میں نے چند دن پہلے پشاور کارخانو مارکیٹ سے خود جا کر ایک عدد آلونی آئیر کولر 1432 ماڈل 40000 میں خرید لیا ہے ہمارے گھر کے دیگر کمروں میں بڑے سائز کے پاکستانی آئیر کولر سپر ایشیا برینڈز کے لگے ہیں جو کہ ان میں سے دو عدد اس سال 28، 28 ہزار پر خریدا ہے ان دونوں کے درمیان جو فرق میں نے محسوس کیا ہے وہ بتا دینا ضروری سمجھتا ہوں باقی ہر ایک کی اپنی اپنی پسند ہے. 1_ پاکستانی آئیر کولر کا شور زیادہ ہے اور ایرانی کا شور بلکل نہیں ہے. 2_ پاکستانی آئیر کولر کی ہوا کا ترو بہت زیادہ نہیں ہے اور ایرانی کولر دور تک ہوا پھینکتے ہے،(میرے خیال میں یہ اس وجہ سے ہے کہ پاکستانی آئیر کولرز کے منہ کا سائز زیادہ ہے بنسبت ایرانی کے) . 3_بجلی خرچ کے لحاظ سے پاکستانی کولر ہائی سپیڈ پر تقریباً ڈیڑھ انپیر( 300 واٹ) یا اس سے بھی کم واٹ لیتا ہے اور ایرانی کولر ہائی سپیڈ پر 2 انپیر تک (400 واٹ ) لیتا ہے اور لو سپیڈ پر تقریباً ڈھائی سو تک لیتا ہیں لہٰذا یہ جو مشہور ہے کہ یہ کم خرچ ہے اور 180 واٹ لیتا ہے جھوٹ ہے. 3_جن کمروں میں پاکستانی کولر لگے ہیں ان کمروں میں داخل ہوتے ہوئے کسی حد تک ٹھنڈک محسوس ہوتا ہے اور پتہ چلتا ہے کہ کولر لگا ہوا ہے مگر ایرانی آئیر کولر کے کمرے میں داخل ہوتے وقت کوئی خاص ٹھنڈک محسوس نہیں ہوتی ہاں جب اس کے سامنے بیٹھ جائیں اگر چہ دور ہو تو ٹھنڈک محسوس ہوتا ہے. اب مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ ایسا کیوں ہے؟🤔 حالانکہ ہوا کی تھرو ایرانی کا زیادہ ہے بنسبت پاکستانی کے اور کمروں کا سائز بھی تقریباً برابر ہے. 4_ پاکستانی میں ہوا دائیں بائیں مووینگ کیلئے جھالی لگی ہوتی ہے جس سے ہوا کو دائیں بائیں پھینکتے ہیں لیکن یہ سسٹم اگر چہ بڑی ایرانی کولروں میں شاید کے ہو مگر چھوٹے آئیر کولر میں نہیں ہوتا. 5_ قیمت کے لحاظ سے ایرانی چھوٹا آئیر کولر پاکستان کے بڑے اور مشہور برینڈز کے آئیر کولر کے برابر بلکہ اس سے بھی زیادہ ہوتا ہے( پاکستانی آئیر کولر بڑے سائز کے اور کسی اچھی برینڈز کے 25 تا30 ہزار تک با آسانی آپ کو ملے گا اور ایرانی آئیر کولر کمزور کوالٹی کا بھی 33 ہزار سے کم بمشکل ملے گا) 6_ ایرانی کے اس کولر میں جوکہ میں نے خریدا ہے (آلونی 1432 ماڈل) ایک بڑی منفی پہلو یہ ہے کہ اس میں پانی کی ٹینکی بہت زیادہ چھوٹی ہے جس کی وجہ سے پانی ڈیڑھ دو گھنٹے میں ختم کردیتا ہے جس کیلئے ایک ایسا پائپ اس کے آٹومیٹک بال سسٹم کے ساتھ لگانا ضروری ہے جس میں 24 گھنٹے پانی آرہا ہو ورنہ خشک چلنے کی صورت میں پانی کی موٹر جلنے کا خطرہ ہے. لہٰذا اگر مجموعی لحاظ سے دیکھا جائے تو ایرانی کولر خاص کر آلونی 1432 ماڈل جوکہ آجکل ٹرینڈ پر ہے اور یوٹیوبروں نے بہت زیادہ مشہور کیا ہے پاکستانی آئیر کولرز کی بنسبت اتنا زیادہ خاص بھی نہیں ہے بلکہ میرے خیال میں ایرانی آئیر کولر کی قیمت کے برابر یا اس سے بھی کم قیمت پر(کم وبیش 30000 تک) کوئی پاکستانی آئیر کولر کسی اچھی برینڈز کے خرید لیں تو وہ زیادہ بہتر رہے گا.
میں نے چند دن پہلے پشاور کارخانو مارکیٹ سے خود جا کر ایک عدد آلونی آئیر کولر 1432 ماڈل 40000 میں خرید لیا ہے
ہمارے گھر کے دیگر کمروں میں بڑے سائز کے پاکستانی آئیر کولر سپر ایشیا برینڈز کے لگے ہیں جو کہ ان میں سے دو عدد اس سال 28، 28 ہزار پر خریدا ہے ان دونوں کے درمیان جو فرق میں نے محسوس کیا ہے وہ بتا دینا ضروری سمجھتا ہوں باقی ہر ایک کی اپنی اپنی پسند ہے.
1_ پاکستانی آئیر کولر کا شور زیادہ ہے اور ایرانی کا شور بلکل نہیں ہے.
2_ پاکستانی آئیر کولر کی ہوا کا ترو بہت زیادہ نہیں ہے اور ایرانی کولر دور تک ہوا پھینکتے ہے،(میرے خیال میں یہ اس وجہ سے ہے کہ پاکستانی آئیر کولرز کے منہ کا سائز زیادہ ہے بنسبت ایرانی کے) .
3_بجلی خرچ کے لحاظ سے پاکستانی کولر ہائی سپیڈ پر تقریباً ڈیڑھ انپیر( 300 واٹ) یا اس سے بھی کم واٹ لیتا ہے اور ایرانی کولر ہائی سپیڈ پر 2 انپیر تک (400 واٹ ) لیتا ہے اور لو سپیڈ پر تقریباً ڈھائی سو تک لیتا ہیں لہٰذا یہ جو مشہور ہے کہ یہ کم خرچ ہے اور 180 واٹ لیتا ہے جھوٹ ہے.
3_جن کمروں میں پاکستانی کولر لگے ہیں ان کمروں میں داخل ہوتے ہوئے کسی حد تک ٹھنڈک محسوس ہوتا ہے اور پتہ چلتا ہے کہ کولر لگا ہوا ہے مگر ایرانی آئیر کولر کے کمرے میں داخل ہوتے وقت کوئی خاص ٹھنڈک محسوس نہیں ہوتی ہاں جب اس کے سامنے بیٹھ جائیں اگر چہ دور ہو تو ٹھنڈک محسوس ہوتا ہے. اب مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ ایسا کیوں ہے؟🤔 حالانکہ ہوا کی تھرو ایرانی کا زیادہ ہے بنسبت پاکستانی کے اور کمروں کا سائز بھی تقریباً برابر ہے.
4_ پاکستانی میں ہوا دائیں بائیں مووینگ کیلئے جھالی لگی ہوتی ہے جس سے ہوا کو دائیں بائیں پھینکتے ہیں لیکن یہ سسٹم اگر چہ بڑی ایرانی کولروں میں شاید کے ہو مگر چھوٹے آئیر کولر میں نہیں ہوتا.
5_ قیمت کے لحاظ سے ایرانی چھوٹا آئیر کولر پاکستان کے بڑے اور مشہور برینڈز کے آئیر کولر کے برابر بلکہ اس سے بھی زیادہ ہوتا ہے( پاکستانی آئیر کولر بڑے سائز کے اور کسی اچھی برینڈز کے 25 تا30 ہزار تک با آسانی آپ کو ملے گا اور ایرانی آئیر کولر کمزور کوالٹی کا بھی 33 ہزار سے کم بمشکل ملے گا)
6_ ایرانی کے اس کولر میں جوکہ میں نے خریدا ہے (آلونی 1432 ماڈل) ایک بڑی منفی پہلو یہ ہے کہ اس میں پانی کی ٹینکی بہت زیادہ چھوٹی ہے جس کی وجہ سے پانی ڈیڑھ دو گھنٹے میں ختم کردیتا ہے جس کیلئے ایک ایسا پائپ اس کے آٹومیٹک بال سسٹم کے ساتھ لگانا ضروری ہے جس میں 24 گھنٹے پانی آرہا ہو ورنہ خشک چلنے کی صورت میں پانی کی موٹر جلنے کا خطرہ ہے.
لہٰذا اگر مجموعی لحاظ سے دیکھا جائے تو ایرانی کولر خاص کر آلونی 1432 ماڈل جوکہ آجکل ٹرینڈ پر ہے اور یوٹیوبروں نے بہت زیادہ مشہور کیا ہے پاکستانی آئیر کولرز کی بنسبت اتنا زیادہ خاص بھی نہیں ہے
بلکہ میرے خیال میں ایرانی آئیر کولر کی قیمت کے برابر یا اس سے بھی کم قیمت پر(کم وبیش 30000 تک) کوئی پاکستانی آئیر کولر کسی اچھی برینڈز کے خرید لیں تو وہ زیادہ بہتر رہے گا.
Bhai muje ek cheez bataye k pakistani brand kon sa wala zeyada acha ha 30 hazar ki range k leye or 18 by 12 k room k leye please