Aao Batain karain Mustafa ki--|| نعت۔ آؤ باتیں کریں مصطفیٰ کی

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 17 ก.ย. 2024
  • #نعت #Mustafa # Mujtaba
    Aao Batain karain Mustafa ki--|| نعت۔ آؤ باتیں کریں مصطفیٰ کی
    نعت۔ آؤ باتیں کریں مصطفیٰ کی
    شاعر ماہرِ چشم ڈاکٹر ضیا المظہری
    نعت خواں شفقت ممتاز
    پیارے آقا حبیبِ خدا کی، آؤ باتیں کریں مصطفیٰ کی
    اس چنیدہ کی اس مجتبیٰ کی، آؤ باتیں کریں مصطفیٰ کی
    وہ پسندیدہ وہ منتخب ہے ،اس کا پاکیزہ حسب و نسب ہے
    رب نے توصیف کی مصطفیٰ کی، آؤ باتیں کریں مصطفیٰ کی
    وہ جو ختم الرسل بن کے آیا، شیدا جس نے جہاں کو بنایا
    شان کیا سید الانبیا کی ،آؤ باتیں کریں مصطفیٰ کی
    جس کی تعریف قرآن نے کی، جس کی توقیر رحمان نے کی
    ہے فرشتوں نے جس کی ثنا کی، آؤ باتیں کریں مصطفیٰ کی
    معجزہ جس کا قرآن ٹھہرا ،رب کا فرمان فرمان ٹھہرا
    جو حفاظت میں ہے خود خدا کی، آؤ باتیں کریں مصطفیٰ کی
    لازمی ہے محمد کی طاعت، جس کو راہِ ہدیٰ کی ہو حاجت
    اس کی طاعت ہے طاعت خدا کی، آؤ باتیں کریں مصطفیٰ کی
    ہے جو ممتاز فقر و غنا میں ، عالی رتبہ ہے جود و سخا میں
    بات کیا اس کی عفو و عطا کی ،آؤ باتیں کریں مصطفیٰ کی
    اللہ اور اس کے پیارے فرشتے، بھیجتے ہیں درودوں کے تحفے
    چھیڑیں دھن ہم بھی صلے علیٰ کی، آؤ باتیں کریں مصطفیٰ کی
    ذاتِ حق سے سلام آئے جس کو، عرشِ حق سے پیام آئے جس کو
    اس کی مدحت سعادت ضیاؔ کی ،آؤ باتیں کریں مصطفیٰ کی
    جس کو پاس اپنے رب نے بلایا، جو دکھانا تھا اس کو دکھایا
    سیر کی سدرة المنتہیٰ کی ،آؤ باتیں کریں مصطفیٰ کی
    کی ہے ربِ جہاں نے جو رحمت مظہریؔ کو ملی یہ سعادت
    لکھتا نعتیں ہے خیر الوریٰ کی ،آؤ باتیں کریں مصطفیٰ کی
    یکے از اشعارِ #ضیاءالمظہریؔ
    #شاعر #ماہرچشم #مظہریؔ
    #Ophthalmologist #Mazhry #Ghazal #Urdu #Poet
    #دل_بینا #چشم_بینا
    #غزل #شعر #اردو

ความคิดเห็น • 7

  • @asifnadeem9058
    @asifnadeem9058 6 หลายเดือนก่อน

    As the professor Dr zia ul Mazhery , Eye specialist very competent in his field, he is also very good poiet,

  • @YouTuber-16700
    @YouTuber-16700 6 หลายเดือนก่อน +1

    ماشاءاللہ 💖💖

  • @ghulamhaider835
    @ghulamhaider835 6 หลายเดือนก่อน +1

    Ma Sha Allah. Bohat khoob.

  • @shafqatmumtaz9757
    @shafqatmumtaz9757 6 หลายเดือนก่อน

    ماشاءاللہ بہت پیارا کلام ھے اور بڑے اچھے انداز میں پڑ ھا ھے

  • @user-qn5hj1uf8o
    @user-qn5hj1uf8o 6 หลายเดือนก่อน

    MashaAllah. Madah aur aawaz both buht khoob

  • @asifnadeem9058
    @asifnadeem9058 6 หลายเดือนก่อน

    Mashallah ,very nice ,sound and kalam bahut umda hey,

  • @alilahorechannel
    @alilahorechannel 6 หลายเดือนก่อน +1

    MASHALLAH
    Dr. Mazhari SB Ka Likha hua.
    Aur Shafqat SB NY bohat he khubsurat Andaz main es KO parha.