سید ولد آدم وہ خیر الانام | خوب صورت سلام | خوبصورت نعت پاک

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 19 ก.ย. 2024
  • خوب صورت نعت پاک
    نعت شریف
    سلام
    درود وسلام
    کلام از ثانی حسنی رحمۃ اللہ علیہ
    #naat
    سید ولد آدم وہ خیر الانام
    اس پہ لاکھوں درود اس پہ لاکھوں سلام
    سید ولد آدم وہ خیر الانام
    اس پہ لاکھوں درود اس پہ لاکھوں سلام
    اس پہ لاکھوں درود اس پہ لاکھوں سلام
    وہ رسالت مآب اور شہ دوجہاں
    پاک نام آپ کا لے یہ گندی زباں
    ہے مجال اس کی کیا اور جرأت کہاں
    اک خیال آگیا اور آنسوں رواں
    کہہ اٹھے اک زباں رات دن صبح و شام
    اس پہ لاکھوں درود اس پہ لاکھوں سلام
    سید ولد آدم وہ خیر الانام
    اس پہ لاکھوں درود اس پہ لاکھوں سلام
    آمنہ کا وہ پیارا وہ دُر یتیم
    بے کسوں کا سہارا وہ لطفِ عمیم
    سب کی آنکھوں کا تارا وہ ذاتِ کریم
    جان و دل ماہ پارا وہ خلقِ عظیم
    جس کی ہر ہر ادا واجب الاحترام
    اس پہ لاکھوں درود اس پہ لاکھوں سلام
    سید ولد آدم وہ خیر الانام
    اس پہ لاکھوں درود اس پہ لاکھوں سلام
    جس کی آمد سے بادِ نسيم آگئی
    رحمتِ حق کی ہر سو گھٹا چھا گئی
    چھا گئی اور پھر نور برسا گئی
    غم کی ماری تھی دنیا سکوں پا گئی
    زندکی بھر پلایا محبت کا جام
    اس پہ لاکھوں درود اس پہ لاکھوں سلام
    سید ولد آدم وہ خیر الانام
    اس پہ لاکھوں درود اس پہ لاکھوں سلام
    جس نے کندن بنایا مس خام کو
    جس نے قربان کیا حق پہ آرام کو
    صبح سے جس نے بدلا ہر اک شام کو
    سارے عالم میں پھیلایا اسلام کو
    جس پہ نازل ہوا ہے خدا کا کلام
    اس پہ لاکھوں درود اس پہ لاکھوں سلام
    سید ولد آدم وہ خیر الانام
    اس پہ لاکھوں درود اس پہ لاکھوں سلام
    حسن ایسا نہیں جس کا کوئی جواب
    وہ جبیں جو کہ ہے مطلع آفتاب
    ایسے دنداں ملی جن سے موتی کو آب
    روئے انور کہ ہے گرد تک ماہ تاب
    حسن عالم اسی پر ہوا ہے تمام
    سید ولد آدم وہ خیر الانام
    اس پہ لاکھوں درود اس پہ لاکھوں سلام
    وہ تبسم لبوں پر سراپا بہار
    وہ تکلم کہ جیسے گلوں کا نکھار
    کھل گئی جو کبھی زلف بھی ایک بار
    ہوگئی پھر ہوا اور فضا مشک بار
    جس کی ہر سانس پر ہے تصدق مشام
    اس پہ لاکھوں درود اس پہ لاکھوں سلام
    سید ولد آدم وہ خیر الانام
    اس پہ لاکھوں درود اس پہ لاکھوں سلام
    وہ رسولوں میں آخر جو مرسل ہوا
    جس پہ قرآن سارا منزل ہوا
    جس کا ہر لفظ و جملہ مدلل ہوا
    دینِ اسلام جس پر مکمل ہوا
    ہو گئے جس پہ دین و شریعت تمام
    اس پہ لاکھوں درود اس پہ لاکھوں سلام
    سید ولد آدم وہ خیر الانام
    اس پہ لاکھوں درود اس پہ لاکھوں سلام
    وہ حبيبِ خدا، طاہر و مصطفی
    قاسم و حامد و حجت و مرتضى
    صادق و رحمت و طیب و مجتبى
    طہ، یسین، مکی، وہ خیر الوری
    وہ شفيع و منير و شہید و امام
    اس پہ لاکھوں درود اس پہ لاکھوں سلام
    سید ولد آدم وہ خیر الانام
    اس پہ لاکھوں درود اس پہ لاکھوں سلام
    وہ حجازي، تہامی، یتیم و غنی
    وہ رؤف و بشیر و نذير و نبی
    وہ رسول و مذكر امیں ہاشمی
    وہ ہے امی لقب ابطحي متقی
    جس کے محمود، احمد محمد ہے نام
    اس پہ لاکھوں درود اس پہ لاکھوں سلام
    سید ولد آدم وہ خیر الانام
    اس پہ لاکھوں درود اس پہ لاکھوں سلام
    Said By: Thani Hasani
    Voice : Shakeel Ahmad Nadwi Barabankwi
    Production: Odrus Academy

ความคิดเห็น • 26

  • @AhmaddinAwan-zw5pd
    @AhmaddinAwan-zw5pd หลายเดือนก่อน

    ماشاءاللہ ماشاءاللہ

  • @aazibansar
    @aazibansar 6 หลายเดือนก่อน

    ماشا اللہ بہت خوب
    کیا منظر کشی کی ہے

  • @JunaiKhan-v2w
    @JunaiKhan-v2w 2 หลายเดือนก่อน

    ماشاءاللہ

  • @servererror9860
    @servererror9860 ปีที่แล้ว

    لفظ لفظ محبت کا آئینہ دار
    آواز بھی کیا خوب ہے❤❤🥀

  • @muftiraghibofficial
    @muftiraghibofficial ปีที่แล้ว

    دل کی گہرائیوں سے سنی گیی

  • @junaidkhan-cf2dr
    @junaidkhan-cf2dr ปีที่แล้ว

    Masha allah

  • @salwafatima8286
    @salwafatima8286 ปีที่แล้ว

    اللهم صل وسلم وبارك على سيدنا محمد ❤❤❤

    • @OdrusAcademy
      @OdrusAcademy  ปีที่แล้ว

      صلى الله عليه وسلم

  • @mdintikhabalam8785
    @mdintikhabalam8785 ปีที่แล้ว

    واقعی خوبصورت نعت❤
    صلی اللہ علیہ وسلم

    • @OdrusAcademy
      @OdrusAcademy  ปีที่แล้ว

      جی بیشک
      مجھے بہت پسند ہے 😍
      صلی اللہ علیہ وسلم

  • @Hammad314
    @Hammad314 11 หลายเดือนก่อน +1

    اردو زبان و ادب میں اتنا فصیح و بلیغ اور مؤثر منظوم نعتیہ کلام میں نے نہیں سنا جس کے ہر لفظ وجملہ سے محبت رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چشمے پھوٹ رہے ہیں اللہ تعالیٰ حضرت مولانا محمد ثانی حسنی اور نعت خواں مولانا محمد شکیل کی مغفرت فرمائے آمین

  • @Hussainsabir
    @Hussainsabir ปีที่แล้ว +1

    Masha Allah golden lines ❤ and voice

    • @OdrusAcademy
      @OdrusAcademy  ปีที่แล้ว +1

      Really so heart touching ❣️💐

  • @MuftiKhalfanQasmi
    @MuftiKhalfanQasmi ปีที่แล้ว

    ❤️🌷💐

  • @Hammad314
    @Hammad314 11 หลายเดือนก่อน

    اللہم صل علی سیدنا محمد النبی العربی الھاشمی صلوٰۃ لا نھایۃ لھا الی یوم الدین

  • @salwafatima8286
    @salwafatima8286 ปีที่แล้ว

    😍😍😍

  • @islamicstatusmdaslamkhan8151
    @islamicstatusmdaslamkhan8151 ปีที่แล้ว

    ماشاء اللہ
    میں ڈاؤن لوڈ کرلیں اور روزانہ سنتاہوں

  • @9893484226
    @9893484226 ปีที่แล้ว +1

    ماشاءاللہ.
    کلام. مولانا ثانی حسنی ندوی مرحوم
    بآواز . مولانا شکیل احمد ندوی بارہ بنکوی

    • @OdrusAcademy
      @OdrusAcademy  ปีที่แล้ว

      جزاک اللہ خیرا
      بہت شکریہ 💐❣️

  • @hafizmubarakhindustani284
    @hafizmubarakhindustani284 ปีที่แล้ว

    ماشاءاللہ