Divided Pakistan Ep 5: Has the political divide really had an impact in the army? - BBC URDU

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 30 ก.ย. 2024
  • تقسیم ہوتا پاکستان : پانچویں قسط
    پاکستان میں آٹھ فروری کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ تاہم یہ الیکشن ایک ایسے وقت اور ماحول میں ہو رہا ہے جب ملک میں سیاسی تناؤ بڑے پیمانے پر تقسیم کا باعث بنا ہوا ہے اور جس نے سیاست دانوں، سیاسی جماعتوں اور عوام کے ساتھ ساتھ ریاست کے اہم اداروں پر بھی اثر ڈالا ہے۔
    پاکستان میں فوج جہاں ایک مضبوط ریاستی ستون ہے، وہیں اسے سیاست اور ریاست کے امور میں مداخلت اور سیاسی جوڑ توڑ کے الزام کے باعث تنقید کا سامنا بھی رہا ہے۔ لیکن گزشتہ کچھ عرصے میں یہ تاثر قائم ہوا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی سیاسی تقسیم نے فوج کو بھی متاثر کیا اور فوجی افسران میں اختلاف رائے پیدا ہوا۔ اس کے ثبوت میں نو مئی کو پیش آنے والے واقعات کی مثال دی جاتی رہی ہے۔ لیکن کیا واقعی ایسا ہے؟ بی بی سی کی سیریز کی اس قسط میں ہم نے سابق فوجی افسران، ان کے اہلخانہ اور صحافیوں سے بات کی تاکہ موجودہ سیاسی تناظر میں افواج پاکستان کے اندر پائی جانے والی سوچ اور ملکی سیاست پر پڑنے والے اثرات کا اندازہ لگایا جا سکے۔
    رپورٹر: فرحت جاوید
    وِڈیو: نیئر عباس
    CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
    bbc.in/1GsJCMR

ความคิดเห็น • 1.5K