سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہوم ڈیپارٹمنٹ میں کنٹرول روم کااچانک دورہ۔ مانیٹرنگ کاجائزہ لیا

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 26 ก.ย. 2024
  • لاہور16جولائی (نمائندہ نوائے اسلام آباد)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہوم ڈیپارٹمنٹ میں قائم کنٹرول روم کااچانک دورہ کیا اورعاشورہ سے متعلق کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کاجائزہ لیا۔
    انہوں نے بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں کے صوبے میں خصوصا اندرون شہرلاہورمیں عزاداری جلوسوں،ملحقہ عمارتوں اورروٹس پر لااینڈ ارڈر کے نفاذ کوچیک کیا اورہدایات جاری کیں۔سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں قیام امن اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں.
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبہ بھرمیں سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کررہی ہیں. مریم اورنگزیب نے کہا کہ تین ہزارنوسوستاون جلوس اورسترہ سو اکیس مجالس کی بذریعہ ارٹیفیشل انٹیلی جنس کے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے نویں اوردسویں محرم الحرام پر سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب بھر میں سات ہزارچھ سو سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی نگرانی جاری ہے-کنٹرول روم سے روٹس پر نکاسی اب سے متعلق میکانزم بھی موجود ہے. مریم اورنگزیب نے کہا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے مریم نوازشریف کی ہدایات پرعمل کویقینی بنایاجائے-
    ٭٭٭٭

ความคิดเห็น •