Urdu Speech | Husn e Ikhlaq aur Taleemat e Rasool S.A.W.W | Speech competition | APPSMA JAND | 2022

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 30 ก.ย. 2024
  • #appsmajandspeechcompetition #22october #2k22
    .
    APPSMAJandSpeechCompetition #urduspeech #22october
    .
    آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (آپپسما) جنڈ کے زیر اہتمام نجی تعلیمی اداروں کے مابین قرآت، نعت اور تقریری مقابلہ جات کا انعقاد
    ان مقابلہ جات میں تحصیل بھر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات نے بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لیا اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ مقابلہ جات کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پرائمری، ایلیمنٹری اور سیکنڈری۔ شریک طلباء وطالبات نے دیئے گئے موضوعات پر بہت خوبصورت انداز میں اظہار خیال کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ مقابلوں میں شریک طلباء وطالبات کے علاوہ تحصیل بھر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان، سٹاف اور ڈپٹی ڈی ای اوز نے بھی خصوصی شرکت کی۔ نظامت کے فرائض آپپسما جنڈ کے جنرل سیکرٹری عبدالوھاب اعوان نے سرانجام دیئے۔ ججز کے فرائض قاری محمد باسط صاحب، قاری غلام عربی صاحب، عطاء رسول صاحب، سردار عابد علی عابد صاحب، منور حسین صاحب، پروفیسر شوکت محمود شوکت صاحب، پروفیسر نجم الحسن شاہ صاحب، قاری محمد باسط صاحب اور ایاز خان صاحب نے سرانجام دیئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آپپسما تحصیل صدر حاجی ذولفقار علی نے پروگرام کی کامیابی پر اللہ رب العزت کا خصوصی شکر ادا کیا۔ اس کے ساتھ مقابلہ جات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے تعاون کرنے والے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان اور دور و نزدیک سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ آپپسما کے پلیٹ فارم سے دسمبر میں تحصیل لیول کا سپورٹس گالا اور سائنسی نمائش کرانے کا بھی اعلان کیا۔ تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان نے آپپسما جنڈ کی اس کاوش کو خوب سراہا اور بچوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے آپپسما جنڈ کی کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا۔ آخر پر تمام شرکاء کے لیے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا

ความคิดเห็น • 26