🌹 قرار عاشقی صفحه 107 قرآن کریم🌸 سوره مبارکه مائده آیات 3 تا 5 ترتیل سورہ مائدہ
ฝัง
- เผยแพร่เมื่อ 21 ธ.ค. 2024
- آیت اکمال اور آیت تبلیغ اس سورت کے مشہور آیات میں سے ہیں جو شیعہ نقطہ نگاہ سے واقعہ غدیر اور حضرت علیؑ کی جانشینی کے اعلان سے متعلق نازل ہوئی ہیں۔ اسی طرح آیت ولایت بھی اس سورت کے مشہور آیات میں سے ہے جس کے بارے میں شیعہ سنی دونوں متفق ہیں کہ یہ آیت امام علیؑ کی شأن میں نازل ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اس سورت میں بہت سارے تاریخی واقعات کا تذکرہ بھی ہوا ہے جن میں بنیاسرائیل کی رویداد، ہابیل و قابیل کی داستان، حضرت عیسی کی رسالت اور آپ کے معجزات وغیرہ شامل ہیں۔ اس سورت کی تلاوت کے بارے میں پیغمبر اکرمؐ سے منقول ہے کہ جو شخص سورہ مائدہ کی تلاوت کرے اسے دنیا میں موجود یہودیوں اور عیسائیوں کی تعداد کے دس گنا ثواب دیا جائے گا اور دس گنا اس کے گناہ معاف کئے جائیں گے اور اس کے درجات میں دس گنا اضافہ کیا جائے گا۔
تم پر حرام کیا گیا ہے۔ مردار، خون، خنزیر کا گوشت اور وہ جانور جس پر ذبح کے وقت غیر خدا کا نام لیا جائے۔ اور گلا گھوٹا ہوا، یا جو چوٹ لگنے سے یا بلندی سے گر کر، یا سینگ لگنے سے مر جائے یا جسے کسی درندہ نے کھایا ہو۔ سوائے اس کے جسے تم نے ذبح کر لیا ہو۔ اور وہ (بھی حرام ہے) جو قربان کیا جائے بتوں پر (یا کسی آستانے پر) نیز (وہ بھی حرام ہے) جو قرعہ کے تیروں سے تقسیم کیا جائے۔ یہ سب کام فسق (گناہ) ہیں۔ آج میں نے تمہارے لئے دین کو مکمل کر دیا ہے۔ اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی ہے اور تمہارے لئے دین کی حیثیت سے اسلام کو پسند کر لیا ہے ہاں جو بھوک کی شدت سے مجبور ہو جائے (اور حرام چیزوں سے کوئی کھا لے) جبکہ گناہ کی طرف راغب نہ ہو تو اللہ بڑا بخشنے والا بڑا رحم کرنے والا ہے۔ (3) لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لئے کون سی چیزیں حلال کی گئی ہیں؟ کہہ دیجیئے کہ تمہارے لئے سب پاک و پاکیزہ چیزیں حلال کر دی گئیں اور جن شکاری جانوروں کو تم نے سدھایا ہو جن کو خدا کے سکھائے ہوئے طریقہ کے مطابق (شکار پکڑنے کا) طریقہ سکھایا ہو تو جسے وہ تمہارے لئے پکڑ رکھیں۔ اس میں سے بھی کھا سکتے ہو۔ اور اس پر (شکار پر چھوڑتے وقت) خدا کا نام لے لو۔ اور اللہ سے (اس کی معصیت کاری سے) ڈرو۔ بے شک اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔ (4) آج تمہارے لئے سب پاک و پاکیزہ چیزیں حلال کر دی گئی ہیں۔ اور اہل کتاب کا طعام (اناج) تمہارے لئے حلال ہے اور تمہارا طعام (اناج) ان کے لئے حلال ہے اور پاکدامن مسلمان عورتیں اور ان لوگوں (اہل کتاب) کی پاکدامن عورتیں جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی ہے۔ (وہ تمہارے لئے حلال ہیں) بشرطیکہ تم ان کی اجرتیں (حق مہر) دے دو۔ اور وہ بھی اپنی پاکدامنی کے تحفظ کی خاطر نہ کہ آزاد شہوت رانی کی خاطر اور نہ ہی چوری چھپے ناجائز تعلقات قائم کرنے کے لیے۔ اور جو ایمان کا انکار کرے (اور کفر اختیار کرے) تو اس کے سب عمل اکارت ہوگئے اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں ہوگا۔ (5)
#quran #talwat #dailyquran #holyquran #islamicscripture #islamicvideo #koran #quranreflections #quranjournaling