وسیب آروائی کے نیوز رپورٹ عنایت اللہ درگھ جن پور پور تحصیل لیاقت پور کی سیاسی و سماجی شخصی

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 6 มิ.ย. 2023
  • آپ دیکھ رہے ہیں وسیب نیوز آر وائی کے
    خبرشامل کرتے ہیں جن پور سے ہمارۓ نمائندۓ عنایت اللہ درگھ کی رپورٹ کے مطابق تحصیل لیاقت پور کی سیاسی و سماجی شخصیت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
    آج میرا جنم دن ہے آج میں نے زندگی کی 22 بہاریں دیکھ لی ہیں لیکن سمجھ نہیں آتی خوشی مناؤں یا اداس رہوں ۔لوگ کہتے ہیں کہ عمر بڑھ گئی لیکن نہیں ہر سانس مجھے اور آپ کو قبر کے نزدیک کر رہی ہے ہر صبح مجھے اور آپ کو موقع دیتی ہے ہر کچھ اچھا کر جائیں میں کتابوں کے اسباق سے سیکھ کے عملی زندگی میں داخل بھی ہو گیا۔
    گزرتے سال جو کھویا جو پایا اُس کو گرہ کی صورت ذہن نشیں کر لینا آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔ ماضی کی یاد میں ٹھنڈی آہیں بھرنے والے نہ صرف حال سے مطمئن نہیں ہوتے بلکہ مستقبل کے وسوسے اوراندیشے بھی کسی پل چین نہیں لینے دیتے۔ سالگرہ کے بعد آنے والا اگلا دن ہمارا ایک نیا جنم دن ہوتا ہے جس میں آنے والے سال کے خواب ہمارے ساتھ آنکھیں کھولتے ہیں ۔ خواب اور حقیقت کے مابین فاصلہ رکھنا ہی اصل کمائی اور اہلیت ہے۔ میں اپنے جنم دن پر خوش تھا۔ میں ایک لمحے کے لئے چونکا، مجھے میری منزل کی یاد آگئی، اس منزل کی یاد جو سب کی ایک ہے مگر سب اس سے غافل ہیں، وہ منزل مٹی ہے۔ ہاں۔ ہماری حقیقی منزل، جو ہمیں دن میں تین بار پکارتی ہے۔ آج وہ بھی بہت خوش ہو گی، کیوں نا وہ خوش ہو؟ کیوں کہ آج اس کا بھی تو ایک سال کا انتظار کم ہو گیا ہے۔ مجھے یوں محسوس ہوتا ہے موت میری جانب قدم بڑھا رہی ہے وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور ہر گزرتا لمحہ انجام سے قریب تر کررہا ہے
    لیکن۔۔۔۔!!! میں شاد ہوں کیونکہ سنا ہے کہ ہر کہانی کا انجام خوبصورت ہوتا ہے اور میں نے سوچا ہم بھی کتنے نالائق ہیں جو زندگی کی کتاب سے ایک سال کم ہونے کا جشن مناتے ہیں۔ بڑی خوشی سے کیک کاٹتے ہیں، گھر سجھاتے ہیں لیکن اپنی منزل کی تیاری نہیں کرتے۔ ہاں، بلکل ہم بہت نالائق ہیں۔
    اس موقع پر فیملی میں سے والد محترم ملک اشفاق بھٹو بھائیوں میں سے ملک الیاس بھٹو ملک تنویر بھٹو ملک ذیشان بھٹو ملک عمیر بھٹو
    آپ دیکھ رہے ہیں وسیب نیوز آر وائی کے
  • ภาพยนตร์และแอนิเมชัน

ความคิดเห็น •