Two Types of Ayaat in Quran - Little Guidance From Surah Aal-i-Imraan (Ayat 7)

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 25 ธ.ค. 2024

ความคิดเห็น •

  • @letsexploreourdeen960
    @letsexploreourdeen960  8 วันที่ผ่านมา +4

    *Two Types of Ayaat in Quran - Little Guidance From Surah Aal-i- Imraan (Ayat 7)*
    تفسیر القرآن الکریم : حافظ عبدالسلام بھٹوی
    (آیت 7) ➊ ایک جگہ قرآن مجید کی تمام آیات کو محکم کہا گیا ہے، چنانچہ فرمایا : «الٓرٰ كِتٰبٌ اُحْكِمَتْ اٰيٰتُهٗ» [ھود : ۱ ] ’’{ الٓرٰ} ، ایک کتاب ہے جس کی آیات محکم کی گئیں۔‘‘ اور دوسری جگہ تمام آیات کو متشابہ، چنانچہ فرمایا : «اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِيْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا » [الزمر : ۲۳ ] ’’اللہ نے سب سے اچھی بات نازل فرمائی، ایسی کتاب جو آپس میں ملتی جلتی ہے۔‘‘ اور یہاں بعض آیات کو متشابہ قرار دیا ہے، بعض کو محکم، مگر اس میں کوئی تعارض نہیں۔ تمام آیات کے محکم ہونے کا مطلب یہ ہے کہ پورے قرآن میں کوئی کمی یا خرابی نہیں، نہایت مضبوط اور محکم ہے اور متشابہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس کی تمام آیات فصاحت و بلاغت اور مضامین و معانی میں ایک دوسری سے ملتی جلتی ہیں۔ اس جگہ جو فرمایا کہ بعض محکم ہیں اور بعض متشابہ، تو محکمات سے مراد وہ آیات ہیں جن کا مفہوم بالکل واضح اور صریح ہے، ان میں کسی قسم کی تاویل کی گنجائش نہیں ان کو {’’ اُمُّ الْكِتٰبِ ‘‘} قرار دیا ہے، یعنی اصل اور بنیاد۔ انھی آیات میں لوگوں کو دین کی طرف دعوت دی گئی ہے اور انھی میں دین کے بنیادی عقائد، عبادات اور احکام بیان کیے گئے ہیں۔ قرآن مجید میں مذکور نصیحتیں اور عبرتیں بھی ان میں شامل ہیں، انسانی گمراہیوں کی نشاندہی بھی ان آیات میں کی گئی ہے۔ جبکہ متشابہات سے مراد وہ آیات ہیں جو ملتے جلتے کئی معانی کا احتمال رکھتی ہیں، اس لیے ان کا اصل مرادی معنی سمجھنے میں لوگوں کو اشتباہ ہو جاتا ہے، یا ان میں تاویل کی گنجائش نکل سکتی ہے، یا جن میں ایسے حقائق کا بیان ہے جن پر مجمل طور پر ایمان لانا تو ضروری ہے لیکن ان کی تفصیلات کو جاننا نہ انسان کے لیے ضروری ہے اور نہ عقلی استعداد کے ساتھ ممکن ہے۔ تفسیر وحیدی میں لکھا ہے : ’’صفاتِ الٰہیہ کے منکرین تو اللہ تعالیٰ کے استواء (عرش پر ہونے کو) اور اس کے ید (ہاتھ) اور اس کے نزول (ہر رات آسمان دنیا پر اور قیامت کے دن زمین پر اترنے) کو متشابہات قرار دے کر ان کے معنی سمجھنے ہی کو ناممکن قرار دیتے ہیں، مگر اہل حدیث انھیں محکم مانتے ہیں، ان کے معانی کو واضح سمجھتے ہیں، البتہ کیفیت کو اللہ کے سپرد کرتے ہیں۔‘‘
    { فَاَمَّا الَّذِيْنَ فِيْ قُلُوْبِهِمْ زَيْغٌ :} یعنی وہ لوگ جن کے دلوں میں کجی ہے اور جن کا مشغلہ ہی محض فتنہ جوئی ہوتا ہے وہ محکمات کو چھوڑ کر متشابہات کے پیچھے پڑتے ہیں اور چونکہ وہ کئی معانی کا احتمال رکھتی ہیں اس لیے وہ ان سے وہ معنی نکالتے ہیں جو قرآن کی صیح اور محکم آیات کے خلاف ہوتے ہیں، فتنے کی تلاش کے لیے اور اپنے خیال میں اس کی اصل مراد تلاش کرنے کے لیے۔ ام المومنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس آیت کو { ”اُولُوا الْاَلْبَابِ“ } تک پڑھا اور پھر فرمایا : ’’جب تم ان لوگوں کو دیکھو جو متشابہات کے پیچھے پڑتے ہیں تو سمجھ لو کہ یہ وہی لوگ ہیں جن کا اللہ تعالیٰ نے نام لیا ہے، سو تم ان سے بچو۔‘‘ [بخاری، التفسیر، باب : «منہ آیات محکمات » : ۴۵۴۷ ]
    رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’قرآن میں جھگڑنا کفر ہے۔‘‘ [أبو داوٗد، السنۃ، باب النہی عن الجدال : ۴۶۰۳، عن أبی ہریرۃ ؓ ، صحیح ] پس ضروری ہے کہ قرآن کا جو حصہ محکم ہے اس پر عمل کیا جائے اور جو متشابہ ہے اس پر جوں کا توں ایمان رکھا جائے اور تفصیلات سے بحث نہ کی جائے۔ (فتح البیان، ابن کثیر)
    {وَ مَا يَعْلَمُ تَاْوِيْلَهٗۤ اِلَّا اللّٰهُ:} اکثر ائمہ لفظ { ”اللّٰهُ“ } پر وقف کر کے { ”وَ الرّٰسِخُوْنَ فِي الْعِلْمِ“ } سے نیا کلام شروع سمجھتے ہیں، یعنی متشابہات کی اصل مراد اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا اور راسخ فی العلم لوگ کہتے ہیں کہ محکم و متشابہ سب ہمارے رب کی طرف سے ہیں، ہم متشابہات کی اصل مراد نہ جانتے ہوئے بھی ان کے من عند اللہ ہونے پر ایمان رکھتے ہیں جبکہ کچھ ائمہ کا کہنا ہے : { ”وَ الرّٰسِخُوْنَ فِي الْعِلْمِ“ } کا لفظ { ”اللّٰهُ“ } پر عطف ہے، یعنی اہل زیغ متشابہ آیات کا پیچھا فتنے کی تلاش کے لیے اور ان سے فاسد معنی مراد لینے کے لیے کرتے ہیں اور ایسے معنی نکالتے ہیں جو قرآن وحدیث کی نصوص کے خلاف ہوتے ہیں، حالانکہ ان کا اصل معنی اللہ تعالیٰ جانتا ہے یا پختہ علم والے جو کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے، یہ سب ہمارے رب کی طرف سے ہے، اس لیے ان کا ایسا معنی مراد ہو ہی نہیں سکتا جو دوسری آیات و احادیث کے خلاف ہو۔
    {وَ مَا يَذَّكَّرُ اِلَّاۤ اُولُوا الْاَلْبَابِ: ”الْاَلْبَابِ“ ’’ لُبٌّ ‘‘ } کی جمع ہے، جس کا معنی خالص عقل ہے۔ (راغب) جس عقل میں خواہش پرستی، بدعت یا شرک کی آمیزش ہو وہ {’’ لُبٌّ ‘‘} نہیں کہلاتی۔ مقصد یہ ہے کہ متشابہ کے اصل معنی تک رسائی کی توفیق اہل علم کو بھی ہوتی ہے مگر صرف ان اہل علم کو جن کی عقل ہر قسم کی خواہش پرستی، بدعت اور شرک سے پاک ہوتی ہے۔ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ابن عباس ؓ کے لیے دعا فرمائی : [ اَللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّيْنِ وَ عَلِّمْهُ التَّأْوِيْلَ ] ’’اے اللہ ! اسے دین میں سمجھ عطا فرما اور اسے تاویل کا علم عطا فرما۔‘‘ [مستدرک حاکم : 534/3، ح : ۶۲۸۰ مسند أحمد: 266/1، ح ۲۴۰۱، صحیح ] معلوم ہوا تاویل کا علم راسخ فی العلم لوگوں کو بھی ہوتا ہے۔
    احسن البیان میں ہے، تاویل کے ایک معنی تو ہیں کسی چیز کی اصل حقیقت، اس معنی کے لحاظ سے {”اِلَّا اللّٰهُ“} پر وقف ضروری ہے، کیونکہ ہر چیز کی اصل حقیقت واضح طور پر اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے۔ تاویل کے دوسرے معنی ہیں، کسی چیز کی تفسیر اور بیان و توضیح، اس اعتبار سے{ ’’ اِلَّا اللّٰهُ ‘‘} پر وقف کے بجائے {’’ وَ الرّٰسِخُوْنَ فِي الْعِلْمِ ‘‘} پر بھی وقف کیا جا سکتا ہے، کیونکہ مضبوط علم والے بھی صحیح تفسیر و توضیح کا علم رکھتے ہیں۔ تاویل کے یہ دونوں معنی قرآن کریم کے استعمال سے ثابت ہیں۔ (ملخص از ابن کثیر)
    #exploreourdeen #reminder

  • @shoaibgurz9707
    @shoaibgurz9707 7 วันที่ผ่านมา +4

    Molana ishaq sab is the best explainer.
    ALLAH un k darjaat buland farmay..Ameen.

  • @MOHAMMADKAMRANHUSSAIN-j5t
    @MOHAMMADKAMRANHUSSAIN-j5t วันที่ผ่านมา +1

    Mein 3 years se let's explore our deen channel ko dekh raha hoo Allah hamko hidayat ees channel se diya hai wo bhi dr israr Ahmed or Maulana maududi ke zariye se

  • @malikshayan4602
    @malikshayan4602 7 วันที่ผ่านมา +1

    Jab sy TH-cam ki duniya ma aya hu mtlb jab sy youtube use kr raha yai un chand channels ma sy hai jisny mjhy haq ki trf janny ma madat ki… mera RAB Ap pe Reham farmaye ❤️

  • @UstadengrAliMirza
    @UstadengrAliMirza 5 วันที่ผ่านมา

    سَیّد مَولانا اَبُوالاعلٰے مودُدودِی (رَحِمَہﷲ) 💟💐

  • @muhammadibyheart5671
    @muhammadibyheart5671 5 วันที่ผ่านมา

    Maulana Ishaq Rahimahullah ❤❤
    Allah inke darjaat buland kare

  • @raffatperveen3150
    @raffatperveen3150 7 วันที่ผ่านมา +1

    Subhan ALLAh what a gems these scholars are

  • @letsexploreourdeen960
    @letsexploreourdeen960  8 วันที่ผ่านมา +4

    Join For Daily Islamic Reminders (Join Only one)
    Group(10) chat.whatsapp.com/BRkjKcuvEJb7bavv9KjoP6
    Group(9) chat.whatsapp.com/EX1s8ckGg968pLlQo97f2z
    Group (8) chat.whatsapp.com/DEHoKPc6OuLCN2gOp52wi7
    Group (7) chat.whatsapp.com/JYTUPdZi6RRK4sPymmi0GH
    Group (6) chat.whatsapp.com/JSQL0nnxwOg49NYT1qDSnR
    Group (5) chat.whatsapp.com/HLY4df5vN8m9VK4saip5NC
    Group (4) chat.whatsapp.com/H5fMEoSpWhoFBDMuh91gWx
    Group (3) chat.whatsapp.com/KxwH2igMy8RLjy0G3vLuMb
    Group (2) chat.whatsapp.com/G1Ml1uFcpBfFnsK3KxK6WT
    Group(1) chat.whatsapp.com/FnvVK2fQpPY0UpgkrFtVwj
    Share with your friends so that others may benefit from it...In the Quran, Allah enjoins believers to remind each other ‘for indeed reminders benefit the believers’ (55;51).
    Facebook Group: facebook.com/groups/248715236481580/?ref=share
    Instagram : instagram.com/invites/contact/?i=1dmtuttwkgzsv&
    Facebook Pages :
    1. facebook.com/Hamzasajjad960/
    2. facebook.com/hamzasajjad962
    3. facebook.com/profile.php?id=100088569734151&mibextid=ZbWKwL
    TH-cam Channel: th-cam.com/channels/8rzsJ0rQj_OYQCQoO2DcQQ.html
    Twitter : twitter.com/LetDeen?t=vdfuu-y4ZkWUibDVYPkMSg&s=09
    Share.

  • @MBILAL-si1dz
    @MBILAL-si1dz 6 วันที่ผ่านมา

    Mashaa Allah

  • @salafifayiz7712
    @salafifayiz7712 7 วันที่ผ่านมา +1

    Wallah beautiful❤

  • @Asifaliturabi
    @Asifaliturabi 7 วันที่ผ่านมา

    JazakAllah bhai is ilm k lye...

  • @UstadengrAliMirza
    @UstadengrAliMirza 5 วันที่ผ่านมา

  • @Ksalma2330
    @Ksalma2330 8 วันที่ผ่านมา

    ❤❤❤

  • @musssafir
    @musssafir 6 วันที่ผ่านมา +1

    Assalamualaikum bhaijaan ma Alshanullakhan Gujarat sa Mari ak request ha aapsa ka aap vo Dr israr Ahmed's ra sahab ke kitab "THE OBLIGATIONS MUSLIMS OWE TO THE QUR AN " aur aise dusre kitabi hazrat ke audio video ke shakal ma upload kare, please jazakallah khair

  • @ottomanempire2867
    @ottomanempire2867 6 วันที่ผ่านมา +2

    Assalamoalaikum brother plzzzz make a video on atheism ❤❤

  • @KhasPhus
    @KhasPhus 6 วันที่ผ่านมา

    Please add NOMAN ALI KHAN in your videos

  • @shoaibgurz9707
    @shoaibgurz9707 7 วันที่ผ่านมา +1

    Dont use background music.yah koi fzool bat ni jis par ap na asa kia h .yah quran ka ilam h.

    • @Asifaliturabi
      @Asifaliturabi 7 วันที่ผ่านมา +2

      Jise ap music kh rhe Hain wo nasheed hai..

  • @bilalsultan4865
    @bilalsultan4865 7 วันที่ผ่านมา +1

    You are doing best; to promote Islam in real sense; and all are best except Moulana Khalid; as he speaks of Pakistan was created Kalima Haq and nobody can undo Pakistan; whereas Pakistan is already undone in 1971 and we don’t even don’t want to learn from our mistakes; he openly supports Qazi and Hafiz who are most corrupt and perpetrators of law. I may narrate famous saying of Moula Ali, a country or community May run without Islam but parish with injustice.

  • @Hussaini14
    @Hussaini14 7 วันที่ผ่านมา

    ❤❤❤❤❤

  • @MOHAMMADKAMRANHUSSAIN-j5t
    @MOHAMMADKAMRANHUSSAIN-j5t วันที่ผ่านมา

    ❤❤❤