🌸🌸شرابِ کُہن پھر پِلا ساقیا وہی جام گردش میں لا ساقیا!🌸🌸 🌸مجھے عشق کے پر لگا کر اڑا مری خاک جگنو بنا کر اڑا 🌸 🌸خِرد کو غلامی سے آزاد کر جوانوں کو پِیروں کا استاد کر🌸 🌸ہری شاخ ملت ترے نم سے ہے نفس اس بدن میں ترے دم سے ہے 🌸 🌸تڑپنے پھڑکنے کی توفیق دے دل مرتضیٰ سوز صدیق دے 🌸 🌸جگر سے وہی تیر پھر پار کر تمنا کو سینوں میں بیدار کر 🌸 🌸ترے آسمانوں کے تاروں کی خیر زمینوں کے شب زندہ داروں کی خیر 🌸 🌸جوانوں کو سوز جگر بخش دے مرا عشق میری نظر بخش دے 🌸 🌸مری ناؤ گرداب سے پار کر یہ ثابت ہے تو اس کو سیار کر 🌸 🌸بتا مجھ کو اسرار مرگ و حیات کہ تیری نگاہوں میں ہے کائنات 🌸 🌸مرے دیدۂ تر کی بے خوابیاں مرے دل کی پوشیدہ بیتابیاں 🌸 🌸مرے نالۂ نیم شب کا نیاز مری خلوت و انجمن کا گداز🌸 🌸امنگیں مری آرزوئیں مری امیدیں مری جستجوئیں مری 🌸 🌸مری فطرت آئینۂ روزگار غزالان افکار کا مرغزار 🌸 🌸مرا دل مری رزم گاہ حیات گمانوں کے لشکر یقیں کا ثبات🌸 🌸یہی کچھ ہے ساقی متاع فقیر اسی سے فقیری میں ہوں میں امیر🌸 🌸مرے قافلے میں لٹا دے اسے لٹا دے ٹھکانے لگا دے اسے 🌸 🌸🌸شرابِ کُہن پھر پِلا ساقیا وہی جام گردش میں لا ساقیا!🌸🌸
🌸🌸شرابِ کُہن پھر پِلا ساقیا
وہی جام گردش میں لا ساقیا!🌸🌸
🌸مجھے عشق کے پر لگا کر اڑا
مری خاک جگنو بنا کر اڑا 🌸
🌸خِرد کو غلامی سے آزاد کر
جوانوں کو پِیروں کا استاد کر🌸
🌸ہری شاخ ملت ترے نم سے ہے
نفس اس بدن میں ترے دم سے ہے 🌸
🌸تڑپنے پھڑکنے کی توفیق دے
دل مرتضیٰ سوز صدیق دے 🌸
🌸جگر سے وہی تیر پھر پار کر
تمنا کو سینوں میں بیدار کر 🌸
🌸ترے آسمانوں کے تاروں کی خیر
زمینوں کے شب زندہ داروں کی خیر 🌸
🌸جوانوں کو سوز جگر بخش دے
مرا عشق میری نظر بخش دے 🌸
🌸مری ناؤ گرداب سے پار کر
یہ ثابت ہے تو اس کو سیار کر 🌸
🌸بتا مجھ کو اسرار مرگ و حیات
کہ تیری نگاہوں میں ہے کائنات 🌸
🌸مرے دیدۂ تر کی بے خوابیاں
مرے دل کی پوشیدہ بیتابیاں 🌸
🌸مرے نالۂ نیم شب کا نیاز
مری خلوت و انجمن کا گداز🌸
🌸امنگیں مری آرزوئیں مری
امیدیں مری جستجوئیں مری 🌸
🌸مری فطرت آئینۂ روزگار
غزالان افکار کا مرغزار 🌸
🌸مرا دل مری رزم گاہ حیات
گمانوں کے لشکر یقیں کا ثبات🌸
🌸یہی کچھ ہے ساقی متاع فقیر
اسی سے فقیری میں ہوں میں امیر🌸
🌸مرے قافلے میں لٹا دے اسے
لٹا دے ٹھکانے لگا دے اسے 🌸
🌸🌸شرابِ کُہن پھر پِلا ساقیا
وہی جام گردش میں لا ساقیا!🌸🌸
Wah shairay Mashriq.Allah ap ki qabar ko noor bakhshay
AMEEN
❣️❣️❣️❣️
😇😇😇😇😇😇❤️
He would BE HONORED with
NOBLE PRIZE if was AN AMERICAN in LITRATURE
SHARIQ