گوشہ تنہائی - شعری مجموعہ حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 28 ส.ค. 2024
  • گوشہ تنہائی
    شعری مجموعہ
    درد سے یادوں سے اشکوں سے شناسائی ہے
    کتنا آباد مرا گوشۂ تنہائی ہے
    خار تو خار ہیں، کچھ گل بھی خفا ہیں مجھ سے
    میں نے کانٹوں سے الجھنے کی سزا پائی ہے
    میرے پیچھے تو ہے ہر آن یہ خلقت کا ہجوم
    اب خدا جانے یہ عزت ہے کہ رسوائی ہے
    ہاتھ نیکی سے تہی، سر پہ گناہوں کے پہاڑ
    سب سہی، دل مگر اک تیرا ہی شیدائی ہے
    پھونک کر ساری تمناؤں کے دفتر، یہ دل
    اب تو بس تیری تمنا کا تمنائی ہے
    ان کا دیدار تقی کیسا قیامت ہوگا
    جب فقط انکے تصور میں یہ رعنائی ہے
    مفتی تقی عثمانی مدظلہم العالی
    حمدیں، مناجاتیں، غزلیں،نظمیں
    حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ
    دردسے، یادوں سے، اشکوں سے شناسائی ہے
    کتنا آباد میرا گوشہ تنہائی ہے
    میرے پیچھے تو ہے ہرآن یہ خلقت کا ہجوم
    اب خدا جانے یہ عزت ہے کہ رسوائی ہے۔
    حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی تقریبا پوری زندگی ہی فقہ کے ادق سحراؤں میں علم و عرفان کے عطر بیز ھوا‏وں کے جھونکے جھلتے گزری ہے۔ لیکن بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ حضرت تقی عثمانی صاحب سپریم کورٹ کے ایک ایسے جج بھی رہے ہیں جو لوگوں کے دلوں کو اس طرح لوٹ لیتے ہیں کہ لٹنے والا بے اختیار کہ اٹھتا ہے کہ جناب اس شاعر نے تو میرے دل کی ان کہی وارداتوں کو ہی زبان عطا کردی ہے ۔
    جذبات اور احساسات کی وہ لطیف کیفیات جو دل کے نہاں خانوں میں پرورش پاتی ہیں وہ صرف اور صرف اہل دل کے ان الفاظ سے ہی تعبیر کا رخ اختیار کرسکتی ہیں جنہیں شعر کہا جاتا ہے، اس میدان میں بھی جناب مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ نے جن نازک احساسات کو اپنے اشعارکے سانچھے میں ڈاھلا ھے، صرف اہل دل افراد ہی اس کی قدر دانی کا حق رکھتے ہیں۔

ความคิดเห็น • 21

  • @amberhudali
    @amberhudali 6 หลายเดือนก่อน +1

    اس کے اندر کی صفحات اور مندرجات بھی دیکھا دیے جاتے تو اچھا ہوتا

    • @RoomiBookWala
      @RoomiBookWala  6 หลายเดือนก่อน

      Kindly contact on WhatsApp
      +92 300 3333186

  • @zainbilalkhan5686
    @zainbilalkhan5686 4 ปีที่แล้ว

    Subhan Allah

  • @muhammadatifraza4993
    @muhammadatifraza4993 2 ปีที่แล้ว

    کتاب کب اور کہاں سے شائع ہوئی؟ حوالہ لکھ بھیجیں اگر

  • @saleemullahdioband9970
    @saleemullahdioband9970 3 ปีที่แล้ว

    Pdf me available hy?-

  • @mohammadaksam857
    @mohammadaksam857 3 ปีที่แล้ว

    انڈیا میں کہاں ملے گی ؟

    • @RoomiBookWala
      @RoomiBookWala  3 ปีที่แล้ว

      انڈیا میں دستیاب نہیں ھے،

    • @bilalabdurrehman4593
      @bilalabdurrehman4593 3 ปีที่แล้ว

      Deoband me

    • @FaizanKhan-vr3ok
      @FaizanKhan-vr3ok 9 หลายเดือนก่อน

      ​@@RoomiBookWalaتو دستیاب کرنا چاہئے

    • @RoomiBookWala
      @RoomiBookWala  9 หลายเดือนก่อน

      @@FaizanKhan-vr3ok g kindly contact on WhatsApp
      0092 300 3333186

    • @RoomiBookWala
      @RoomiBookWala  9 หลายเดือนก่อน

      @@FaizanKhan-vr3ok دستیاب ہے

  • @kamranshah805
    @kamranshah805 4 ปีที่แล้ว

    کہاں سے ملے گی؟

    • @RoomiBookWala
      @RoomiBookWala  4 ปีที่แล้ว

      ham ap ko pohncha kr dinge

    • @RoomiBookWala
      @RoomiBookWala  4 ปีที่แล้ว

      details main baat krne k liye what'sapp number pr rujo frmain shukria

    • @RoomiBookWala
      @RoomiBookWala  4 ปีที่แล้ว +1

      0300-3333186

    • @kamranshah805
      @kamranshah805 4 ปีที่แล้ว

      @@RoomiBookWala
      جواب دینے کا شکریہ!
      میں رابطہ کروں گا۔
      ان شاء اللّٰہ!

    • @RoomiBookWala
      @RoomiBookWala  4 ปีที่แล้ว

      @@kamranshah805 most welcome