Bilad e Islamia | The Islamic Cities | Bang e Dara _ Allama Iqbal | Sword of Haq

แชร์
ฝัง

ความคิดเห็น • 38

  • @SwordofHaq
    @SwordofHaq  2 ปีที่แล้ว +14

    بلادِ اسلامیہ
    بانگِ درا حصہ سوئم
    سرزمیں دلّی کی مسجودِ دلِ غم دیدہ ہے
    ذرے ذرے میں لہو اسلاف کا خوابیدہ ہے
    اس نظم میں علامہ محمد اقبالؒ نے دنیا بھر کے ان بڑے شہروں کی عظمت رفتہ کی نشاندہی کی ہے جو ماضی میں مسلمان حکمرانوں کی عظمت و شوکت کی آماجگاہ تھے ۔ اس شعر میں اقبال ہندوستان کے اہم ترین شہر دہلی کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں اس شہر عظیم کے لیے سجدہ ریز ہوں کہ اس کے زوال کی کہانی دل کو شدید غم سے دوچار کیے ہوئے ہے ۔ یہ وہی شہر ہے جس کے ذرے ذرے میں عظمت اسلاف کی داستانیں پوشیدہ ہیں ۔
    پاک اس اجڑے گلستاں کی نہ ہو کیونکر زمیں
    خانقاہِ عظمتِ اسلام ہے یہ سرزمیں
    ہر چند کہ عظمت اسلام کی مظہر یہ سرزمین آج اجڑ چکی ہے تاہم اس سے جو یادیں وابستہ ہیں وہ بھلائے نہیں بھولتیں ۔
    سوتے ہیں اس خاک میں خیر الامم کے تاجدار
    نظم عالم کا رہا جن کی حکومت پر مدار
    دہلی کی خاک میں عالم اسلام کے وہ اعلیٰ مرتبت فرمانروا دفن ہیں جن کی حکومت پوری دنیا کے نظام کو مربوط رکھنے کا سبب بنی ۔
    دل کو تڑپاتی ہے اب تک گرمیِ محفل کی یاد
    جل چکا حاصل، مگر محفوظ ہے حاصل کی یاد
    ان فرمانرواؤں کے عہد میں جو اس شہر کی عظمت و شوکت تھی اس کے تصور سے ہی دل تڑپ کر رہ جاتا ہے ۔ ہر چند کی یہ شان و شوکت اب قصہ ماضی بن چکی پھر بھی اس کی یاد دلوں میں باقی ہے ۔
    ہے زیارت گاہِ مسلم گو جہان آباد بھی
    اس کرامت کا مگر حق دار ہے بغداد بھی
    اس شعر میں علامہ محمد اقبالؒ بغداد کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بے شک دہلی اپنی جملہ خصوصیات کے سبب اہل اسلام کے لیے ایک زیارت گاہ کی حیثیت رکھتی تھی اس کے باوجود ہم اسلامی تاریخ کے اہم شہر بغداد کی عظمت و کرامت کوبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔
    یہ چمن وہ ہے کہ تھا جس کے لیے سامانِ ناز
    لالہَ صحرا جسے کہتے ہیں تہذیبِ حجاز
    بغداد وہ گلشن تھا جس پر کبھی سارا عالم اسلام فخر کرتا تھا ۔ عربوں کی تہذیب نے اسی شہر نامدار میں عروج و ارتقا کے مراحل طے کیے تھے ۔
    خاک اس بستی کی ہو کیوں کر نہ ہمدوشِ اِرم
    جس نے دیکھے جانشینانِ پیمبر کے قدم
    اس شہر کی خاک کو یوں بہشت کی ہم منصب ہونے کی سعادت حاصل ہے کہ اس پر پیغمبر آخر الزماں کے پیروکاروں اور جانشینوں کے قدم پڑتے رہے ۔
    جس کے غنچے تھے چمن ساماں وہ گلشن ہے یہی
    کانپتا تھا جن سے روما، ان کا مدفن ہے یہی
    یہی وہ شہر ہے جو اسلامی تدبر و حکمت کا نشان تھا اور یہیں پر وہ عظیم المرتبت تاجدار دفن ہیں جن کی ہیبت و سطوت سے سلطنت روم کے اولوالعزم فرمانروا بھی خوفزدہ رہا کرتے تھے ۔
    ہے زمینِ قرطبہ بھی دیدہَ مسلم کا نور
    ظلمتِ مغرب میں جو روشن تھی مثلِ شمعِ طور
    دہلی اور بغداد کے علاوہ اندلس کا مشہور شہر قرطبہ بھی کسی زمانے میں عالم اسلام کی آنکھ کا تارا رہا ہے ۔ خلافت عثمانیہ کے عہد میں یہ مشہور شہر اپنے علم و فضل اور شان وشوکت کے سبب بڑی اہمیت کا حامل تھا
    بجھ کے بزمِ ملتِ بیضا پریشاں کر گئی
    اور دیا تہذیبِ حاضر کا فروزاں کر گئی
    اس دور میں پوری تہذیب عملاً دم توڑ رہی تھی جب کہ قرطبہ ان کے لیے ایک ستارہ نور کی حیثیت رکھتا تھا ۔ لیکن جب خلافت عثمانیہ کو زوال ہوا تو اس شہر کی تہذیب بھی دم توڑ گئی جس کے باعث پوری ملت اسلامیہ کو شدید دھچکا پہنچا لیکن اس سے فائدہ یورپی تہذیب کو ہی پہنچا
    قبر اس تہذیب کی یہ سرزمینِ پاک ہے
    جس سے تاکِ گلشنِ یورپ کی رگ نمناک ہے
    قرطبہ کی سرزمین دیکھا جائے تو ملت اسلامیہ کی عظمت و شوکت کا قبر ستان ہے جس کے باعث یورپی تہذیب کو زندگی ملی ۔ مراد یہ کہ اہل یورپ نے قرطبہ میں انتہائی ترقی یافتہ اسلامی تہذیب سے پوری طرح استفادہ کیا ۔
    خطہَ قسطنطنیہ یعنی قیصر کا دیار
    مہدیِ امت کے سطوت کا نشانِ پائدار
    اس شعر میں اقبالؒ دہلی، بغداد اور قرطبہ کے بعد ایک اور عظیم الشان شہر قسطنطنیہ کا ذکر کرتے ہیں جو سینکڑوں برس کی محاز آرائی کے بعد قیصر روم سے سلطان محمد فاتح کے عہد میں تسخیر کیا گیا ۔ کہا جاتا ہے کہ آنحضرت نے اسی کے فتح کرنے والے سالار کو جنت کی بشارت دی تھی ۔ صحابی رسول مقبول ﷺ حضرت ابو ایوب انصاری کا مزار بھی یہیں پر واقع ہے ۔ قسطنطنیہ جو قیصر خاندان کے زیر نگیں رہا وہ آخر کار سلطان محمد فاتح کی عظمت و شان کا آئینہ دار بن گیا۔
    صورتِ خاکِ حرم یہ سرزمیں بھی پاک ہے
    آستانِ مسند آرائے شہِ لولاک ہے
    علامہ محمد اقبالؒ فرماتے ہیں کہ یہ شہر بھی ہمارے لیے حجاز مقدس کی طرح محترم ہے اس لیے کہ یہ ایک مدت تک ان فرمانرواؤں کا مسکن رہا جنھیں حضورﷺ کی جانشینی کا شرف حاصل رہا ہے ۔
    نکہتِ گل کی طرح پاکیزہ ہے اس کی ہوا
    تُربتِ ایوب انصاری سے آتی ہے صدا
    اس خطے کی فضاء میں پھولوں کی خوشبو اور پاکیزگی رچی ہوئی ہے ۔ یہاں صحابی رسول اللہ حضرت ایوب انصاری کا جو مزار واقع ہے یوں لگتا ہے اس سے آج بھی آواز آ رہی ہے ۔
    اے مسلماں ملتِ اسلام کا دل ہے یہ شہر
    سیکڑوں صدیوں کی کشت و خوں کا حاصل ہے یہ شہر
    کہ اے مسلمانوں سنو! یہ عظیم المرتبت شہر ملت اسلامیہ کے قلب کی مانند ہے اس لیے کہ ہمارے عظیم المرتبت اسلاف نے اسے سیکڑوں برس کی نبرد آزمائی اور بے شمار جانوں کی قربانیاں دے کر حاصل کیا تھا ۔
    وہ ز میں ہے تو مگر اے خواب گاہِ مصطفی
    دید ہے کعبے کو تیری حج اکبر سے سوا
    اوپر کے اشعار کے بعد بلاد اسلامیہ کا باب مدینہ منورہ کے بغیر مکمل نہیں ہوتا کہ جہاں پیغمبر آخر الزماں کی آخری آرام گاہ آج بھی مرجع خلائق بنی ہوئی ہے ۔ چودہ سو سال گزرنے کے بعد بھی ہر سال دنیا بھر سے آنے والے کروڑوں مسلمانوں کی زیارت گاہ بنی ہوئی ہے ۔ اس شہر بے مثال کی عظمت کا اندازہ اسی امر سے ہوتا ہے کہ آنحضرت کا مدفن مبارک اسی مقام پر موجود ہے ۔ مدینہ منورہ کو مخاطب کرتے ہوئے اقبال کہتے ہیں کہ تجھے یہ شرف حاصل ہے کہ تو ہمارے نبی کی آخری آرام گاہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ ہمارے لیے تیرا نظارہ تو حرم کعبہ سے بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔
    خاتمِ ہستی میں تو تاباں ہے مانندِ نگیں
    اپنی عظمت کی ولادت گاہ تھی تیری ز میں
    اگر کائنات کو ایک انگوٹھی سے تعبیر کر لیا جائے تو اس انگوٹھی میں تیرا وجود ایک گوہر تابدار کی مانند ہے ۔ اسلام کی عظمت و تابندگی نے دیکھا جائے تو اسی مقام سے جنم لیا ہے ۔
    تجھ میں راحت اس شہنشاہِ معظم کو ملی
    جس کے دامن میں اماں اقوامِ عالم کو ملی
    اے مقدس شہر! اس حقیقت سے کیسے انکار ہو سکتا ہے کہ اس شہنشاہ معظم کو تیرے دامن میں ہی راحت ملی جس کے دامن میں بلاشک و شبہ تمام اقوام عالم نے سکون محسوس کیا ۔
    جب تلک باقی ہے تو، دنیا میں باقی ہم بھی ہیں
    صبح ہے تو اس چمن میں گوہرِ شبنم بھی ہیں
    چنانچہ جب تک صبحدم شبنم کی طرح تیرا وجود باقی ہے ہم مسلمان بھی اسی طرح زندہ ہیں ۔
    کلام: حضرت علامہ محمد اقبالؒ

    • @bungahayat8674
      @bungahayat8674 2 ปีที่แล้ว +3

      بھاءی جان شہر قرطبہ دولت عثمانیہ کے پاس کبھی بھی نہیں تھا ۔ بلکہ یہ شہر تو قریبن پندرھویں صدی میں عیساءیوں کے زیر نگیں آگیا تھا اور اس وقت اندلس پہ خاندان بنو نصر کی تھی۔ اور بنو نصر خاندان کی حتمی شکست2جنوری1492میں عیساءی بادشاہ فرڈینینڈ کے ہاتھوں ہوءی اور مسلمانوں کی آخری پناہ گاہ غرناطہ بھی کفار کے قبضے میں چلا گیا

    • @MohsinAli-td5le
      @MohsinAli-td5le 2 ปีที่แล้ว +3

      Just amazing 😍❤️

  • @mdahmadsiddiqui7662
    @mdahmadsiddiqui7662 2 ปีที่แล้ว +1

    ALLAH HU AKBAR

  • @Discover_the_world3
    @Discover_the_world3 2 หลายเดือนก่อน

    SALAM YA RASOOL ALLAH (saww)❤️🌹🌸🌷🌺♥️

  • @gulraiziqbal5458
    @gulraiziqbal5458 2 ปีที่แล้ว +2

    جناب ضیاء محی الدین صاحب ۔ جب آپ اقبال پڑھتے ہیں تو دل چیر دیتے ہیں رو رو کے برا حال ہو جاتا ہے ۔ اللہ آپ کو صحت دے اور عمر دراز فرمائے آمین

  • @Discover_the_world3
    @Discover_the_world3 2 หลายเดือนก่อน

    Ah ah wah ❤❤❤❤ 😢

  • @ahsanayyaz1684
    @ahsanayyaz1684 2 ปีที่แล้ว +1

    Very well jazak Allah

  • @arham5855
    @arham5855 2 ปีที่แล้ว +1

    Allama Iqbal sahab tru line 💯🥀💔

  • @bungahayat8674
    @bungahayat8674 2 ปีที่แล้ว +1

    بہت خوب بھاءی جان ۔ بے مثال

    • @SwordofHaq
      @SwordofHaq  2 ปีที่แล้ว

      شکریہ جی ❤

  • @abgaming3199
    @abgaming3199 2 ปีที่แล้ว +3

    Mashallah bhai ❤️
    I watch every single video of yours 😊

    • @SwordofHaq
      @SwordofHaq  2 ปีที่แล้ว +1

      Thanks for your love & support💗

  • @m.arslancheema4437
    @m.arslancheema4437 2 ปีที่แล้ว +1

    Good work brother Allah Pak apko lmbi zandagi da bohat ACha Kam kr raha ho

  • @lovemartyrdom
    @lovemartyrdom 2 ปีที่แล้ว +2

    ماشاء اللہ خدا نے کیا آواز دی ہے!!! لگتا ہے آپ کو یہ آواز شعر خوانی کیلئے ہی دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔آواز میں دم بھی ہے ترنم بھی۔۔

  • @kashmirihearthackerboyshbi8939
    @kashmirihearthackerboyshbi8939 2 ปีที่แล้ว +1

    Allah pak ap ko os ka Ajar ata kra ameen

  • @bkxtayyabgaming3273
    @bkxtayyabgaming3273 2 ปีที่แล้ว +1

    Hatts off ♥️💚

  • @bungahayat8674
    @bungahayat8674 2 ปีที่แล้ว +2

    بہت بہت شکریہ بھاءی جان ۔ آپ نے میری درخواست پہ بلاد اسلامیہ پہ ویڈیو بناءی ۔ مہں آپ کا از حد شکریہ ادا کرتا ہوں۔بہت بہت شکریہ بھاءی جان۔❤💙💚💛

    • @SwordofHaq
      @SwordofHaq  2 ปีที่แล้ว +1

      سلامت رہیں💝

  • @S1327J
    @S1327J 2 ปีที่แล้ว +2

    Make a video on goongi ho gayi aaj kuch zubaan kehte kehte

  • @justayoutubeuser1
    @justayoutubeuser1 2 ปีที่แล้ว +3

    Shorts bhi daala karo

  • @naz_district_cordinater
    @naz_district_cordinater 2 ปีที่แล้ว +2

    معراج النبی صلی الله عليه و سلم کی ویڈیو اپلوڈ کردیں
    کلام علامہ اقبال

    • @SwordofHaq
      @SwordofHaq  2 ปีที่แล้ว +1

      کلام بتا دیں

    • @naz_district_cordinater
      @naz_district_cordinater 2 ปีที่แล้ว +1

      @@SwordofHaq معراج
      دے ولولہ شوق جسے لذت پرواز
      کر سکتا ہے وہ ذرہ مہ و مہر کو تاراج
      مشکل نہیں یاران چمن ! معرکہ باز
      پر سوز اگر ہو نفس سینہ دراج
      ناوک ہے مسلماں ، ہدف اس کا ہے ثریا
      ہے سر سرا پردہ جاں نکتہ معراج
      تو معنی و النجم ، نہ سمجھا تو عجب کیا
      ہے تیرا مد و جزر ابھی چاند کا محتاج

    • @naz_district_cordinater
      @naz_district_cordinater 2 ปีที่แล้ว +1

      Jnab ya wali

    • @SwordofHaq
      @SwordofHaq  2 ปีที่แล้ว

      @@naz_district_cordinater ji Kron ga.. thura wait plz

  • @muhammadsohaib9622
    @muhammadsohaib9622 2 ปีที่แล้ว +1

    Music name plz

  • @gulraiziqbal5458
    @gulraiziqbal5458 2 ปีที่แล้ว +2

    جناب ضیاء محی الدین صاحب ۔ جب آپ اقبال پڑھتے ہیں تو دل چیر دیتے ہیں رو رو کے برا حال ہو جاتا ہے ۔ اللہ آپ کو صحت دے اور عمر دراز فرمائے آمین

  • @mdahmadsiddiqui7662
    @mdahmadsiddiqui7662 2 ปีที่แล้ว

    ALLAH HU AKBAR