🌹 قرار عاشقی صفحه,135,134 136 قرآن کریم🌸 سوره مبارکه انعام آیات 53تا 73
ฝัง
- เผยแพร่เมื่อ 7 ก.พ. 2025
- سورہ اَنعام قرآن کریم کی چھٹی اور مکی سورتوں میں سے ہے جو ساتویں اور آٹھویں پارے میں واقع ہے۔ اس سورت کی 15ویں آیت میں چوپایوں کے متعلق گفتگو کی گئی ہے اسی مناسبت سے اس کا نام "اَنعام" رکھا گیا ہے جس کے معنی چوپایوں کے ہیں۔ سورہ انعام کا محوری گفتگو اصول دین، یعنی توحید، نبوت اور معاد کے بارے میں ہے۔ اس سورت میں سورج اور چاند ستاروں کی عبادت و پرستش سے متعلق کافروں کے ساتھ ہونے والی حضرت ابراہیم کی گفتگو بھی نقل ہوئی ہےبعض احادیث کے مطابق یہ سورت ایک ہی دفعہ پیغمبر اکرمؐ پر نازل ہوئی جس کے ساتھ خدا کی تسبیح میں مشغول ستر ہزار فرشتے بھی نازل ہوئے، جو شخص اس سورت کی تلاوت کرے گا یہ فرشتے قیامت تک اس شخص کے لئے تسبیح پڑھیں گے۔
مجلس ختم انعام ایران میں لوگوں کے درمیان رائج مجالس میں سے ہے جس میں سوره انعام کو حاجت روائی کی غرض سے پڑھی جاتی ہے۔احادیث میں سورہ انعام کی بہت زیادہ اہمیت بیان کی گئی ہے۔ تفسیر نور الثقلین میں امام رضاؑ سے نقل کرتے ہیں کہ سورہ انعام تسبیح و تہلیل (لاحول و لاقوة اِلّا بالله) اور تکبیر میں مشغول ستر ہزار فرشتوں کے ساتھ دفعی طور پر نازل ہوا نازل ہوا۔ جو شخص سورہ انعام کی تلاوت کرے یہ فرشتے قیامت تک اس کی طرف سے تسبیح پڑھتے رہیں گے۔[26] اس سے ملتی جلتی ایک حدیث پیغمبرؐ سے بھی نقل ہوئی ہے۔[27]
کتاب ثواب الاَعمال میں امام صادقؑ سے یوں نقل ہوا ہے: سورہ انعام ستر ہزار فرشتوں کے ساتھ دفعی طور پر حضرت محمدؐ پر نازل ہوا۔ پس اس کی اہمیت کو درک اور اس کی قدر کرو؛ کیونکہ اس سورت میں ستر جگہوں پر خدا کا اسم اعظم آیا ہے، اگر لوگوں کو اس سورت کی صحیح معرفت ہوتی ہو ہرگز اس کی تلاوت کو ترک نہ کرتے۔ #dailyquran #talwat #quran #islamicscripture #quranreflections #quranreflections #holyquran #quranjournaling #islamicvideo #koran