27جون 2024 بروز جمعرات کو مہشور صوفی بزرگ احضرت شمس فقیر (رح) کا عرس مبارک پورے عقیدت

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 1 ต.ค. 2024
  • 27جون 2024 بروز جمعرات کو مہشور صوفی بزرگ اورصوفی شاعر حضرت شمس فقیر (رح) کا عرس مبارک پورے عقیدت واحترام کے ساتھ ان کے آباٸی گاٶں باغ شمس کلشی پورہ میں منایا گیا اس سلسلے میں شمس فقیر کلچرل ویلفیر سوساٸیٹی کلشی پورہ، کاروان دربار شمس ،جموں کشمیر روح ادب فورم بڈگام،ایشین میل اور جموں و کشمیر اکاڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز سرینگر نے باہمی اشتراک سے محفل سماع کا اہتمام کیا تھا اسکے علاوہ کلچرل یونٹ ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن سرینگر نے بھی اپنی طرف سے ایک گلوکار پارٹی بھیجی تھی جس میں وادی کے مہشور و معروف گلوکاروں نے کلام شمس فقیر پیش کرکے محفل میں چار چاند لگائے. محفل میں مہمانوں کا استقبال شمس فقیر کلچرل ویلفیر سوساٸیٹی کلشی پورہ کے سربراہ جناب مجید مسرور صاحب نے کیا محفل میں وحشی سید صاحب بطور مہمان خصوصی موجود رہے محفل میں شمس فقیر کلچرل ویلفیر سوساٸیٹی کلشی پورہ کے جنرل سیکریٹری جناب محمد یونس بٹ بطور انچارج موجود رہے محفل کی نظامت شمس فقیر کلچرل ویلفیر سوساٸیٹی کلشی پورہ کے صدر جناب عاشق مشتاق نے انجام دی محفل میں بہت سے ذی عزت اور بڑی بڑی شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔سب سے بڑے اعزاز خلعت شمس فقیر(رح) سے محفل کے مہمان خصوصی جناب وحشی سید صاحب کو نوازا گیا۔ان کے علاوہ جن شخصیات کو اعزازوں سے نوازا گیا ان کے نام یوں ہیں
    ایس ڈی ایم(SDM)خانصاحب جناب ملک طارق احمد صاحب،
    ایس ڈی پی او (SDPO) خانصاحب جناب غلام محی الدین صاحب ایس ایچ او(SHO) خانصاحب جناب بہار احمد خان صاحب ، کلچرل آفیسر اسداللہ وانی صاحب ، کلچرل آفیسر ڈاکٹر شبنم رفیق صاحب ، ڈی ڈی سی (DDC)خانصاحب بشیر احمد بٹ صاحب ،میڈم ماہ جبین نبی صاحبہ،ڈاکٹر علی محمد میر صاحب, سید طارق احمدصاحب، مبارک احمد مبارک صاحب ، غلام محی الدین میر مخدومی، جناب سریندر امبردار صاحب ، اختر محراج صاحب، سید دلشادہ صاحبہ ، شیخ مظفر احمد ،محمد یوسف بٹ صاحب، محمد امتیاز ، ناظم نظیر صاحب ، نورالحق ،گاش روحی جان ، سدف جان ، غلام حسن شاہ صاحب ، ہلال احمد ہانجوری صاحب اور سید روف فاروقی صاحب۔
    محفل میں جن گلوکاروں نے کلام شمس فقیر(رح) پیش کٸے انکے نام یوں ہیں
    فاروق احمد گناٸی
    عبدل احد گناٸی
    گلزار احمد گناٸی
    غلام محمد بلبل
    فیروز احمد شاہ
    بلال احمد گناٸی
    محمد عبداللہ گناٸی
    خورشید احمد گنستانی
    نزیر احمد ڈاڈوری
    عبدل رشید کاٹھواری
    غلام احمد صوفی
    سید ظہور احمد
    عبدل رحمان بابا
    فیاض احمد شیخ
    محمد یاسین گونڈ پوری
    بلال احمد دھوبی
    عبدل رشید مقامی
    فاروق احمد ڈار
    عطا محمد بٹ
    بشیر احمد مسگر
    جاوید احمد مسگر اور
    عبدل احد نورآبادی
    شمس فقیر(رح) کے روضہ کی زیارت کیلٸے زاٸرین بھارت اور خاصکر جموں و کشمیر کے ہر اطراف سے آٸے تھے محفل کو کامیاب اور انجام تک پہنچانے کیلٸے محکمہ پی ڈی ڈی (PDD)، محکمہ پی ایچ ای(PHE)،محکمہ ہیلتھ ، محکمہ میونسپلٹی اور خاصکر جموں کشمیر محکمہ پولیس نے اہم رول ادا کیا۔
    آخر پر شمس فقیر کلچرل ویلفیر سوساٸیٹی کلشی پورہ کے صدر جناب عاشق مشتاق نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

ความคิดเห็น • 2