Hazrat-E-Insan | The Human Being ★ Armaghan-e-Hijaz _ Allama Iqbal Poetry | Sword of Haq

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 15 ก.ย. 2024
  • A Small Effort With Regard To Urdu Literature And Motivational Metrical.
    Subscribe Channel & Watch Latest Videos.
    ------------------------------------------------
    Poetry : Allama Muhammad Iqbal R.A
    ------------------------------------------------
    Vocalist : Zia Mohiuddin Sahib
    ------------------------------------------------
    Editor : (Ali Raza)
    ------------------------------------------------
    Label : Sword of Haq
    ------------------------------------------------
    Production : Sword of Haq
    -----------------------------------------------
    Used Background Images & Video Clips Credit By Respective Owners.
    Background Music credit goes to Respected Owner/Creator.
    Music :- Desert Caravan
    • Desert Caravan
    Disclaimer : This Channel does not promote or encourage any illegal activities, all content provided by this Channel (Sword of Haq) is meant for informational and motivational Metrical.
    Copyright Disclaimer under section 107 of the Copyright Act 1976. Allowance is made for " Fair Use " For purpose Such Criticism, comment, News, Reporting, Teaching, Scholarship, Research. Fair is the use permitted by copyright status that might otherwise may infringing. Non-profit, educational or personal use tips the balance in favor of fair use.
    🟣 Note
    If anyone else has a copyright issue, please message us and we will remove your content.
    Contact Us
    ★ You can also follow me on Facebook and Instagram
    m.facebook.com...
    / swordofhaq
    #SwordofHaq
    #AllamaIqbal
    #Armaghan_e_Hijaz
    #Iqbalpoetry
    #WhatsappStatus
    #MotivationalLines
    #ShortStatusVideo​
    #ShortStatus​
    #ShortVideos

ความคิดเห็น • 39

  • @SwordofHaq
    @SwordofHaq  2 ปีที่แล้ว +10

    حضرت انسان
    ارمغان حجاز _ حضرت علامہ محمد اقبالؒ
    جہاں میں دانش و بینش کی ہے کس درجہ ازرانی
    کوئی شے چھپ نہیں سکتی کہ یہ عالم ہے نورانی
    اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل ظاہری بھی دی ہے اور عقل باطنی بھی ۔ دونوں صفتیں کثرت اور بہتات سے انسانوں میں موجود ہیں ۔ ظاہری عقل سے وہ کائنات کی ظاہری ساخت کا علم حاصل کر تا ہے اور باطنی عقل یا بصیرت سے وہ کائنات کی باطنی ساخت کا راز پا لیتا ہے ۔ ان دونوں قوتوں کے استعمال سے وہ یہ معلوم کر لیتا ہے کہ یہ کائنات کی کبھی عدم تھی ۔ موجود نہیں تھی پھر اللہ تعالیٰ نے کن (ہو جا) فیکون ( ہو گئی) کے عمل سے اسے وجود بخش دیا ۔ اسے اس بات کا بھی پتہ ہے کہ اس کائنات کے باطن میں اللہ تعالیٰ کے اسما صفات جلوہ گر ہیں ۔ کائنات کا وجود ہی ان کی بدولت ہے ۔ اگر یہ اسما اور صفات اپنی جلوہ گری بند کر دیں تو کائنات پھر عدم ہو جائے گی ۔ اس لیے وہ اس نتیجہ پر پہنچتا ہے کہ حقیقی وجود اللہ تعالیٰ کا ہے ۔ کائنات کا وجود اللہ کے وجود کی وجہ سے ہے ۔ اس لیے اس کو وجود تسلیم نہیں کر سکتے ۔ اسے موجود کہ سکتے ہیں ۔ کائنات کے ذرہ ذرہ کا وجود اللہ تعالیٰ کے نور کی وجہ سے ہے ۔ اس لیے اس کا ہر ذرہ نورانی اس نور کو عقل ظاہری تو نہیں عقل باطنی دیکھ سکتی ہے ۔
    کوئی دیکھے تو ہے باریک فطرت کا حجاب اتنا
    نمایاں ہیں فرشتوں کے تبسم ہائے پنہانی
    انسان اگر باطنی عقل سے یا بصیرت سے کام لے تو وہ دیکھ لے گا کہ قدرت نے کائنات پر جو ظاہری پردہ ڈالا ہوا ہے وہ بہت پتلا اور نازک ہے وہ اس کے پیچھے اللہ تعالیٰ کے انوار و تجلیات کا مشاہدہ کر سکتا ہے ۔ یہاں تک کہ اس کے فرشتوں کی جو کہیں آسمانوں سے پرے عرش عظیم کے قریب رہتے ہیں مسکراہٹیں نظر آ سکتی ہیں ۔ مراد ہے کہ انسان جہاں اپنی ظاہری عقل سے ظاہری کائنات اور اس کی اشیا کا علم حاصل کرتا ہے اسے اپنی باطنی عقل اور بصیرت سے کائنات اور اس کی اشیا کی حقیقت بھی جان سکتا ہے ۔
    یہ دنیا دعوتِ دیدار ہے فرزندِ آدم کو
    کہ ہر مستور کو بخشا گیا ہے ذوقِ عریانی
    کائنات اور اس کی ہر شے کے دو رخ ہیں ۔ ایک ظاہری اور ایک باطنی ظاہری رخ کو تو ظاہری آنکھوں سے دیکھا جا سکتا ہے ۔ لیکن باطنی رخ دیکھنا ان کے بس کی بات نہیں ۔ اس کے لیے انسان کو باطنی آنکھیں یا دل کی آنکھیں پیدا کرنی چاہیں ۔ یہ آنکھیں علم ظاہری سے نہیں باطنی علم سے پیدا ہوتی ہیں جسے روحانیت کا علم بھی کہتے ہیں ۔ کائنات میں جو کچھ پوشیدہ ہے جو کچھ اس کے پس پردہ ہے وہ ظاہر ہونے کے لیے بے تاب رہتا ہے وہ خود اپنے نظارے کی دعوت دیتا ہے لیکن اس کو دیکھنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان اپنے اندر باطنی آنکھ پیدا کرے ۔
    یہی فرزند آدم ہے کہ جس کے اشکِ خونیں سے
    کیا ہے حضرتِ یزداں نے دریاؤں کو طوفانی
    دنیا کے دریاؤں میں اگر طغیانی آئی ہوئی ہے تو وہ انسان کے خون سے بھرے ہوئے آنسووَں کی وجہ سے ہے ۔ مراد یہ ہے کہ خدا نے تو کائنات اور اس کی جملہ اشیا کو تخلیق کر دیا لیکن اس میں جو رونق اور جو ہنگامہ ہے وہ انسان کی وجہ سے ہے ۔ اگر انسان کو جنت سے دین نکالا نہ ملتا اورر وہ اس کی جدائی میں روتا ہوا زمین پر آباد نہ ہوتا تو ز میں پر سب کچھ ہوتے ہوئے وہ اپنے جملہ ہنگاموں اور رونقوں سے محروم رہتی ۔
    فلک کو کیا خبر یہ خاکداں کس کا نشیمن ہے
    غرض انجم سے ہے کس کے شبستاں کی نگہبانی
    آسمان کو کیا معلوم کہ آدمی کا مٹی سے بنا ہوا جسم کس کا گھر ہے ۔ اس کی تاریکیوں میں کس کی وجہ سے رونق اور روشنی ہے ۔ وہ سمجھتا ہے کہ میں پررونق ہوں ۔ مجھ پر ستارے، چاند اور سورج چمکتے ہیں ۔ حالانکہ جو رونق ہستی آدمی کے تاریک مٹی کے جسم میں جلوہ گر ہے وہ اس پر نہیں ۔ ایک حدیث میں ہے کہ مومن کا دل وہ جگہ ہے جہاں اللہ تعالیٰ کی ذات سمائی ہو سکتی ہے ۔ اگر ہم اس دل کو واقعی دل بنا لیں تو یہ عرش اعظم بن جاتا ہے ۔ خانہ کعبہ ہو جاتا ہے ۔ جس میں سے غیر اللہ کا ہر بت نکل جاتا ہے اور صرف اللہ آباد ہو جاتا ہے ۔
    اگر مقصودِ کل میں ہوں تو مجھ سے ماورا کیا ہے
    مرے ہنگامہَ ہائے نو بہ نو کی انتہا کیا ہے
    اگر یہ حقیقت ہے کہ کل کائنات اور اس کی ساری اشیا کا مطلوب میں آدمی ہی ہوں اور ہر چیز میری خدمت کے لیے پید ا کی گئی ہے تو پھر مجھ سے بالا تو کوئی شے نہیں ہو سکتی ۔ میں ہی ہر شے پر اشرف اور ہر شے سے اعلیٰ ہوں ۔ مگر شرط یہ ہے کہ میں اپنی صلاحیتوں اور صفات سے آگاہ ہو کر اور اپنی خودی کو پہچان کر ایسا مقام حاصل کر لوں ۔ اگر یہ صورت حال مجھ میں پیدا نہ ہو گی تو پھر ہر شے مجھ پر غالب آ جائے گی اور میں مغلوب رہوں گا ۔ مجھے اللہ تعالیٰ نے اپنا نائب اور اپنا خلیفہ اور اس اعتبار سے اپنی صفات کا مظہر بنایا ہے ۔ اگر میں اپنی خودی سے آگاہ ہو جاؤں گا تو ہر شے میری مغلوب ہو جائے گی ۔ یہ نت نئے ہنگامے جو اس کائنات میں خود سے آگا ہ ہونے کے لیے مجھ سے سرزد ہو رہے ہیں ان کی آخر حد کونسی ہے ۔ ان کی یہی حد ہے کہ میں خدا تو نہیں اسکی صفات اور اسما کا مظہر بن سکتا ہوں ۔ اور زمان و مکان کو اپنے قابو میں کر سکتا ہوں۔

    • @bungahayat8674
      @bungahayat8674 2 ปีที่แล้ว

      بہت خوب

    • @warishaferoz3414
      @warishaferoz3414 2 ปีที่แล้ว +1

      MashaAllah.... Bohat channel Hain lakin koi tarjuma nahi smjhata

    • @SwordofHaq
      @SwordofHaq  2 ปีที่แล้ว

      @@warishaferoz3414 ❤💞

    • @dannishkhan3897
      @dannishkhan3897 2 ปีที่แล้ว

      جزاک اللہ

  • @haqnawazkhokhar5047
    @haqnawazkhokhar5047 2 ปีที่แล้ว +1

    #Vote-for-TLP
    #Support-for-Labbaik

  • @IntizarHussainWrites
    @IntizarHussainWrites 2 ปีที่แล้ว +1

    علم کی حد سے پرے، بندہ مومن کے لیے
    لذتِ شوق بھی ہے، نعمتِ دیدار بھی ہے

  • @shahbazhafiz7722
    @shahbazhafiz7722 2 ปีที่แล้ว +1

    اللّٰہ پاک آ پ کو اجر عظیم عطا فرمائے آمین ❤️

  • @therobust
    @therobust 2 ปีที่แล้ว +1

    Yeh duniya daawat e deedar hai farzand e Adam ko,
    Ki har mastoor ko bakhsha Gaya hai zoaq e uryaani.
    So true. What a visionary person Allama sahab was!
    Muslims nowadays call it modernism. #facepalm

  • @gulraiziqbal5458
    @gulraiziqbal5458 2 ปีที่แล้ว +2

    کیا آواز ہے ضیا محی الدین صاحب ۔۔۔ اللّه پاک آپ کو لمبی زندگی عطاء فرما ے ۔ آمین

  • @dannishkhan3897
    @dannishkhan3897 2 ปีที่แล้ว +2

    کمال محبت سر جی
    مجھے اس طرح کی ویڈیوز واے مزید چینلز کے نام کوئی بتا سکتا ھے ؟🙏

  • @ahsanaltaf113
    @ahsanaltaf113 2 ปีที่แล้ว +1

    I subscribe only due to TLP

  • @maryamshaikh8158
    @maryamshaikh8158 2 ปีที่แล้ว +3

    Aapke channel ki har videos best hoti hai 😊

  • @rabiayaseen5394
    @rabiayaseen5394 2 ปีที่แล้ว +1

    salam
    muje ap ka channel buht pasand aya. aj hi visit kiya hai me ne. Allama Ibqal ki shahiry
    ❤❤... buht hi zabardast, keep it up! Masha`Allah
    love from Spain 10:03pm

    • @SwordofHaq
      @SwordofHaq  2 ปีที่แล้ว

      Bahut Shukriya Bell icon on kar leen har video milti rahe gi

    • @rabiayaseen5394
      @rabiayaseen5394 2 ปีที่แล้ว

      @@SwordofHaq g kr li hai... mein kal apne gar k sab mobiles par ap ka chaanel subcribed kar do gi😊

    • @SwordofHaq
      @SwordofHaq  2 ปีที่แล้ว

      @@rabiayaseen5394 Bahut Nawazish Jeeti Raheen,💞

  • @aryanrace7774
    @aryanrace7774 2 ปีที่แล้ว +1

    Bauhat khoob
    Keep it up brother, love from Iok

  • @muslimah868
    @muslimah868 ปีที่แล้ว +1

    Can you please add some videos without music ⚡

  • @aftabansari7770
    @aftabansari7770 2 ปีที่แล้ว +1

    English translation also please. 28/02/2022

  • @tayyabafzal7296
    @tayyabafzal7296 2 ปีที่แล้ว +1

    Yar Bhai jaan ye music na lagaya karo

  • @bungahayat8674
    @bungahayat8674 2 ปีที่แล้ว

    جناب میری درخواست ہے کہ آپ "بلاد اسلامیہ" پر بھی ایک ویڈیو بنا دیں ۔نوازش ہوگی

    • @SwordofHaq
      @SwordofHaq  2 ปีที่แล้ว +1

      جی محترم میں بناؤں اس پر ویڈیو آنے والے دنوں میں

    • @bungahayat8674
      @bungahayat8674 2 ปีที่แล้ว

      Ji boht shukriya

  • @slaveofallah8883
    @slaveofallah8883 2 ปีที่แล้ว

    Assalamualaikum warahmatullahi wa barakatuh brother i like ur videos and content & how u make music free videos

  • @ExcitedElectron
    @ExcitedElectron 2 ปีที่แล้ว +1

    whats the name of background sound? plz

    • @SwordofHaq
      @SwordofHaq  2 ปีที่แล้ว

      th-cam.com/video/30sCS6_2CL4/w-d-xo.html

  • @HAQinfo
    @HAQinfo 2 ปีที่แล้ว +1

    Awaz kis ki ha

  • @muhammadyousaf9380
    @muhammadyousaf9380 2 ปีที่แล้ว

    Tora sa music high kr lo

  • @bungahayat8674
    @bungahayat8674 2 ปีที่แล้ว +1

    بھائی آپ کی ہر ویڈیو مقصدیت سے بھرپور ہوتی ہے ۔ تشریح ڈیسکرپن میں دینے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ یہ کام لوگوں کی اصلاح کیلئے کرتے ہیں نہ کہ پیسے کمانے کے لیے