Kun udas rahte ho masjide bulati hai||(نظم)

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 8 ก.พ. 2025
  • کیوں اداس پھرتے ہو راحتیں بلاتی ہیں
    آؤ اے مسلمانوں مسجدیں۔ بلاتی ہیں
    رب کی بندگی کر کے تم فلاح پاؤ گے
    ہر اذان میں تم کو نصرتیں بلاتی ہیں
    تم سے ہار جائے گی ، ساری مادی طاقت
    رب کے گھر میں آجاؤ ، قوتیں بلاتی ہیں
    نظمة اذاں کا ہے مختصر تعارف ہے
    تم کو دین و دنیا کی شوکتیں بلاتی ہیں
    خلد کی طلب کی تھی خوب تم نے رمضاں میں
    آو!........ آکے لے لو تم ، جنتیں بلاتی ہیں
    مغفرت کی خاطر تم روئے گڑ گڑائے تھے
    اب نہ منہ کو پھیرو تم ، بخششیں بلاتی ہیں
    مال و زر کے چکر میں ، رب کو بھول بیٹھے ہو
    سر کو رکھ دو سجدے میں ، نعمتیں بلاتی ہیں
    جو بھی چاہئیے تم کو ، سب یہاں سے پاؤ کے
    خالق دو عالم کی قربتیں بلاتیں ہیں
    تم کو راستہ دیں گی خود رکاوٹیں ساری
    پست اگر تم تو رفعتیں بلاتی ہیں
    مسجدوں کو چھوڑا تو سب ہی چھوٹ جائے گا
    رب کے بندو آ جاؤ ، عظمتیں بلاتی ہیں
    پست ہو چاہتی ہے یہ دنیا مومنوں کی رسوائی
    مسجدوں میں آؤ تم ، عزتیں بلاتی ہیں
    #beautifulhamd
    #hijabfashion
    #duet
    #abaya
    #muslimclothing
    #beautiful
    #hammd
    #muslimfashion
    #muslimfashion
    #nazam

ความคิดเห็น •