NAAT SHARIF jo Mehfil ko char chand laga de

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 8 ก.ย. 2024
  • Nigahe rehmat uthi hui hai, woh sab ki bigri bana rehe hain.
    نجیب الرحمن ناز صاحب کی دلکش آواز اور محمد علی ظہوری صاحب کا کلام ہو تو محفل کو چار چاند لگ جائیں۔ چینل کو سبسکرائب کریں مزید نعتیہ کلام سننے کے لئے۔
    نگاہِ رحمت اٹھی ہوئی ہے وہ سب کی بگڑی بنا رہے ہیں
    کھلا ہوا ہے کریم کا در، بھرے خزانے لٹا رہے ہیں
    فلک کا سینہ دمک رہا ہے زمیں کا گلشن مہک رہا ہے
    چھڑے ہیں صلِ علیٰ کے نغمے حضور تشریف لارہے ہیں
    نہ ان سا کوئی عظیم دیکھا، نہ ایسا درِ یتیم دیکھا
    زمانہ ٹھکرا رہا ہے جن کو، انھیں وہ سینے لگا رہے ہیں
    کرے گا یہ حشر بھی نظارا بنیں گے مشکل میں وہ سہارا
    کریں گے سب انتظار ان کا، وہ آرہے ہیں وہ آرہے ہیں
    بروزِ محشر بوقت پرسش مجھے جو دیکھا فرشتے بولے
    اِدھر پریشان کیوں کھڑے ہو تمہیں تو آقا بُلا رہے ہیں
    نبی کی توصیف اللہ اللہ کہ داد جبریل دے رہا ہے
    ظہوری کیا خوش نصیب ہیں جو نبیﷺکی نعتیں سنا رہے ہیں

ความคิดเห็น •