سورہ یاسین کے فضائل۔ غلام صابرہ قریشی انسان ٹی وی

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 25 ต.ค. 2024
  • سورہ یاسین کے فضائل۔ غلام صابرہ قریشی انسان ٹی وی
    سورہ یاسین کے فضائل ۔
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    غلام صابرہ قریشی
    السلام علیکم ناظرین انسان ٹی وی چینل پر آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں آج کی ویڈیو میں آپ کو قران مجید کی عظیم سورہ سورہ یاسین کی اہمیت اور اس کے چند فضائل بتاؤں گی۔
    جو شخص خدا کی خوشنودی کے لیے سورہ یاسین پڑھے تو تو خدا تعالی 12 ختم قران کا ثواب عطا فرمائے گا ۔
    جب یہ سورت کسی مریض کے پاس پڑھی جائے تو اس کے ہر حرف کے بدلے دس فرشتے اس کے سامنے صف بستہ ہو کر اس کے لیے مغفرت طلب کرتے ہیں اس کے قبض روح کے وقت حاضر رہتے ہیں اس کے جنازے کے ساتھ چلتے ہیں اس پر نماز پڑھتے اور اس کے دفن میں شریک رہتے ہیں۔
    اگر کوئی مریض وقت نزع خود یا کوئی دوسرا شخص اس کے پاس سورہ یاسین پڑھے تو رضوان جنت کاسہ آب لا کر اسے دیتا ہے جسے وہ سیر ہو کر پیتا ہے۔ وہ اپنی قبر سے سیراب ہی اٹھے گا اور نبیوں کے کسی حوض کا محتاج نہ ہوگا حتی کہ وہ حالت سیرابی میں داخل جنت ہوگا ۔
    سورہ یاسین اپنے پڑھنے والے کو دنیا اور آخرت کی بھلائی عنایت کرے گی۔ قیامت کی ہولناکی اور دنیا کی بلاؤں سے اس کو بچائے گی نیز ہر شر کو اس سے دور کرے گی اور اس کی ہر حاجت کو بر لائے گی۔
    سورہ یاسین کے پڑھنے والے کے لیے بیس حج کا ثواب ہے اور اسے سننے والے کے لیے ہزار نور ہزار رحمتیں اور ہزار برکتیں ہوں گی۔ اور یہ سورت اس کو ہر مصیبت سے نجات دلائی گی۔
    حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ جو شخص قبرستان میں سورہ یاسین کی تلاوت کرے تو خدا وہاں مدفون لوگوں کے عذاب میں کمی کرے گا اور اس کو ان مردوں کی تعداد کے برابر نیکیاں عطا فرمائے ۔
    امام جعفر صادق سے منقول ہے کہ جو شخص دن کے وقت سورہ یاسین پڑھے وہ رات تک محفوظ رہے گا اور روزی سے نوازا جائے گا جو شخص سونے سے پہلے یہ سورت پڑھے تو خداوند کریم اس کو
    ہر آفت سے اور شیطان کے ہر شرسے بچانے کے لیے اس پر ہزار فرشتے مقرر کرے گا اور اگر وہ اسی روز مر جائے تو خدا اس کو جنت میں داخل فرمائے گا۔
    ناظرین!
    اگر آپ کو میری ویڈیو پسند آئی ہے تو اس کو لائک اورمیرے چینل
    انسان ٹی وی کو سبسکرائب ضرور کریں ۔شکریہ
    #Virtues of Surah Yasin #سورہ یاسین کے فضائل #Sura Yasin #Sura Yaseen #quotes #quran #quranrecitation #qurantilawat #quranquotes #Insaan #Insaan TV

ความคิดเห็น •