ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی ضمنی الیکشن کی مہم زور و شور سے جاری ہیں

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 19 เม.ย. 2024
  • گجرات سے ڈسٹرکٹ رپورٹر ادریس احمد کی رپورٹ کے مطابق ۔
    ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی ضمنی الیکشن کی مہم زور و شور سے جاری ہیں ۔انتخابی ساز و سامان پولنگ اسٹیشنز پر پہنچانے کی تیاریاں مکمل کی جا رھی ہیں گاڑیاں سازو سامان لینے کے لئے متعلقہ آفس کے باھر پہنچ گئیں ۔اس موقع سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آ رھے ہیں آفس جانے والی سڑک کو دونوں جانب سے بیرئیرز لگا کر عام ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دیا گیا ھے ۔پولیس اور ٹریفک پولیس کی اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ۔جبکہ
    ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق
    حلقہ پی پی 32 کے ضمنی الیکشن میں کل 254903 ووٹرز کل اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے ۔
    پولنگ صبح 8بجے سے شام 5 بجے تک بغیر وقفہ کے جاری رھے گی حلقہ میں 483 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
    پولیس ترجمان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حلقہ میں 5000سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر زیادہ نفری تعینات کی جائے گی ۔اس سلسلہ میں سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ھے ۔

ความคิดเห็น • 1

  • @user-hh8hb2yl1h
    @user-hh8hb2yl1h หลายเดือนก่อน +1

    ماشاءاللہ بہت خوب