معیاری اردو ، ڈھکاییا اردو زبان کی ماں زبان ہے

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 22 ม.ค. 2024
  • معیاری اردو ، ڈھکاییا اردو زبان کی "ماں " زبان ہے۔ اسی طرح دوسری علاقائی اردو زبانوں جیسے حیدرآبادی اردو،کلکتیاں اردو، لاہوری اردو وغیرہ کی "ماں" زبان بھی معیاری اردو ہے۔ لہٰذا ان علاقائی اردو مادری زبانوں کو زندہ رکھنے کے لیے ہم معیاری اردو زبان کی مزید ترقی، تحفظ، برقرار اور فروغ کی خواہش مند ہے -
    معیاری اردو مختلف زبانے بولنے والوں میں ایک لنگوا فرانکا زبان ہے اور اس وقت گلوبل لینگویج کا کردار ادا کر رہی ہے۔ دوسری طرف علاقائی اردو زبانے اس خطے کے لوگوں کی بولی جانے والی زبان اور مادری زبان ہیں، ڈھکاییا اردو دراصل اردو زبان ہے، لیکن اس میں کچھ بنگلا بھی شامل ہے۔ جیسا کہ ہندوستان میں بھی ہے۔
    اس وقت ہمارے پاس اردو رسم الخط کی بجائے ڈھکاییا اردو کو بنگلا رسم الخط میں لکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے تاکہ ڈھکاییا اردو کو کم سے کم تحریر میں زندہ رکھا جاسکے-
    اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بہت سے لوگ خصوصاً نوجوان لوگ عربی یا اردو کے حروف کو پڑھ اور لکھ نہیں سکتے جیسا کہ ہم اور ہمارے بزرگ کر سکتے تھے۔

ความคิดเห็น •