محمدﷺ ہیں ہمارے اور ہم امت محمدﷺ کی! نہ ہو محبوب کیوں ہم کو ہر اک سنت محمدﷺ کی

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 26 ธ.ค. 2024
  • محمدﷺ ہیں ہمارے اور ہم امت محمدﷺ کی
    نہ ہو محبوب کیوں ہم کو ہر اک سنت محمدﷺ کی
    قسم اللہ کی محروم ہے وہ نورِ ایماں سے
    عقیدت ہو نہ جس دل میں، نہ ہو الفت محمدﷺ کی
    سراپا رحمتِ کونین بن کر آئے عالم میں
    حقیقت میں تھی بحرِ بے کراں شفقت محمدﷺ کی
    محمدﷺ عالمِ انسانیت میں دُرِّ یکتا ہیں
    نہ ہو کیوں پھر ہمارے قلب میں الفت محمدﷺ کی
    وہی جو مہرباں خلقت پہ ہے خالق کا پیارا ہے
    یہی تعلیم اور تلقین تھی حضرت محمدﷺ کی
    رہے گا تا ابد اسلام ضو افشاں زمانے میں
    بنے گی رہبرِ عالم ہر اک سنت محمدﷺ کی
    نہ چھوڑو آپﷺ کا دامن، نہ بھولو اس حقیقت کو
    عزیزو ہے حقیقت میں یہی مدحت محمدﷺ کی
    محمدﷺ ہیں ہمارے اور ہم امت محمدﷺ کی
    نہ ہو محبوب کیوں ہم کو ہر اک سنت محمدﷺ کی

ความคิดเห็น • 3

  • @hamdsnaatsreadbymuhammadarshad
    @hamdsnaatsreadbymuhammadarshad  3 หลายเดือนก่อน +1

    الحمد للّٰہ ربّ العالمین❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤

  • @mohsinrafiquecoolpointbahi4015
    @mohsinrafiquecoolpointbahi4015 3 หลายเดือนก่อน +1

    ❤❤❤❤❤❤ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ

  • @khawajalaeequeahmad1773
    @khawajalaeequeahmad1773 3 หลายเดือนก่อน +1

    Subhan Allah ❤