Latest Pension Updates | Supreme Court Decision For Pensioners | Pension Increase ? |

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 30 ก.ย. 2024
  • Latest Pension Updates | Supreme Court Decision For Pensioners | Pension Increase ? | ‪@azmatnama‬
    سپریم کورٹ نے ای او بی ایکٹ 1976ء کی رعائتی شق 22 (2) پر ای او بی آئی کے حق میں فیصلہ سنادیا ۔ بیمہ دار افراد کی اپیلیں مسترد ۔
    ای او بی آئی کے سابق افسر تعلقات عامہ اور ڈائریکٹر سوشل سیفٹی نیٹ پاکستان اسرار ایوبی کے مطابق ای او بی ایکٹ مجریہ 1976ء کی رعائتی شق 22(2) پر کافی عرصہ سے ای او بی آئی اور اس کے بیمہ دار افراد کے درمیان تنازعہ چلا آرہا تھا اور اس سلسلہ میں متعدد بیمہ دار افراد نے ای او بی آئی کے خلاف مختلف ہائی کورٹوں سے رجوع کر رکھا تھا ۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 27 اپریل 2021ء کو ایک رٹ پٹیشن نمبر 2502/2020 پر اور پشاور ہائی کورٹ نے 19 جون 2023ء کو دوسری رٹ پٹیشن نمبر 2746-P/2021 پر ای او بی آئی کے حق میں اور بیمہ دار افراد کے خلاف فیصلہ صادر کیا تھا جبکہ اسی معاملہ میں سندھ ہائی کورٹ نے 30 نومبر 2022ء اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 اپریل 2023ء کو بیمہ دار افراد کی رٹ پٹیشن نمبر 5202/2020 پر ای او بی آئی کے خلاف اور بیمہ دار افراد کے حق میں فیصلے صادر کئے تھے ۔
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بنچ نے اس کیس کا بغور جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ای او بی ایکٹ 1976ء کی دفعہ 22 (2) کے مطابق یہ ایک محدود اطلاق ہے کہ جس سے صرف وہی بیمہ دار فرد فائدہ اٹھا سکتا ہے جو دفعہ 22 (2) (i) اور (ii) کی قطع تاریخوں میں ذکر کردہ عمر کا حامل ہو، (i) جولائی 1976ء کی پہلی تاریخ کو یا(ii) اس کے بعد تب یہ ایکٹ کسی صنعت یا ادارہ پر لاگو ہوتا ہو ۔ اس طرح اس بیمہ دار فرد کو اپنی تاحیات بڑھاپا پنشن کے حصول کے لئے 35 برس( خواتین بیمہ دار فرد کے لئے) اور 40 برس ( مرد بیمہ دار فرد کے لئے) کو عمر میں استثنیٰ کی رعایت درج بالا دو قطع شدہ تاریخوں پر صرف ایک بار مل سکتی ہے ۔ جبکہ دوسری جانب مدعا علیہان کا دعویٰ تھا کہ اس ایکٹ کی دفعہ 22(2) بیمہ دار فرد پر مقررہ قطع تاریخ سے قطع نظر خود بخود لاگو ہوجاتی ہے جب کسی صنعت یا ادارہ کا کوئی شخص ای او بی آئی کی قابل بیمہ ملازمت میں داخل ہو جاتا ہے ۔
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بنچ نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد 18 جنوری 2024ء کو اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔ بعد ازاں جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندو خیل پر مشتمل تین رکنی بنچ نے 18 فروری 2024ء کو اسلام آباد ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ای او بی آئی کے خلاف ہونے والے فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ای او بی آئی کے حق میں فیصلہ سنادیا تھا اور مدعا علیہان کی اپیلوں کو مسترد کردیا تھا ۔ اس اہم کیس میں ای او بی آئی کی جانب سے ای او بی ایکٹ 1976ء کے ماہر عبدالاحد میمن ڈائریکٹر لاء نے ممتاز ماہر قانون دان بیرسٹر محمد عمر ریاض کی معاونت سے بھرپور انداز اور موثر دلائل کے ذریعہ پیروی کی ۔
    اسرار ایوبی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس تاریخی فیصلہ کے نتیجہ میں ایک جانب ای او بی ایکٹ مجریہ 1976ء کی دفعہ 22(2) کی اب واضح طور پر قانونی تشریح ہوگئی ہے تو دوسری جانب امید ہے کہ اس فیصلہ سے ای او بی آئی کے پنشن فنڈ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے جو وفاقی حکومت کی جانب سے 1995ء سے مساوی امداد کی بلا جواز بندش ، آجران کی اکثریت کی جانب سے ای او بی آئی کے واجب الادا کنٹری بیوشن کی عدم ادائیگی کی پالیسی اور پنشنرز کی دن بدن بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث پہلے ہی زبردست خسارہ کاشکار ہے۔
    #eobinews #eobipensioners #eobipensionincrease #azmatkhan #supremecourt #azmatnama

ความคิดเห็น • 65

  • @azmatnama
    @azmatnama  6 หลายเดือนก่อน +3

    سپریم کورٹ کا رعایتی شق پر EOBI کے حق میں فیصلہ
    5 اور 7 برس کی ملازمت والے رل گئے
    تاحیات پنشن بند
    ملازمین کیلئے فائدہ ؟

    • @junaidnaseervi
      @junaidnaseervi 6 หลายเดือนก่อน

      مطلب کم از کم 14 سال Contribution ھونی چاہیے پینشن کے لیے ؟؟؟

    • @m.rafiquesehto7180
      @m.rafiquesehto7180 6 หลายเดือนก่อน

      جن کی سروس 30 سال سے اوپر ہے اور اگر وہ 50 سال یاں 55 سال میں نوکری چھوڑ تا ہے اس کو پنشن ملے گی اور انشورنس کیوں نہیں ملتا ورکر کو انشورنس بھی دیا خاص طور ان جو کانٹریٹ پر چلاتے چلاتے ہیں 30 سال 40 تک جو کانٹریٹ پر ہیں اور ان کو فنڈ نہیں ملتا ان کو کیوں نہیں ملتا لہاذا یہ معسلا بھی حل کافی ادارے فنڈ نہیں دیتے آخر کیوں

    • @muhammadmoin2127
      @muhammadmoin2127 4 หลายเดือนก่อน +2

      04 month Kam hayn 15 sal may Kay pention milsakti hay sir

    • @azmatnama
      @azmatnama  4 หลายเดือนก่อน

      @@muhammadmoin2127
      وٹس ایپ کریں

  • @Maliksafi.
    @Maliksafi. 4 หลายเดือนก่อน +1

    عصمت صاحب
    جج صاحبان نےای او بی ای کو کر پشن کرنے کا ایک موقع اور دے دیا ھے۔یہ فیصلہ کب سے لاگو ھوا ھے۔کس تاریخ کے بعد والوں پر لوگوں کیا گیا ھے ۔

    • @azmatnama
      @azmatnama  4 หลายเดือนก่อน

      جی درست کہا

  • @rehanamushtaq-tc4jj
    @rehanamushtaq-tc4jj หลายเดือนก่อน +1

    اگر دس سال کی سروس ہوتو ان کو پینشن ملے گی یا نہیں یہ فیصلہ 5/7 سال والو کا ہوا ہے پلیز بتائے

    • @azmatnama
      @azmatnama  หลายเดือนก่อน

      نہیں کم از کم 15 سال کی کنٹری بیوشن ہونی چاہیئے

  • @smh9901
    @smh9901 5 หลายเดือนก่อน +1

    Mujhy. judges ya bataien k jo karoron log eobi ma 2 , 3 ,4 5 saal private job karty han aur job chor daty han .unko tuo kuch nahee milta aur na he woh iss bheek ko hasil karna chaitha han .eobi iss fund ko kis khaty ma la jata ha?
    Agar woh fund 7 saal ma adjust kr k 55 saal ya 60 saal waly worker ki contribution ma kami ko poora kar dan aur pension jaari kar di jaiy tuo kon si mout a jaiy gi .
    Ghareeb ko kia zinda rhny ka haq nahee ha?
    Judge , president , chairman senette pri.e minister retire hony pr ayyaashi karny k liay kia kia zindagi bhr faida uthaty han.
    Ya sab bhee khatam karwaya jaiy.
    Awaam ka paisa ameeron ko retire hony pr na dia jiay.
    Judges ko aisy faisly daty huwy sharm aani chahiay.
    Ghareeb zindabaad

  • @moazzamali8951
    @moazzamali8951 6 หลายเดือนก่อน +2

    Hamari rai main yeh Faisal qanoon Ka aik qatal hey Jo bazurg mazdooron KO iska buhat nuqsaan ho ga aur Woh ab apni Pension na le sakain ge. Adalat e Aalia se Yehi request hey k apney paisley per nazar sani farmaen aur mazdooron Ka maashi qatal na karain. Thanks a lot.

    • @azmatnama
      @azmatnama  6 หลายเดือนก่อน

      جی درست کہا

  • @muhammadfarooqahmed7536
    @muhammadfarooqahmed7536 6 หลายเดือนก่อน +1

    Assalam O Alaikum Respected Yeh Agay Dain Agar Kissy Mulazim Kee EOBI Contibution Jary Ho Aur DEATH Ho Jaiy Tou Kitnay Years Katuty Penshion Kay Liay Zaroory Hay

    • @azmatnama
      @azmatnama  5 หลายเดือนก่อน

      کنٹری بیوشن دے رہا ہو اور اس دوران فوت ہو جائے تو پھر پنشن ملے گی

  • @SaminaNaushad
    @SaminaNaushad 5 หลายเดือนก่อน +1

    age 51(woman) . Service 15 years se ziada ki hai. Tu pension k lye eligible hun. Ya 55 years hona zaruri hai

    • @azmatnama
      @azmatnama  5 หลายเดือนก่อน

      55 کی عمر میں ہی ملے گی

  • @drwasigul6426
    @drwasigul6426 4 หลายเดือนก่อน +1

    Sir ye decision pdf may chai mujy

    • @azmatnama
      @azmatnama  4 หลายเดือนก่อน

      Ok

  • @abdulkareem9139
    @abdulkareem9139 5 หลายเดือนก่อน +1

    15 SALL MERI JIB KO HOGY HAI MERA EOBI CARD BHI BANA HOWA HAI MERI AGE 45 HAI KIA MUJHY KIA AFTER 60 YEAR PENSION MILY GI AGER ABHI COMPNY RESIGN KARTA HO. REPLY PLZ

    • @azmatnama
      @azmatnama  5 หลายเดือนก่อน

      جی بالکل 60 سال کے بعد

  • @bahawalbaksh3558
    @bahawalbaksh3558 6 หลายเดือนก่อน +1

    Lkn jin ki service 5 ya 7 years hoi n voh eobi mn register thhy n jb yeh 60 years k hoe to en ko pension milna shoro hoi n voh pension ab tk lae rahy haen
    Es decision k baad en ki pension khtam ho jae gi ya yeh decision new LOGOON py ho ga
    Jo pension lae rahy haen ,voh laety Rahen gae
    Pl brief best regards

    • @azmatnama
      @azmatnama  6 หลายเดือนก่อน +1

      اس کیس کا اطلاق اس وقت سے نہیں اب سے ہو گا ۔
      پہلے کے فیصلوں پر اطلاق نہ ہو گا ۔

  • @muhammadmoin2127
    @muhammadmoin2127 4 หลายเดือนก่อน +1

    Sab joht hay office jawo tu new khani hoti hay wo nhi sounty

    • @azmatnama
      @azmatnama  4 หลายเดือนก่อน

      Good . Ap ne khoooob sach farmaya

  • @ishn7253
    @ishn7253 5 หลายเดือนก่อน +1

    Ab labour ki km sa kam mulazmt ki mudat kitni ha?

    • @azmatnama
      @azmatnama  5 หลายเดือนก่อน

      15 سال رجسٹریشن ہونی چاہیئے

  • @konpalzahrah1456
    @konpalzahrah1456 5 หลายเดือนก่อน +1

    Agr kisi ki muddat mulazmat 20 saal hy mgr uski insured muddat 6 saal hy, kya usay pension mil skti hy?

  • @wasifktk1577
    @wasifktk1577 6 หลายเดือนก่อน +1

    سر میں نے 10 برس فوجی فاونڈیشن ہسپتال راولپنڈی میں سروس کیا ھے کیا میں پیشن کا حقدار ھوں کیونکہ مجھ پر 5 اور 7 سال سروس کا اطلاق نہیں بنتا ھے کیونکہ میں نے 10 برس کنتریبیوشن جمع کیا ھے۔؟

    • @azmatnama
      @azmatnama  6 หลายเดือนก่อน +1

      جی 15 برس کنٹری بیوشن ہونا چاہیئے

  • @salimsheikh9630
    @salimsheikh9630 6 หลายเดือนก่อน +1

    Not presented well.

    • @azmatnama
      @azmatnama  6 หลายเดือนก่อน

      آپ کر لیں

  • @zahirlahore6751
    @zahirlahore6751 6 หลายเดือนก่อน +1

    Kia10000 bohat bari raqum ha? Y hamari raqam ha. 10000 ma guzara ho sakat ha. This is sham for u

    • @azmatnama
      @azmatnama  6 หลายเดือนก่อน

      شرم تمہیں آنی چاہیئے ۔ ۔ ہم تو صرف خبر دینے والے لوگ ۔ ۔ دل تو چاہتا ہے سناؤں مذید

  • @nisarahmadkhankhattak2626
    @nisarahmadkhankhattak2626 4 หลายเดือนก่อน +1

    ای او بی آئی میں ورکرز کے بچوں کو جاب دینی چاہیے

    • @azmatnama
      @azmatnama  4 หลายเดือนก่อน

      جی صحیح کہا آپ نے

  • @smh9901
    @smh9901 5 หลายเดือนก่อน +1

    Haq k liay bahr niklna chiay warna ameer hamry tukron pr palta rahy ga aur ghsreeb bhook ma judges ko haath utha kr bud duwaian data rahy ga.
    Eobi ka contri bution band kia jaiy
    Jo log 45 saal k baad private job kr rahy han unko contribution nahee dana chaiy qk pension nahee da ga

  • @khawajamunsif2531
    @khawajamunsif2531 6 หลายเดือนก่อน +1

    بہت خوب

    • @azmatnama
      @azmatnama  6 หลายเดือนก่อน

      شکریہ

  • @khawajamunsif2531
    @khawajamunsif2531 6 หลายเดือนก่อน +1

    ای او بی آئی سینئر سیٹیزن کا بہترین محافظ ہے

    • @azmatnama
      @azmatnama  6 หลายเดือนก่อน

      اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک بہترین ادارہ ہے

    • @junaidnaseervi
      @junaidnaseervi 6 หลายเดือนก่อน

      @@azmatnama
      سر مجھے بتائیں کہ اگر کسی کی سروس 14 سال تک ہے اسے پینشن ملے گی؟؟؟؟

  • @haiderscholars1692
    @haiderscholars1692 6 หลายเดือนก่อน +1

    sir 16 year service walay ko pension milay gee kai ?.

    • @azmatnama
      @azmatnama  6 หลายเดือนก่อน

      جی بالکل
      اگر کنٹری بیوشن ہو تو

  • @lillagujj1122
    @lillagujj1122 6 หลายเดือนก่อน +1

  • @Rabiabhatti372
    @Rabiabhatti372 6 หลายเดือนก่อน +1

    Sir family pension b bnd ho jye gi jo 2023 main b lagi thi

    • @azmatnama
      @azmatnama  6 หลายเดือนก่อน

      یہ اس پنشن سے تعلق نہیں

  • @atifjamal1851
    @atifjamal1851 6 หลายเดือนก่อน +1

    8 saal obi cut howi hy or job chor dia hy pension mily gi kia

    • @azmatnama
      @azmatnama  6 หลายเดือนก่อน

      Nhe

  • @salimsheikh9630
    @salimsheikh9630 6 หลายเดือนก่อน +1

    Not presented well. 3:26

    • @azmatnama
      @azmatnama  6 หลายเดือนก่อน

      بھائی آپ کر دیں

  • @easycookingchannel8374
    @easycookingchannel8374 4 หลายเดือนก่อน +1

    Sir meray shuhar ki death hue 3 month hu gae h or on ki age 40 year thi on ki eobi me service 7 year h me iddat me hu mera nic nahi bana hua h or abhi iddat ki waja se application bhi nahi de sacti me 27 year ki hu or mera 1 beta bhi h ghar wale mere dosri shadi ki bat kar rahe h k iddat k bad mere shadi kar de gey agar iddat k bad me application eobi me deti hu tu kia mujay dosri shadi k bad pension mele gi

    • @azmatnama
      @azmatnama  4 หลายเดือนก่อน +1

      جی میں نے جواب دے دیا ہے ۔
      البتہ اگر کیس جمع کرانے میں کوئی مسئلہ ہو تو بتائیے گا ۔

    • @easycookingchannel8374
      @easycookingchannel8374 4 หลายเดือนก่อน +1

      @@azmatnama Sir agar beta hu tu Bhi pension Nahi mele gi

    • @azmatnama
      @azmatnama  4 หลายเดือนก่อน

      @@easycookingchannel8374
      بیٹا تو آپ کی کفالت میں آ جائے گا نا

    • @easycookingchannel8374
      @easycookingchannel8374 4 หลายเดือนก่อน +1

      @@azmatnama mtlb agar father Ki pension hu or mother Ki Shadi dusri hu jae tu 3 year Betay ka apne father Ki pension Nahi dete

    • @azmatnama
      @azmatnama  4 หลายเดือนก่อน +1

      @@easycookingchannel8374
      ظاہر ہے بچہ کسی اور کی کفالت میں چلا جاتا ہے ۔ تاہم پھر بھی کل دن میں یاد کرا دیں ۔ متعلقہ افراد سے معلوم کر کے بتا دونگا ۔