منڈی بہاؤالدین 10 سالہ بچی اور 10 سالہ بچے کو اغواء کرنے والے ملزم گرفتار

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 14 ธ.ค. 2020
  • منڈی بہائوالدین مغوی بچے چند گھنٹوں میں بازیاب والدین کے حوال
    ملزمان گرفتار
    گزشتہ دن بروز اتوار تھانہ صدر منڈی بہاؤالدین پولیس کو محمد شفیق نامی شخص نے اطلاع دی کہ اس کا بیٹا احسن صدیق بعمر10سال کو نامعلوم ملزم نے اغوا کر لیا ہے
    اسی طرح گزشتہ شام کو ہی عبدالرحمٰن جو کہ انہے شریف کا رہائشی ہے نے تھانہ کٹھیالہ شیخاں پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بیٹی علیزہ بعمر 10سال کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ہے وقوعات جات کی اطلاعات ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید علی رضا نے کم عمر بچی اور بچے کے اغوا کے واقعات پرفوری طور پر نوٹس لیاتھانہ کٹھیالہ شیخاں اور تھانہ صدر میں مقدمات درج رجسٹر کئے گئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں اورڈی ایس پی صدر سرکل شبیر اعوان اور ڈی ایس پی سی آئی اے محمد عامر شاہین گوندل کو ملزمان کی گرفتاری اور بچوں کی بازیابی کا ٹاسک دیا جنہوں نے اپنی ٹیم جس میں ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر حسنات، اے ایس آئی محمد نواز انچارج چوکی رسول، ایس ایچ او تھانہ کٹھیالہ شیخاں ارمغان مسقط، سب انسپکٹر خرم شہزاداور اے ایس آئی امجدمعہ پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر کے دونوں بچوں کو علیحدہ علیحدہ مقامات سے بازیاب کر وا لیا، بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے، ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے

ความคิดเห็น •