PIA Plane Crashes in Residential Area Near Karachi Airport 22 May 2020 Raaj Films
ฝัง
- เผยแพร่เมื่อ 9 พ.ย. 2024
- PIA Plane Crashes in Residential Area Near Karachi Airport 22 May 2020 Raaj Films
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب لینڈنگ سے چند سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوا۔
لائٹ پی کے 8303 میں مجموعی طور پر91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔
قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 8303 کو لینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آیا اور طیارہ 2 بجکر 37 منٹ پر تباہ ہوگیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کے زیر استعمال یہ ائیربس اے 320 طیارہ زیادہ پرانا نہیں تھا اور اس کی عمر تقریباً 10 سے 11 سال تھی اور طیارہ مکمل مینٹین تھا لہٰذا تکنیکی خرابی کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
پائلٹ نے ائیر ٹریفک کو ’مے ڈے‘ کال دی
ذرائع کا بتانا ہےکہ سول ایوی ایشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے کی پرواز 8303 کا لینڈنگ سے ایک منٹ قبل ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
جہاز کے پائلٹ اور ٹریفک کنٹرول ٹاور کے درمیان آخری رابطے کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آئی جس میں طیارے کے پائلٹ نے ایک انجن فیل ہونےکی اطلاع دی اور مے ڈے مے ڈے کی کال دی تھی جس پر پائلٹ کو بتایا گیا کہ طیارے کی لینڈنگ کے لیے دو رن وے دستیاب ہیں جس کے بعد طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا۔