shadat e Imam Hussain | Shuhada-e-Karbala ka nam | Allama Iqbal | Ahmed Faraz | Ahmed Nadeem| poetry

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 18 ต.ค. 2024
  • I have tried my best to include such sher in this video which describe the philosophy of Hazrat Imam Hussain's martyrdom. Martyrdom of Hazrat Imam Hussain undoubtedly gives courage and boosts our morale to resist the oppressor.
    #ImamHussain #Karbala #IslamicHistory #Sacrifice #Justice #Spirituality
    پھر کربلا کے بعد دکھائی نہیں دیا
    ایسا کوئی بھی شخص کہ پیاسا کہیں جسے
    منور رانا
    سوالِ بیعتِ شمشیر پر جواز بہت
    مگر جواب وہی معتبر حسینؑ کا ہے
    افتخار عارف
    ۔نرمی وہی خلوص وہی سادگی وہی
    ملتی تھی مصطفی سے طبیعت حسین کی
    پیر نصیر الدین نصیر
    ۔انسان کو بیدار تو ہو لینے دو
    ہر قوم پکارے گی، ہمارے ہیں حُسین
    جوش ملیح آبادی
    ۔سلام ان پہ تہِ تیغ بھی جنہوں نے کہا
    جو تیرا حکم ، جو تیری رضا،جو تو چاہے
    مجید امجد
    یہی کرشمہ ہے سچ کاواصف،یہی کرامت ہے کربلا کی
    شہید کرکےیزیدفانی،شہید ہوکر حسین باقی۔۔۔!!!
    واصفl علی واصف
    ہے لہو کا قافلہ اَب تک رواں
    اور قاتل، کربلا میں رہ گئے
    امجد اسلام امجد
    ‎کسی سے اب کوئی بیعت نہیں طلب کرتا
    ‎کہ اہل تخت کے ذہنوں میں ڈر حسین کا ہے
    ‎محسن نقوی
    کھڑے ہیں شاہ کمر بستہ اِمتحاں کے لیے
    پِھر ایسی رات کب آئے گی آسماں کے لیے
    ناصر کاظمی
    جب بھی ضمیر و ظرف کا سودا ہو دوستو
    قائم رہو حسین کے انکار کی طرح
    احمد فراز
    وہ جو نورِ چشمِ بتول تھا، جو گُل ریاضِ رسول تھا
    اسی ایک شخص کے قتل سے میری کتنی صدیاں اُداس ہیں
    احمد ندیم قاسمی
    ۔ غریب و سادہ و رنگین ہے داستان حرم
    نہایت اس کی حسینؑ ابتدا ہے اسماعیل
    علامہ اقبال
    Amjad Imran
    ►► Facebook : / amjad.imran.7
    ►► Twitter : @AmjadIm36276907 /
    ►► WhatsApp : 0307-5376733

ความคิดเห็น •