اسراء اور معراج (Part 2) Al Raheeq Al Makhtoom
ฝัง
- เผยแพร่เมื่อ 24 ธ.ค. 2024
- اسراء و معراج
1۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معراج کا بنیادی مقصد مسلمانوں کو بحیثیت امہ اس عظیم زمہ داری کا احساس دلانا تھا کہ اب دنیا کی رہنمائی و امامت کا فریضہ اس امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر ہے ۔
معراج کے دوران زمین وآسمان کے راز آ پ صلی اللہ علیہ وسلم پر آ شکار کر کے حدیث مبارکہ کے ذریعے مسلمانوں تک پہنچا دیئے گئے جس سے مسلمانوں کے لیے سائنسی تحقیق کے کئ نئے دروازے کھل سکتے تھے ،مگر افسوس ہم اس سے فایدہ نہ اٹھا سکے اور بے معنی بحثوں میں الجھ گئے ۔
2۔پیارے آ قا علیہ السلام معراج کی رات حرم کعبہ سے براق پر سوار ہو کر مسجد اقصیٰ تشریف لے گئے اور وہاں انبیاء کرام علیہم السلام کی امامت فرمائی ۔
3۔رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ السلام کا سفر معراج سائنسی لحاظ سے اس طرح ثابت کیا جا سکتا ہے کہ اگر ہم روشنی کی قریب ترین رفتار سے سفر کریں تو ہمارے لیے وقت زمینی ریفرنس سے آ ہستہ ہو جائے گا ، یا پھر اگر ہم کسی انتہائی ثقافت ( Mass )والے جسم مثلاً عرشِ اعظم کے پاس سے گزریں تو بھی کشش ثقل ( Gravity) کیوجہ سے وقت آ ہستہ ہو جائے گا ۔
4۔وہ روایات جن میں تذکرہ ہے کہ دروازے کی کنڈی واپسی تک ہل رہی تھی اور بستر بھی گرم تھا وہ سراسر شاعرانہ اور مبالغہ میں ہے انکو مستند نہیں قرار دیا گیا کیونکہ اللّٰہ پاک خود سورہ الاسراء میں ارشاد فرماتے ہیں کہ
پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کو رات کے ایک پہر میں مسجد حرام سے مسجد الاقصی تک لے گئی ۔۔۔
5۔آ پ علیہ السلام کی معراج کے دوران بیت المقدس میں امامت یا قافلے کے پیالے سے پانی پینے کے واقعات کسی اور عام انسان کے مشاہدے میں نہیں آ یے جس سے یہ گمان کیا جا سکتا ہے آ پ علیہ السلام کسی اور ڈائمینشن میں سفر کر رہے تھے ۔ (واللہ اعلم)
6۔یہ بات ابھی مزید بحث طلب ہے کہ آ یا سفر معراج کے دوران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وقت کو آ ہستہ کیا گیا یا پھر روک دیا گیا ۔( واللہ اعلم)
7۔بیت المقدس میں جا کر امامت کروانے کی حکمت میں بنی اسرائیل کو یہ پیغام دینا مقصود تھا کہ بنی اسرائیل کے پاس صرف ایک ہی آ پشن ہے کہ اگر انکوبیت المقدس کی سرداری چاہیے تو نبی آ خر الزماں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امامت میں امت کا حصہ بنیں ۔
8۔فرات اور نیل جنکو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سدرہ المنتہیٰ کی جڑ سے بہتے ہوئے دیکھا انکے دنیاوی سورس کا تاحال کوئی اثبات نہیں ملا ہے ۔۔۔یہ ہمارا فرض تھا کہ ہم اس پر مزید تحقیق کر تےلیکن افسوس غیر مسلم ہی ثابت کر رہے ہیں انہیں اپنی سائنسی اور علمی تحقیقات میں ۔۔۔۔۔
We also filter out our old wrong concepts in light of solid evidences in recent times.
Masha Allah how beneficial these discussions are, we not even read but analyze and sometimes we even find mistakes where writer trying to exagerate things. Great