شرف کے شہر میں ہر بام و در حسینؑ کا ہے زمانے بھر کے گھرانوں میں گھر حسینؑ کا ہے فراتِ وقتِ رواں! دیکھ سوئے مقتل دیکھ جو سر بلند ہے اب بھی وہ سر حسینؑ کا ہے زمین کھا گئی کیا کیا بلند و بالا درخت ہرا بھرا ہے جو اب بھی شجر حسینؑ کا ہے سوالِ بیعتِ شمشیر پر جواز بہت مگر جواب وہی معتبر حسینؑ کا ہے کہاں کی جنگ کہاں جا کے سر ہوئی ہے کہ اب تمام عالمِ خیر و خبر حسینؑ کا ہے محبتوں کے حوالوں میں ذکر آنے لگا یہ فضل بھی تو مرے حال پر حسینؑ کا ہے حضورِ شافع محشرﷺ، علیؑ کہیں کہ یہ شخص گناہ گار بہت ہے مگر حسینؑ کا ہے افتخار۔ عارف
Bhohat khoob zindabad shayri
Ji boht Shukriya! ❤️
عہدِ حاضر کا سب سے بڑا شاعر ❤
جی سر.. اِس میں کوئی شک نہیں!! ❤️
Bahot Umda, Behtareen ❤️
Boht Shukriya! ❤️
Poetically summarised my life at this moment!
Beautiful ❤️
سُبحان اللہ ❤❤
❤️❤️
waahh 💖
❤️❤️
❤❤❤
❤️❤️
GUD GOOD
❤️❤️
بہت اعلیٰ شاعری ھے لیکن مشکل شاعری ھے ھم جیسوں کے لیے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ افتخار عارف اس دور کا بہت بڑا شاعر ھے
جی، یہ غزل اُن کی شعری عظمت کا ایک ادنیٰ سا جلوہ ہے! ❤️
Hum rahe aapke maddah !
Boht shukriyah!! 💖💖
Kash k hm ksi ko izzt danay say pahlay 10000000000000000000000 martba sochtay sr amjad sahib ki nazar
Ahan.. ❤️
کبھی جابروں کے دلوں میں خوف مکالمہ بھی تو دیکھتے
جی ❤️
مر چکا ہے دل مگر ژندہ ہوں میں
زہر جیسی کچھ دوائیں چاہییں
یہ پوچھتے ہیں آپ ، کہ آپ کیسے ہیں
جی!!! اچھا ہوں میں بس دعائیں چاہییں 💔🥀
❤️❤️
شرف کے شہر میں ہر بام و در حسینؑ کا ہے
زمانے بھر کے گھرانوں میں گھر حسینؑ کا ہے
فراتِ وقتِ رواں! دیکھ سوئے مقتل دیکھ
جو سر بلند ہے اب بھی وہ سر حسینؑ کا ہے
زمین کھا گئی کیا کیا بلند و بالا درخت
ہرا بھرا ہے جو اب بھی شجر حسینؑ کا ہے
سوالِ بیعتِ شمشیر پر جواز بہت
مگر جواب وہی معتبر حسینؑ کا ہے
کہاں کی جنگ کہاں جا کے سر ہوئی ہے کہ اب
تمام عالمِ خیر و خبر حسینؑ کا ہے
محبتوں کے حوالوں میں ذکر آنے لگا
یہ فضل بھی تو مرے حال پر حسینؑ کا ہے
حضورِ شافع محشرﷺ، علیؑ کہیں کہ یہ شخص
گناہ گار بہت ہے مگر حسینؑ کا ہے
افتخار۔ عارف
سبحان اللہ سبحان اللہ ❤️
bhtt mushkil lafz hain
Ye iftikhar Arif sahab ki sheri azmat ka aik chota sa jalwa hai.. ❤️