پاکستان میں کام کرنے والی سول سوسائٹی تنظیموں کے لیئے شکایت سے نمٹنے کا مؤثر نظام

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 29 ก.ย. 2024
  • سول سوسائٹی کی تنظیمیں (سی ایس اوز) ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے کاموں کو عملی جامہ پہنانے والی اولین تنظیمیں ہوتی ہیں اور امدادی و ترقیاتی شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ امدادی کاموں کو زیادہ مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔کمیونٹی کی شکایات سے نمٹنے، ان کے اعتماد، شمولیت اور اثر پذیری کو بہتر بنانے اور سٹیک ہولڈرز کے فیڈ بیک کو بہتر کرنے کے لیئے سول سوسائٹی تنطیموں کے لیئے شکایت کے ازالے کا ایک جامع طریقہ کار (سی آر ایم) وضع کرنا ضروری ہے۔
    اس ویبینار کا مقصد ان سول سوسائٹی تنظیموں کے لیئے جو کہ پاکستان میں امدادی اور ترقیاتی شعبوں میں کام کر کرہی ہیں، ایک موثر سی آر ایم قائم کرنے اور چلانے کی حکمت عملیوں اور طریقہ کار پر غور کرنا ہے۔ ویبینار کے دوران، ماہرین سول سوسائٹی تنظیموں کے اندر جوابدہی اور شفافیت کو بڑھانے میں سی آر ایم کے اہم کردار اور شکایت کے ازالے کے فریم ورک کو بہتر بنانے کے لیے عملی حکمت عملیوں پر گفتگو کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ پاکستان کے مقامی سیاق و سباق میں سی آر ایم کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کے دوران درپیش آنے والے چیلنجز اور پاکستانی تناظر کے مطابق شکایات کے ازالے کے لیئے بہترین اور کامیاب طریقہ کار کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔

ความคิดเห็น •