Imran Aami | Ramouz Mushaira Khushab | Taqreeb "Aadmi" az Gul Jahan | رموز مشاعرہ | عمران عامی

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 7 ก.ย. 2024
  • مہمان خصوصی: عمران عامی (راولپنڈی)
    تقریب رونمائی "آدمی" (شعری مجموعہ از گُل جہانّ) و رموز سالِ نو مشاعرہ ٢٠٢٣ء
    رموز تنظیم برائے فنون و ادب ضلع خوشاب کے زیرِ اہتمام 4 فروری ٢٠٢٣ء کو ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ پریس کلب خوشاب، جوہرآباد میں ایک یاد گار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا پہلا سیشن جوہرآباد ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر گل جہان کے دوسرے شعری مجموعے "آدمی" کی تقریبِ رونمائی تھا جب کہ دوسرا سیشن مشاعرے پر مشتمل تھا۔
    صدارتی پینل میں ڈاکٹر وحید احمد (اسلام آباد)، شہزاد نیّر(لاہور) اور ڈاکٹر بدر منیر (جوہرآباد) کے نام تھے۔ شہزاد نیّر کسی نجی مجبوری کی بنا پر تقریب میں شامل نہ ہو سکے۔ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری رموز عدیل عباس عادل اور اریج عمران نے بطرزِ احسن نبھائے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ایوارڈ یافتہ، زینت القرا، خوش الحان قاری عمر دراز خان انور نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔ مفتی وحید احمد قادری نے گل جہان کی کتاب "آدمی" میں شامل نعت
    ~ فضائے ذہن و بدن گل بدلنے لگتی ہے/ لبوں پہ مدح نبیؐ جب مچلنے لگتی ہے
    خوب صورت انداز میں پیش کی۔ سرپرستِ اعلیٰ رموز تنظیم پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور رموز تنظیم کی فنون و ادب کے لیے کی گئی کاوشوں اور آئندہ ارادوں کے بارے حاضرین کو آگاہ کیا۔
    اِس تقریب کو یاد گار بنانے کے لیے توقیر عباس (لاہور)، عمار اقبال (کراچی)، راکب مختار (جھنگ) نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ نصرت عارفین (ساہیوال/سرگودھا)، عمران عامی (راولپنڈی)، مہوش احسن (احمد پور شرقیہ) معزز مہمانانِ خاص تھے۔ جب کہ لطیف ساجد (حافظ آباد)، منیر جعفری (شاہ پور/سرگودھا) اور ماہ نور رانا (لاہور) بطورِ مہمانِ اعزاز تقریب کا حصہ بنے۔
    دیگر شعرائے کرام میں گوجرانوالہ سے حسیب بشر، کوٹ ادو سے اُسامہ خالد، بھیرہ سے پروفیسر انعام اللہ سلیمی،جھنک سے آثم سیال علاوہ ازیں عبدالقیوم(ساہیوال)، منیر انجم(ساہیوال)، منتظر سید(بلوٹ)، فیضان فیضی(چکوال)، کلیم باسط(حویلی مجوکہ)، مطلوب حسین(بلوٹ)، معوز حسن(ناروال)، عمر احمر (سرگودھا)، مہر فام (میانوالی)، دائود سید(کوٹ ادو)، فیاض حسین شاہ(راولپنڈی)،اُسامہ منیر(سرگودھا)، حارث راجہ(اسلام آباد)،حمزہ اسحاق(سرگودھا)، حسن رشید( پنڈی بھٹیاں)، کاشف امجد(سرگودھا)، جعفر خان(ساہیوال) اور محمد مبشر(سرگودھا) شامل تھے۔
    مقامی شعرا فاروق لودھی، وقاص اللہ وقاص(صدر رموز)، گل جہان(صاحبِ آدمی و صاحبِ شام)، عدیل عباس عادل( جنرل سیکرٹری رموز)، سید رمیض حیدر نقوی، نظرِ عباس نظر، عاجز کمال رانا، احسن عزیز،منیر ساون، عبدالعزیز قائم، ورید اللہ ورید، اویس عابس، وحید احمد قادری، دانیال زمان، کاشف واصفی، احمد منیب، اقرا انصاری، کرن منتہیٰ، مزمل ادریس،حسنین آفتاب اور اے ادریس میزبان کے طور شاملِ تقریب تھے۔
    جہاں حاضر شعرا نے اپنا اپنا کلام سُنا کر حاضرین سے داد سمیٹی تو وہیں عمدہ گلوکار ، رموز کے سیکرٹری برائے موسیقی عظیم سہیل نے گُل جہان کی غزل
    ~ میں کسی شاعرہ کا خواب نہیں/ اِس لیے صاحبِ کتاب نہیں سمیت دیگر منتخب کلام سے سامعین کے دِل موہ لیے۔ موسیقی کے سیشن میں اُستاد شکیل نے ہارمیونیم، جب کہ ڈویژن معروف طبلہ نواز اُستاد صفدر نے دورانِ گائیگی سنگت کی۔ حاضرین کی فرمائش پر اُستاد شکیل نے پنجابی گیتوں سے کانوں میں رٙس گھولا۔
    ملک عمر فراز اعوان اور اُن کی ٹیم چودھری عمیر کاشمیری، عدنان احمد وغیرہ نے انتظامی معاملات کی دیکھ بھال کی۔
    رموز کے سینئر مشیران و معاونین پرویز قریشی (سینئر نائب صدر خوشاب پریس کلب/ ایڈیٹر خیام نیوز)، ایڈوکیٹ حافظ توحید باری قریشی، ایڈوکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور، جناب بلال خاور، جناب شیر محمد، ممتاز خان (قرآن اینڈ سائنس ریسرچ اسکالر اِن کینڈا)، رانا عبدالوقار (سب ایڈیٹر خیام نیوز) دیگر معززین ضلع خوشاب پروفیسر ڈاکٹر عاصم شہزاد جوئیہ(صدرِ شعبہ اردو GPGCجوبہرآباد)، پروفیسر غلام ربانی، پروفیسر اصغر علی مصطفائی، ملک ذوالفقار علی (SSS محکمہ تعلیم و انچارج لائبریری) ، سعید احمد ساگر ممبران ٹیم ہسدا پنجاب اور کثیر تعداد میں سامعین آخری وقت تک تقریب کا حصہ رہے۔
    #ramooz #رموز #khushabmushaira #ghazal
    #viral #trending #imranaami #Ramouz #urdupoetry #urdushayari #urdu

ความคิดเห็น • 5