*تصاویر اور ویڈیوز کے متعلق* *حضرت مولانا قاری* *محمد حنیف جالندھری مدظلہم* *ناظم اعلیٰ وفاق المدارس* **العربیہ پاکستان* *کا اعلان حق* 3 شعبان المعظم شب جمعرات کو ہمارے استاذگرامی جامع المعقول والمنقول حضرت مولانا شبیرالحق کشمیری رحمۃ اللہ علیہ(استاذالحدیث جامعہ خیرالمدارس ملتان) کا انتقال پرملال ہوا اور اگلے روز قلعہ کہنہ قاسم باغ کے وسیع اسٹیڈیم میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ اس موقع پر حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری دامت برکاتہم العالیہ نے بہت اہم خطاب فرمایا ۔من جملہ دیگر باتوں کے آپ نے یہ بھی فرمایا کہ: ٫٫گذشتہ دنوں وفاق المدارس کی میٹنگ تھی جس کی صدارت حضرت مولاناانوارالحق صاحب نے کی اور اس میں شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہم بھی موجود تھے۔ اس اجلاس میں مروجہ ویڈیوز زیرِ بحث آئیں ،توسب حضرات نے اتفاق فرمایا کہ مروجہ ویڈیوز اگرچہ علماء کے مابین مختلف فیہ ہیں لیکن ان سے احتراز لازم ہے ۔ خصوصا اہل علم کو، کہ وہ اپنے پروگراموں کی ویڈیوز نہ بنایاکریں۔ اس کے بعد آپ نے فرمایا: ٫٫ آج کے بعد جامعہ خیرالمدارس میں کسی قسم کی ویڈیو نہیں بنےگی،اور میں تمام اساتذہ و طلبہ سے گذارش کرتا ہوں کہ اس کو ہر حال میں چھوڑ دیں،آج تک جو ہو چکا میں اس پر استغفار کرتا ہوں،آئندہ کوئ مجھے دفتر میں آکر نہ کہے کہ میں نے آپ کے ساتھ تصویر بنوانی ہے اگر کسی نے آکر کہا اور میں نے انکار کردیا تو پھر برا نہ منانا۔،، (اور اس سے بڑھ کر جو الفاظ حضرت ناظم اعلیٰ وفاق نے ارشاد فرمائے وہ یہ تھے کہ:) ٫٫خیرالمدارس کا جو فرزند(فاضل)ویڈیو بنائے گا اس کا خیرالمدارس سے،ہم سے کسی قسم کاکوئ تعلق نہیں ہوگا ہم اس سے بری ہوں گے،،۔۔۔۔۔۔۔ اسی دوران پیچھے سے مولانامنیراحمد منور صاحب نے لقمہ دیا کہ ٫٫یہ ممنوع لغیرہٖ ہونے کی وجہ سے لازم الترک ہے(یعنی اگر جائز بھی ہو توبھی اسکے مفاسد چونکہ منافع سے کہیں زیادہ ہیں اس لیے یہ لازم الترک ہے)حضرت قاری صاحب نے فرمایا ،ہاں بالکل۔۔۔۔جزاک اللہ۔۔۔،، حضرت ناظم اعلیٰ وفاق المدارس کے اس اعلان حق کو سن کر جتنی خوشی ، مسرت اور راحت ہوئی وہ بیان سے باہر ہے ۔ اس اعلان حق کی جتنی بھی تحسین و پذیرائی کی جائے کم ہے ۔ یہ ہر صاحب درد کے دل کی آواز ہے ، اور یہ وہ آواز ہے جسے ہمارے حضرت شیخ سلیم اللہ خان رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی اخیر عمر میں پوری توانائی سے بلند کیا تھا ۔ ملک کے دو بڑے جامعات جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن اور جامعہ فاروقیہ کراچی تو پہلے سے ہی اس پر عامل ہیں ۔ پچھلے ڈیڑھ دو ماہ قبل جامعہ دارالعلوم کراچی نے بھی طلبہ کے لیے اپنی حدود میں کیمرے والے موبائل پر مکمل پابندی لگادی ہے ، حتی کہ سننے میں آیا ہے کہ بٹنوں والا موبائل استعمال کرنے کی کی بھی بہت محدود اجازت دی گئی ۔ اس سال دارالعلوم کراچی میں ختم بخاری کی تقریب ہوئی تو پروگرام کی لائیو ویڈیو کی بجائے صرف لائیو آڈیو پر اکتفا کیا گیا ۔ آج جامعہ خیرالمدارس ملتان میں جمعۃ المبارک کے بیان کے دوران بھی حضرت قاری صاحب دامت برکاتہم کا بیان تصویر کے بغیر لائیو سنایا گیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو اور تصاویر کی ابتلاء نے ہمارا بہت کچھ چھین لیا ہے ۔ مدارس کے طلبہ جو قرآن و حدیث جیسے عالی علوم کے طالب علم ہیں ان ویڈیوز نے ، اور سوشل میڈیا کے عفریت نے ان کی روح اور دل و نگاہ کی پاکیزگی چھین لی ہے جو ان علوم کے لیے مطلوبہ لازمی اور بنیادی صفت ہے ۔ اسباق میں یکسوئی ، توجہ ، اور دھیان عنقا ہو گئے ہیں ۔ ذہانتیں اور استعدادیں متاثر ہوئی ہیں ۔۔۔۔۔ امتحانات میں فیل ہونے والوں کی تعداد پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ سوشل میڈیا سے انہماک نے نہ صرف لایعنی میں مبتلا کیا ہے بلکہ طلبہ میں اساتذہ سے بیگانگی ، تمرد اور نخوت کو بھی جنم دیا ہے ۔ ہم نے دیکھا ہے کہ جہاں کیمرہ گیا وہاں ساتھ ساتھ اس کے مسرفانہ لوازمات اور مطالبات بھی گئے ۔ اللہ معاف فرمائے اس مرتبہ مساجد میں ہونے والی بعض تقریبات کو دیکھ کر کسی شادی ہال کا گمان ہوتا تھا ۔ مزید برآں ویڈیوز نے ہماری نجی زندگی کو بھی متاثر کیا ۔ ویڈیو بنانے والوں نہیں سوچا کہ کوئی شخص مریض ہے ، علیل ہے ، حتی کہ اموات کو بھی نہیں بخشا گیا ۔ بس اپنے فیس بک پیج کے لیے زیادہ سے زیادہ لائکس لینے کے چکر میں اور یوٹیوب چینل کے ویورز میں اضافے کے لیے احتیاط کے تمام قرینوں اور تقاضوں کو پامال کردیا گیا ۔ المجالس بالامانۃ کی دھجیاں اڑ گئی ہیں ۔ اس تناظر میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری دامت برکاتہم العالیہ کا بغیر کسی کھٹک اور جھجک کے ، بغیر کسی خوف لومۃ لائم کے تصاویر اور ویڈیوز سے اعلان لاتعلقی بہت بڑا انقلابی قدم ہے ۔ ہمیں اسے نہ صرف کھلے دل سے سراہنا چاہیے بلکہ اس پیغام حق کو زیادہ سے زیادہ عام کرتے ہوئے اپنے مدارسِ وجامعات میں عملی جامہ پہنا نا چاہیے ۔ اللہ تعالیٰ اکابر کے اس فیصلے میں خیروبرکت عطا فرمائے اور ہمیں اس پر استقامت نصیب فرمائے۔۔۔۔ آمین! *خادم وخاکپائے علماء حق* *محمد احمد حافظ* مدیر ماہنامہ "وفاق المدارس" شب سبت 5شعبان المعظم 1442ھ بروز جمعہ
Mashallah Allah hame thofik de
Allah pure dunya me hidayat ka zarya banay kher afiyat ke sat
Assalamoalaykum ww.mashaallah. bohat achcha bayan..allah swt molana saahaab ko azare azim ata farmave ameen.🤲🌺
Masha Allah bahut khoob Allah qubool farmave ❤️🌹💚 Allah
@@MUSKANSOUNDVALSAD aameen , Masha Allah , ek dam mast , parfact , ek number
@@MUSKANSOUNDVALSAD llpp
Qa vr
ماشااللہ بہت اچھا
Allah molana sahab ko sehatyaab rkhe
Be shak Muhtram Ap ki baty dil pe lagY hai
@@MUSKANSOUNDVALSAD I subscribe your channel already
Allah sabko hidayat de 😔
Allah molana ko puri duniya me qoobool farmave
Qa
Mashs Allah Subahan Allah Alhamdulillah jazak Allah hu khair maulna 🌹🤲🤲🤲🌹
Ìo900
Bhot badya
Masha.allah.subhanallah
हजरत आप बिल्कुल सही कह रहे हो
Masallah Allah qabul farmave molana ko puri duniya k liya
Masall🤲🤲🤲🤲🤲❤❤❤🖤🖤🖤
Aamin Aamin🤲🤲🤲🤲🤲🤲
माशा अल्लाह
سبحان الله
JazakAllah Rafikbhai @Muskan Sound Valsad
Mashaalla
ما شاء اللہ بہت خوب
@@MUSKANSOUNDVALSAD f
Allah molana ki umar me barkat ata farmave
@@MUSKANSOUNDVALSADlllp
p
جزاک اللہ ھو خیر ماشاءاللہ مولانا اللہ تعالیٰ آپ کو خیر عافیت سے رکھے آمین آمین یارب العالمین
Subhanallah
Allah molana ki khidmat ko qubool farmaye or Qayamat ki tayyari karne ki rofiq ata farmaye❤️
Mashaallah jazakllah
Masala
Allah paak hame suney sy jeyda Amal ki tofik naseeb ataa farma e .
Ameen
ماشاءالله بارك الله في حياتي
اے اللہ میری توبہ قبول فرما
Masha.allah.subhanallah wah.kiya.baat.h
آمین آمین یارب العالمین
89ĺ09
ماشاءاللہ
ماشااللہ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین اسلام زندہ
Aslamalykaum masaallahaaameen saubanallahaaameen basakmasaallahaaameen aallahaoakbar aameen
Ye.kam.hua.chennel.valo.allah.tmhe.tarrakki.de.ammin
Mashallah
.u.3qq.
ماشاء اللہ سبحان اللہ
@@MUSKANSOUNDVALSAD jbn
Masaallahaaameen saubanallahaaameen
Naice takrer
Amin zazak allh
Allah app ki umar may barkat atta farmay
اللہ اکبر کبیرا
Subhan allah
ماشاء اللہ
MashaAllah
Geg
Heh
SubhanAllah
Good
Really so good
Masaaalla
ماشاالله بہت خوب
جزاک اللہ
Zajakallah
Yffff
Beshak haq sach
ji
A s
G MASHA ALLAH
Jazak AlLah
ماشاء الٰہ
سبحان الله🌹
👌👌👌👌
Besak
Beshak
वैशक
Assalamu alaykum wa rahmatullahi wa barakatuhu bhai kya ye hajret jii deaoband se h
Hi
*تصاویر اور ویڈیوز کے متعلق* *حضرت مولانا قاری* *محمد حنیف جالندھری مدظلہم* *ناظم اعلیٰ وفاق المدارس* **العربیہ پاکستان*
*کا اعلان حق*
3 شعبان المعظم شب جمعرات کو ہمارے استاذگرامی جامع المعقول والمنقول حضرت مولانا شبیرالحق کشمیری رحمۃ اللہ علیہ(استاذالحدیث جامعہ خیرالمدارس ملتان) کا انتقال پرملال ہوا اور اگلے روز قلعہ کہنہ قاسم باغ کے وسیع اسٹیڈیم میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ اس موقع پر حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری دامت برکاتہم العالیہ نے بہت اہم خطاب فرمایا ۔من جملہ دیگر باتوں کے آپ نے یہ بھی فرمایا کہ:
٫٫گذشتہ دنوں وفاق المدارس کی میٹنگ تھی جس کی صدارت حضرت مولاناانوارالحق صاحب نے کی اور اس میں شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہم بھی موجود تھے۔ اس اجلاس میں مروجہ ویڈیوز زیرِ بحث آئیں ،توسب حضرات نے اتفاق فرمایا کہ مروجہ ویڈیوز اگرچہ علماء کے مابین مختلف فیہ ہیں لیکن ان سے احتراز لازم ہے ۔ خصوصا اہل علم کو، کہ وہ اپنے پروگراموں کی ویڈیوز نہ بنایاکریں۔
اس کے بعد آپ نے فرمایا:
٫٫ آج کے بعد جامعہ خیرالمدارس میں کسی قسم کی ویڈیو نہیں بنےگی،اور میں تمام اساتذہ و طلبہ سے گذارش کرتا ہوں کہ اس کو ہر حال میں چھوڑ دیں،آج تک جو ہو چکا میں اس پر استغفار کرتا ہوں،آئندہ کوئ مجھے دفتر میں آکر نہ کہے کہ میں نے آپ کے ساتھ تصویر بنوانی ہے اگر کسی نے آکر کہا اور میں نے انکار کردیا تو پھر برا نہ منانا۔،،
(اور اس سے بڑھ کر جو الفاظ حضرت ناظم اعلیٰ وفاق نے ارشاد فرمائے وہ یہ تھے کہ:)
٫٫خیرالمدارس کا جو فرزند(فاضل)ویڈیو بنائے گا اس کا خیرالمدارس سے،ہم سے کسی قسم کاکوئ تعلق نہیں ہوگا ہم اس سے بری ہوں گے،،۔۔۔۔۔۔۔
اسی دوران پیچھے سے مولانامنیراحمد منور صاحب نے لقمہ دیا کہ ٫٫یہ ممنوع لغیرہٖ ہونے کی وجہ سے لازم الترک ہے(یعنی اگر جائز بھی ہو توبھی اسکے مفاسد چونکہ منافع سے کہیں زیادہ ہیں اس لیے یہ لازم الترک ہے)حضرت قاری صاحب نے فرمایا ،ہاں بالکل۔۔۔۔جزاک اللہ۔۔۔،،
حضرت ناظم اعلیٰ وفاق المدارس کے اس اعلان حق کو سن کر جتنی خوشی ، مسرت اور راحت ہوئی وہ بیان سے باہر ہے ۔ اس اعلان حق کی جتنی بھی تحسین و پذیرائی کی جائے کم ہے ۔ یہ ہر صاحب درد کے دل کی آواز ہے ، اور یہ وہ آواز ہے جسے ہمارے حضرت شیخ سلیم اللہ خان رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی اخیر عمر میں پوری توانائی سے بلند کیا تھا ۔
ملک کے دو بڑے جامعات جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن اور جامعہ فاروقیہ کراچی تو پہلے سے ہی اس پر عامل ہیں ۔
پچھلے ڈیڑھ دو ماہ قبل جامعہ دارالعلوم کراچی نے بھی طلبہ کے لیے اپنی حدود میں کیمرے والے موبائل پر مکمل پابندی لگادی ہے ، حتی کہ سننے میں آیا ہے کہ بٹنوں والا موبائل استعمال کرنے کی کی بھی بہت محدود اجازت دی گئی ۔
اس سال دارالعلوم کراچی میں ختم بخاری کی تقریب ہوئی تو پروگرام کی لائیو ویڈیو کی بجائے صرف لائیو آڈیو پر اکتفا کیا گیا ۔
آج جامعہ خیرالمدارس ملتان میں جمعۃ المبارک کے بیان کے دوران بھی حضرت قاری صاحب دامت برکاتہم کا بیان تصویر کے بغیر لائیو سنایا گیا ۔
حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو اور تصاویر کی ابتلاء نے ہمارا بہت کچھ چھین لیا ہے ۔
مدارس کے طلبہ جو قرآن و حدیث جیسے عالی علوم کے طالب علم ہیں ان ویڈیوز نے ، اور سوشل میڈیا کے عفریت نے ان کی روح اور دل و نگاہ کی پاکیزگی چھین لی ہے جو ان علوم کے لیے مطلوبہ لازمی اور بنیادی صفت ہے ۔
اسباق میں یکسوئی ، توجہ ، اور دھیان عنقا ہو گئے ہیں ۔ ذہانتیں اور استعدادیں متاثر ہوئی ہیں ۔۔۔۔۔ امتحانات میں فیل ہونے والوں کی تعداد پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔
سوشل میڈیا سے انہماک نے نہ صرف لایعنی میں مبتلا کیا ہے بلکہ طلبہ میں اساتذہ سے بیگانگی ، تمرد اور نخوت کو بھی جنم دیا ہے ۔
ہم نے دیکھا ہے کہ جہاں کیمرہ گیا وہاں ساتھ ساتھ اس کے مسرفانہ لوازمات اور مطالبات بھی گئے ۔
اللہ معاف فرمائے اس مرتبہ مساجد میں ہونے والی بعض تقریبات کو دیکھ کر کسی شادی ہال کا گمان ہوتا تھا ۔
مزید برآں ویڈیوز نے ہماری نجی زندگی کو بھی متاثر کیا ۔ ویڈیو بنانے والوں نہیں سوچا کہ کوئی شخص مریض ہے ، علیل ہے ، حتی کہ اموات کو بھی نہیں بخشا گیا ۔ بس اپنے فیس بک پیج کے لیے زیادہ سے زیادہ لائکس لینے کے چکر میں اور یوٹیوب چینل کے ویورز میں اضافے کے لیے احتیاط کے تمام قرینوں اور تقاضوں کو پامال کردیا گیا ۔ المجالس بالامانۃ کی دھجیاں اڑ گئی ہیں ۔
اس تناظر میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری دامت برکاتہم العالیہ کا بغیر کسی کھٹک اور جھجک کے ، بغیر کسی خوف لومۃ لائم کے تصاویر اور ویڈیوز سے اعلان لاتعلقی بہت بڑا انقلابی قدم ہے ۔
ہمیں اسے نہ صرف کھلے دل سے سراہنا چاہیے بلکہ اس پیغام حق کو زیادہ سے زیادہ عام کرتے ہوئے اپنے مدارسِ وجامعات میں عملی جامہ پہنا نا چاہیے ۔
اللہ تعالیٰ اکابر کے اس فیصلے میں خیروبرکت عطا فرمائے اور ہمیں اس پر استقامت نصیب فرمائے۔۔۔۔ آمین!
*خادم وخاکپائے علماء حق*
*محمد احمد حافظ*
مدیر ماہنامہ "وفاق المدارس"
شب سبت
5شعبان المعظم 1442ھ بروز جمعہ
Masha Allah
لل
Asslamu Alaikum.. Asmaan 7 hain..lekin Zameen kitni hy??
Hcchhhvc
مہدی رضی اللہ عنہ پہلے اور دجال انکے بعد اے گا احادیث دیکھلو
Ll
Ye sahab ki Pehle ghalti ye hai ke video shuru karne se Pehle pani srif ek hi ghut me piye pani wah wah tum 😁😁😁😁
تو کیا غلطی کی
4:
Nmg nnm
, f fr r
Masha.allah.subhanallah
Masha Allah
Mashallah
Mashaallah
ماشاءاللہ
Mashaallah
Masha Allah
Mashallah
Masha Allah
Mashallah
Mashallah
Masha Allah