Nexus Urdu / Hindi translation||What is Information|| Episode01 || YNH||Ali Hasnain

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 20 ก.ย. 2024
  • آپ نے Nexus Book کے کوور پیج (Cover page) پر کبوتر کی تصویر دیکھی ہو گی ہراری نے کبوتر کو امن اور وفاداری کی علامت بتایا ہے جس کیلئے وہ حصہ اول میں انسانی نیٹ ورکس میں تین اہم واقعات کا ذکر کرتے ہیں پہلا چیرامی اور لوسٹ بٹالین کی کہانی جب امریکی مہم جوئی فورسز شمالی فرانس کو جرمنوں سے آزاد کروانے کیلئے لڑ رہی تھیں پانچ سو سے زائد امریکی فوجیوں کی ایک بٹالین جس کے کمانڈر میجر چارلس وٹلسی تھے وہ دشمن کی لکیر کے پیچھے پھنس گئی چونکہ امریکی توپ خانے نے اپنے فوجیوں پر غلط شناخت کی وجہ سے فائرنگ شروع کر دی تھی چارلس وٹلسی نے آرمی کیرئیر کبوتر چیرامی کے دائیں پیر پر ایک کاغذ کا ٹکڑا ڈالا وہ کبوتر زخمی ہوکر بھی پینتالیس میں چالیس کلومیٹر کا فیصلہ طے کر کے ڈویژن ہیڈ کوارٹر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا بروقت کاروائی میں امریکی توپ خانے نے اپنی بمباری کو ایڈ جسٹ کیا اور لوسٹ بٹالین کو بچا لیا
    اور دوسرا یہ کہ بائبل کے مطابق جب نوح کو معلوم ہوا کہ کہ پانی کم ہوگیا ہے تو کشتی سے باہر بھیجے گئے کبوتر زیتون کی شاخ لیکر واپس آئے تب خدا نے وعدہ کیا کہ وہ دوبارہ زمین پر ایسا سیلاب نہیں لائے گا
    اور تیسرا واقعہ جب پہلی جنگ عظیم کے وقت برطانوی فوج عثمانی سلطنت کے خلاف مشرق وسطی کے کنٹرول کیلئے جھنگ لڑ رہی تھی فلسطین میں رہنے والے برطانیہ کے حامی یہودیوں نے عثمانی فوج کی نقل و حرکت نظر رکھنے کیلئے ایک جاسوس نیت ورک نیلی (NILI) قائم کیا سارہ آرونسن نیلی جاسوس نیٹ ورک میں کمانڈر تھی نیلی نے کوڈ پیغامات پہنچانے کیلئے کیرئیر کبوتروں کا استعمال کیا 3 ستمبر 1917 میں ایک کبوتر ایک عثمانی افسر کے گھر میں جا اترا جس نے نیلی نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا انہوں نے دوسرے کبوتروں کو تو مار ڈالا اور دفن بھی کردیا لیکن جاسوس نیٹ ورک پکڑا گیا اس کے ارکان کو پھانسی دے دی گئی جبکہ سارہ آرونسن نے خود کشی کر لی
    نیلی کی فراہم کردہ معلومات نے برطانویوں کو بہت شیبا کی جنگ (31 اکتوبر 1917ء) اور غزہ کی تیسری جنگ (1-2 نومبر 1917 ء) میں عثمانی لائن کو توڑنے میں مدد کی آرتھر بالفور برطانوی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ برطانوی حکومت فلسطین میں یہودی لوگوں کیلئے ایک قومی گھر کے قیام کے حق میں ہے
    تاریخ میں یہی دیکھا گیا ہے کہ انسان نے افسانوں، تصورات،کہانیوں اور اجتماعی وہم پھیلا کر بڑے بڑے انسانی نیٹ ورکس بنائے ہومو سیپینز دنیا کا فاتح اس لئے نہیں بنا کہ وہ بہت طاقتور ہے ذہین ہے یا باصلاحیت ہے بلکہ اس لئے کہ اس نے بڑے پیمانے پر لاکھوں انسانوں کے ساتھ تعاون کو ممکن بنایا ہے اور نیا عالمی نظام کیسا ہوگا جہاں AI انسانوں کو فیصلہ سازی میں مات دے دے گی ہماری ذہانت اور کام کرنے کی نوعیت ہی تبدیل کر دے گی آج ہم طب اور معاشیات میں AI کے زیر نگیں ہیں رفتہ رفتہ یہ تمام شعبوں تک پھیل جائے گا AI ہمارے نیا آقا بن سکتے ہیں ایلون مسک جیسے لوگوں نے خبردار کیا کہ اے آئی ہماری تہذیب کو تباہ کر سکتی ہے حالیہ نسلوں میں انسانیت نے معلومات کی پیداوار کی مقدار اور رفتار میں اب تک سب سے بڑے اضافے کا تجربہ کیا ہے ہر سمارٹ فون میں قدیم لائبریری آف اسکندریہ سے زیادہ معلومات ہوتی ہیں ہمارا موبائل فون ہمیں دنیا بھر میں اربوں دیگر لوگوں سے فوری طور رابطہ کرنے کے قابل بناتا ہے
    ہمارے حکمران خطرات سے بخوبی واقف ہیں عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ہم فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کو خارج کرنا دریاؤں اور سمندروں کو آلودہ کرنا،جنگلات کو کاٹنا ،پورے رہائش گاہوں کو تباہ کرنا اور اپنی کی ماحولیاتی بنیادوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں گلیشیرز پگھل رہے ہیں سطح سمندر بلند ہو رہی ہے اور AI انسانی تہذیب و ثقافت کی بنیادیں ہلا رہی ہے اس Episode 01 میں کتاب کا پہلا حصہ انسانی معلومات کے نیٹ ورک کی تاریخی ترقی کا جائزہ لینا ہے
    پیش لفظ 01:08
    معلومات کا سادہ لوح نظریہ 11:43
    گوگل بمقابلہ گوئٹے 20:40
    معلومات کو ہتھیار بنانا 31:07
    عوامی نقطہ نظر معلومات کی انتہائی شکل : 34:00
    Part 01
    Human Networks انسانی نیٹ ورکس
    What is information ? معلومات کیا ہیں 44:13
    What is truth ? سچائی کیا ہے 54:54
    What does information do ? 01:02:34 معلومات کیا کرتی
    Information in Human History انسانی تاریخ میں معلومات 01:13:52
    #mianaliwrites #azadsapiens #alihasnaindall

ความคิดเห็น • 12

  • @bilawalabro7970
    @bilawalabro7970 11 วันที่ผ่านมา

    Thanks brother

  • @ArhamDadu
    @ArhamDadu 12 วันที่ผ่านมา

    Keep it up bro ❤❤

  • @samishamsi9042
    @samishamsi9042 7 วันที่ผ่านมา

    بہت اچھا کام کیا ہے سدا خوش رہو ❤

    • @alihasnaindall
      @alihasnaindall  7 วันที่ผ่านมา

      شکریہ۔۔ سلامت رہیں ❤️💯✅

  • @bilawalabro7970
    @bilawalabro7970 11 วันที่ผ่านมา

    Brother me bata nhi sakta apke is kam se Kitna dil khush howa hai
    Ap ye behtreen kam kar rahy ho q k books se he kuch change aa sakta hai
    Please aese he evolution scientific book ko upload keya karen

    • @alihasnaindall
      @alihasnaindall  10 วันที่ผ่านมา

      بھائی میری کوشش ہمیشہ یہی رہی ہے کہ ہم ایسے کانٹینٹ اور ایسی چیزوں کو پروموٹ کریں صیح طور پر معاشرے کی سوچ کی عکاسی کریں تاکہ علم کے ذریعے تبدیلی کے در کو کھولا جاسکے لوگ تنقیدی خیالات سے چیزوں کو پڑھنا اور مشاہدہ کرنا سیکھیں سوالات اٹھائیں آواز اٹھائیں

  • @bilawalabro7970
    @bilawalabro7970 11 วันที่ผ่านมา

    Bhai apka channel ahista ahista grow karega q k hamare logo ko shaor ki kami hai par ap mayos mat hona jab apka channel grow karega tab apka dil khush ho jayega
    Brother mehnat jari rakho hamara pora sath hai apke sath

    • @alihasnaindall
      @alihasnaindall  11 วันที่ผ่านมา +1

      Apki support ka boht shukria brother ❤️✅

  • @bilawalabro7970
    @bilawalabro7970 11 วันที่ผ่านมา

    Bhai ap mic konsi use kar rahy ho please reply lazmi dena or voice editing konsy software se kar rahy ho ap

    • @alihasnaindall
      @alihasnaindall  11 วันที่ผ่านมา +1

      Brother na mein voice editing karta aur na he mic use karta hun

  • @UsmanKhan-vj2fj
    @UsmanKhan-vj2fj 14 วันที่ผ่านมา

    Upload Urdu pdf version of these books

    • @alihasnaindall
      @alihasnaindall  13 วันที่ผ่านมา

      Monday ko 2nd episode upload Hogi..us mein picture k sath video