
سلام اس پر کہ جس کا نام لے کر اس کے شیدائی
الٹ دیتے ہیں تخت قیصریت تاج دارائی
سلام اس ذات پر کہ جس کے پریشاں حال دیوانے
سنا سکتے ہیں اب بھی خالد و حیدر کے افسانے
سلام اس پر کہ دشمن کو حیات جاوداں دے دی
سلام اس پر، ابو سفیان کو جس نے اماں دے دی
سلام اس پر، وطن کے لوگ جس کو تنگ کرتے تھے
سلام اس پر کہ گھر والے بھی جس سے جنگ کرتے تھے
سلام اس پر جو سچائی کی خاطر دکھ اٹھاتا تھا
سلام اس پر، جو بھوکا رہ کے اوروں کو کھلاتا تھا
سلام اس پر، جو امت کے لئے راتوں کو روتا تھا
سلام اس پر، جو فرش خاک پر جاڑے میں سوتا تھا
سلام اس پر جو دنیا کے لئے رحمت ہی رحمت ہے
سلام اس پر کہ جس کی ذات فخر آدمیت ہے
سلام اس پر کہ جس نے جھولیاں بھردیں فقیروں کی
سلام اس پر کہ مشکیں کھول دیں جس نے اسیروں کی
سلام اس پر کہ جس کی چاند تاروں نے گواہ دی
سلام اس پر کہ جس کی سنگ پاروں نے گواہی دی
سلام اس پر، شکستیں جس نے دیں باطل کی فوجوں کو
سلام اس پر کہ جس کی سنگ پاروں نے گواہی دی
سلام اس پر کہ جس نے زندگی کا راز سمجھایا
سلام اس پر کہ جو خود بدر کے میدان میں آیا
سلام اس پر کہ جس کا نام لیکر اس کے شیدائی
الٹ دیتے ہیں تخت قیصریت، اوج دارائی
سلام اس پر کہ جس کے نام لیوا ہر زمانے میں
بڑھادیتے ہیں ٹکڑا، سرفروشی کے فسانے میں
سلام اس ذات پر، جس کے پریشاں حال دیوانے
سناسکتے ہیں اب بھی خالد و حیدر کے افسانے
درود اس پر کہ جس کی بزم میں قسمت نہیں سوتی
درود اس پر کہ جس کے ذکر سے سیری نہیں ہوتی
درود اس پر کہ جس کے تذکرے ہیں پاک بازوں میں
درود اس پر کہ جس کا نام لیتے ہیں نمازوں میں
درود اس پر کہ جس کا نام تسکین دل ❤️ و جاں ہے
درود اس پر کہ جس کے خلق کی تفسیر قرآں ہے
درود اس پر، جسے شمع شبستان ازل کہئے
درود اس ذات پر، فخرِ بنی آدم جسے کہئے
(ماہر القادری)
salam us par ke jisne badshahi
salam us par ke jisne bekaso ki dastgiri ki
salam us par ke jisne badshahi main fakiri ki
salam us par ke jisne badshahi slowed reverb
salam us par ke jisne badshahi mein fakiri ki
salam us par ke jisne badshahi full naat
salam us par ke jisne badshahi original
salam us par ke jisne lyrics
salam us par ke jisne badshahi danish dawar
salam us par ke jisne badshahi junaid jamshed
salam us par ke jisne badshahi abdul basit hassani
salam us par ke jisne bekaso ki dastgiri ki naat
salam us par ke jisne ghar mein chandi thi na suna tha lyrics
salam us par ke jisne galiya sun kar duayen di
@mdehtashampoetry4495
@Nath_EPaak
بہت خوبصورت ❤
اس کو سن کر آنکھوں سے آنسوں جاری ہوگیا 😢😢
ماشاءاللہ
Bhut khubsurat
❤❤❤❤❤
Aap ki video ka intazar rahta hai
❤❤❤❤
Mashallah
ماشاءاللہ بہت خوب
👍👍👍👍
Mashallah. Sallallahu alaihi wasallam
ماشاءاللہ ❤❤
Mashallah
Mashallah
Mashallah