اسلام آباد کی چیک پوسٹس ختم کرنے کا اعلان، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 7 ก.ย. 2024
  • وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں غیر ضروری پولیس چیک پوسٹیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیس پر سب سے کم خرچ کیا جا رہا ہے۔
    اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ اسلام آباد پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے، اسلام آباد اور پاکستان پولیس کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ کل نادرا کا دورہ کروں گا، شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ کی توہین نہیں ہونا چاہیے، اسلام آباد کی ٹریفک سے مطمیئن ہوں۔
    انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے ہونے سے شفافیت ہو گی اور سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا اور اگر سینیٹ کے انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے ہو گیا تو دھاندلی ختم ہو جائے گی۔ سپریم کورٹ نے سینیٹ کے شو آف ہینڈ انتخابات کی اجازت دے دی تو یہ بہت بڑا انقلاب ہو گا۔
    Capital TV is one of the leading news channels of Pakistan bringing you the latest current affairs from Pakistan and around the world.
    Subscribe to the Official Capital TV TH-cam Channel: / capitaltvlive
    Like us on Facebook: / capitaltv.pk
    Follow Us on Twitter: / ctv_digital
    #CapitalTVPk #CapitalNews #Pakistan

ความคิดเห็น • 31