Masjid Sahla In Kufa City Iraq 🇮🇶 | مسجد سہلہ کے سات مقامات کی زیارت | Najafi Karbalai JabirAliZaki

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 29 ก.ย. 2024
  • #MasjidSahlaInKufaCityIraq #مسجد_سهلہ #NajafiKarbalai #Jabir_ali_zaki
    بعض ایسے مقامات ہیں کہ جو آخری حجت عج کے ساتھ مخصوص ہیں کہ جو ان کے نام سے مشہور ہیں جیسے شہر نجف اشرف میں وادی السلام اور شہر کوفہ میں مسجد سھلہ ۔
    مسجد سھلہ کی فضیلت:
    حضرت صاحب الزمان کا مقام بھی وہیں پر ہے شہر کوفہ میں مسجد کوفہ کے بعد سب سے بہترین مسجد مسجد سہلہ ہے وہاں حضرت ادریس اور ابراہیم کا مقام ہے وہاں حضرت خضر کے رہنے کی جگہ ہے ایک روایت میں ہے کہ وہاں پر پیغمبران اور نیک لوگوں کا مقام ہے اس مسجد کی فضیلت میں بہت زیادہ روایات موجود ہیں۔
    امام جعفر صادق علیہ السلام نے ابو بصیر سے فرمایا: گویا میں دیکھ رہا ہوں کہ صاحب العصر عج اپنے اھل و عیال کے ساتھ مسجد سہلہ میں داخل ہوئے ہیں اور وہاں پر ساکن ہیں۔
    اللہ تعالٰی نے کسی پیغمبر کو نہیں بھیجا مگر یہ کہ وہاں پر نماز پڑی ہے جو بھی اس مکان میں نماز پڑھے ایسا ہے جیسے خیمہ رسول اللہ ص میں پڑھی ہے کوئی مومن مرد اور عورت نہیں ہے مگر یہ کہ مسجد سہلہ میں جانے کا آرزو رکھتا ہے اس مسجد میں ایک پتھر ہے کہ اس میں تمام پیغمبروں کی تصویر ہے۔
    جو شخص بھی خلوص نیت سے اس مسجد میں نماز پڑھے اور دعا پڑھے اللہ تعالٰی اس کی حاجت کو قبول کرتا ہے ۔
    مولا امام صادق علیہ السلام سے روایت کی گئی ہے فرمایا: من صلّٰی رکعتین فی مسجد السہلہة زاد اللہ فی عمرہ عامین۔
    جو بھی مسجد سہلہ میں دو رکعت نماز پڑھے اللہ تعالٰی اس کی عمر میں دو سال اضافہ کرتا ہے
    ایک اور روایت میں آیا ہے انّ منہ یکون النفخ فی الصور و یحشر من حولہ سبعون الفایدخلون الجنة بغیر حساب
    صور اس جگہ سے پھونکا جائے گا اور ستر ہزار آدمی اس کے اطراف میں محشور ہوں گے اور حساب کے بغیر بہشت میں داخل ہونگے۔
    ابن قولویہ کتاب کامل الزیارات میں معتبر سند کے ساتھ حضرمی سے کہ امام محمد باقر علیہ السلام یا امام جعفر صادق علیہ السّلام سے روایت کی گئی ہے کہ کہا کہ میں نے امام ع سے عرض کیا سب سے بہتر مقام حرم خدا اور حرم رسول خدا ص کے بعد کیا ہے حضرت ع نے فرمایا:
    الکوفة یا ابابکر، ھی الزکیّة الطاھرة، فیھا قبور النبیّین المرسلین وغیر المرسلین و الاوصیاء الصادقین، و فیھا مسجد سھیل الّذی لم یبعث اللّٰہ نبیاً الّا وقد صلّی فیہ۔ ومنھا یظھر عدل اللّٰہ، و فیھا یکون قائمہ و القوّام من بعدہ، و ھی منازل النبیّین والأوصیاء و الصالحین۔
    وہ مکان پاک و پاکیزہ ہے اس میں مرسل انبیاء اور غیر مرسل اور اوصیاء صادقین کی قبریں ہیں اور اس میں مسجد سہلہ ہے اللہ نے کسی نبی کو نہیں بھیجا مگر یہ کہ اس میں نماز پڑھی ہے اس شہر سے خدا کا عدل ظاہر ہوگا اسی میں قائم آل محمد ہے اور دین کو قائم کرے گا۔ یہی شہر انبیاء اوصیاء اور نیک لوگوں کی جگہ ہے۔
    مسجد سہلہ حضرت ادریس علیہ السلام کا گھر ہے کہ جس میں آپ علیہ السلام سلائی کیا کرتے تھے، نماز پڑھا کرتے تھے، اورجو شخص بھی اس میں جاکر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اپنی شرعی حوائج کی برآوری کی دعا کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی حاجات برآوری کرتا ہے، اور قیامت کے دن حضرت ادریس علیہ السلام کے مقام کے برابر اس کا مقام بلند کرے گا، اور دنیا کی ناپسندیدہ چیزوں سے اسے دور رکھے گا، اور دشمنوں کے شر اور کید سے محفوظ رکھے گا۔
    اسی مسجد سے ابوالانبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام نے قوم عمالقہ کی طرف سفر کیا، یہیں سے حضرت داؤد ع نے جالوت کے خلاف جنگ کرنے کے لیے سفر کیا، اس میں ایک سرسبز چٹان ہے کہ جس میں تمام انبیاء علیہم السلام کی تصویریں موجود ہیں، اسی صخرہ سے ہی تمام انبیاء کی تخلیق کی مٹی کو چنا گیا۔
    یہیں حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت خضر کی ملاقات ہوئی۔
    اس مسجد کے فضائل بیان کرتے ہوئے امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں: کہ جو مسجد سہلہ میں دو رکعات نماز پڑھتا ہے، اللہ تعالی اس کی عمر میں دو سال اضافہ کرتا ہے۔
    امام صادق (علیہ السلام) سے نقل کیا گیا ہے کہ:" کوئی ایسی مشکل نہیں ہے، جو اس مسجد میں دو رکعت نماز بجا لانے کے بعد حل نہ ہو جائے۔"
    مسجد سہلہ کو قبیلہ بنی ظفر نے تعمیر کیا ہے۔ وہ انصار کا ایک طائفہ ہے اور امام علی علیہ السلام مسجد بنی ظفر کو مسجد کوفہ کے مانند جانتے ہیں۔
    یہ وہ مقامات ہیں کہ جہاں عاشقان حجت نے ان مقامات پر حضرت کو دیکھا ہے اور زیارت کی ہے یا یہ کہ ان مقامات پر حضرت کی طرف سے معجزہ ظاہر ہوا ہے۔
    اس لئے ان مقامات کو اماکن شریف میں سے شمار کیا گیا ہے ۔ یہ وہ مقام ہیں کہ جو ملائکہ کے اترنے کی جگہ ہے اور ان مقامات پر شیطان کا آنا بہت کم ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں پر دعا قبول ہوتی ہے ۔
    مومنین و مومنات سے عرض ہے ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد فرمائیے گا۔
    مولانا جابر على زكى نجفى
    نجف اشرف عراق
    009647807864061
    🔴📢اس سال ماہ محرم الحرام 1444ھجری میں سبیل شہزادہ علی اصغر علیہ السلام کربلائے معلی میں لگا رہے ہیں تو جو مومنین و مومنات اس سبیل میں اپنا حصہ شامل کرنا چاہیں وہ ہمیں واٹساپ پر رابطہ کریں۔

ความคิดเห็น • 30

  • @rizvihamza2289
    @rizvihamza2289 ปีที่แล้ว +2

    ماشاءاللہ ہم نے بھی دو مرتبہ شرف حاصل کیا اس مقدس مسجد میں حاضری کا خدا بار بار زیارت نصیب فر مائے سب کو آمین

  • @zahraaaiza9316
    @zahraaaiza9316 2 ปีที่แล้ว +1

    SLLAM JNAB 🙏🙏🙏🙏🙏 MERE LIYE BHI KHUSUSI DUWA KI DARQWAST NAM MOSARRAT FATMA

  • @frompak9655
    @frompak9655 2 ปีที่แล้ว +1

    MashaAllah subhanAllah bhai Allah pak ap ke Tofikat mai aur ezafa farmaye ameen ElaheAmeen iftahar Ali Paris 🇵🇰

  • @jabinzahra5251
    @jabinzahra5251 2 ปีที่แล้ว +1

    Maula qubool kare ye ziyarat aur bula le jald se jald

  • @nighatfatima76
    @nighatfatima76 2 ปีที่แล้ว +1

    Ameen

  • @hafeez565
    @hafeez565 2 ปีที่แล้ว +1

    iltmass dua ayga

  • @zohraibrahim6112
    @zohraibrahim6112 2 ปีที่แล้ว

    Soubhanallah 🌟💞🌟
    Mashaallah 💕🌟🌟💕
    🤲🤲Allah (swt) ham sabko ziarate nassib kare ilahi Ameen 🌷🌷🌷🌷🌷
    🙏🙏dzazakallah Maulana

  • @ShajarHaider110
    @ShajarHaider110 2 ปีที่แล้ว +1

    MASHALLAH ❤❤❤❤❤

  • @zeeshansarfraz6951
    @zeeshansarfraz6951 2 ปีที่แล้ว

    استغفر اللّـٰهَ العظیم واتوب الیہ. سبحان اللہ العظي
    Offer five time prayers which is source of Blessings of Allah Almighty - Recite Holy Quran daily with translation and tafseer which is treatment of all type of diseases. Ya Allah bless that all Muslims must sacrifice animal following sunnah of Hazrat Ibrahim AS including myself and mine family members. Ameen

  • @S.farhad_abbas
    @S.farhad_abbas 7 หลายเดือนก่อน

    Salam Ya Hazrat Imam e Mehdi a.t.f.s 👑❤🙌🏻🌼🌹💠🌻💐🥀🌹🌺🌷😊

  • @mazharali8406
    @mazharali8406 2 ปีที่แล้ว

    JzakAllah Mashallah Subhanallah slwat🙌😭....

  • @kashishfatima235
    @kashishfatima235 ปีที่แล้ว

    MashAllah mola slamt rkha 🤲 ❤️ 🙏 Yasmeen sialkot

  • @rubinarizvi6306
    @rubinarizvi6306 2 ปีที่แล้ว

    MashaAllah dua please me and my family and my son Reza

  • @YasmeenKousar-k3b
    @YasmeenKousar-k3b 7 หลายเดือนก่อน

    Mashallah Allah Mola slamt Rekha 🤲❤️🙏

  • @k.abbasibegumbegum1982
    @k.abbasibegumbegum1982 2 ปีที่แล้ว

    Baht khuubsurat manjerdikhae.

  • @talatbukhari3953
    @talatbukhari3953 2 ปีที่แล้ว

    Subhanallah mashallah

  • @shirinshirazi9951
    @shirinshirazi9951 2 ปีที่แล้ว

    SubhanAllah ❤️

  • @zaibunbawa2388
    @zaibunbawa2388 ปีที่แล้ว

    Ameen

  • @saerazaki5242
    @saerazaki5242 2 ปีที่แล้ว

    Mashallah mola apko or apki family ko salamat rakhe hamesha bhaijan 😊

  • @siminskitchen
    @siminskitchen 2 ปีที่แล้ว +1

    Subhanallah , Masha Allah , very peaceful place 💓💓👌👍

  • @kasloomakhtar8601
    @kasloomakhtar8601 2 ปีที่แล้ว

    Ameen

  • @AAli-kn1qr
    @AAli-kn1qr 2 ปีที่แล้ว

    التماس دعا

  • @zahraaaiza9316
    @zahraaaiza9316 2 ปีที่แล้ว

    Ellahi Aamin 🤲

  • @aliwalenetwork
    @aliwalenetwork 2 ปีที่แล้ว

    Mashallah ❤️ subhanallah ❤️

  • @shamimfatima9533
    @shamimfatima9533 2 ปีที่แล้ว

    ما شاء الله

  • @sayyedruhienaqvi9906
    @sayyedruhienaqvi9906 2 ปีที่แล้ว

    Mula jald se jald bulay inshaallah

  • @kumailjfi7272
    @kumailjfi7272 2 ปีที่แล้ว

    Eltamasi dua

  • @haiderali3156
    @haiderali3156 2 ปีที่แล้ว

    Beshak ameen

  • @zplusacademy5718
    @zplusacademy5718 2 ปีที่แล้ว

    So beautiful ❤️

  • @khannoman6500
    @khannoman6500 2 ปีที่แล้ว

    Hamry liy bhi kary