Sajday mein bhi insaan Allah ke qareeb hota hai lekin ansoo ka rishta bohat qareeb hai

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 11 ม.ค. 2025

ความคิดเห็น • 4

  • @WaqasAli-c8y
    @WaqasAli-c8y 29 วันที่ผ่านมา

    Subhan Allah Masha Allah Wah

  • @khairunissa4657
    @khairunissa4657 28 วันที่ผ่านมา

    Gam Allah tak ponchany ka aasan rasta hai.

  • @ZakiaAbbasi-og7hf
    @ZakiaAbbasi-og7hf 28 วันที่ผ่านมา

    کیا جھِجھَکنا، کیا لَجانا، رَقص کر
    اُٹھ میاں اُٹھ، والہانہ رَقص کر
    تُجھ سے کوئی کام ہونے کا نہیں
    چھوڑ فکرِ آب و دانہ، رَقص کر
    قَریہ قَریہ رَقص کی محفل رَچا
    کُوچہ کُوچہ دِلبرانہ رَقص کر
    بَن کے بُلّھا، شاہ عنایت کو مَنا
    پیشِ خواجہ، خُسروانہ رَقص کر
    جِس نے تیرا حال ایسا کر دیا
    کیا اُسے جا کر دِکھانا؟، رَقص کر
    مُفتیانہ ڈھونگ کا چوغا اُتار
    جَنگلوں میں راہبانہ رَقص کر
    اے میرے اندر مچلتی مُطربَہ!
    آ کے باہر، مُطربانَہ رَقص کر
    ہولے ہولے تھَرتھَرانا سِیکھ لے
    سِیکھ لے جب تھَرتھَرانا، رَقص کر
    جھُوم اُٹھیں حاضرین و ناظرین
    محفلوں میں غائبانہ رَقص کر
    کون کیا کہتا ہے یکسر بھُول جا
    بھَاڑ میں جائے زمانہ، رقص کر
    لہلہاتی سبز سرسوں دیکھ کر
    جھُوم جا دانہ بہ دانہ، رقص کر
    دیکھ! یُوں بھی رائیگاں ہے زندگی
    مَست ہو جا، رائیگانہ رَقص کر
    اپنے باہر چُپ کی چادر اوڑھ لے
    اپنے اندر جارِحانہ رَقص کر
    مان لے مُرشد کسی کو، مان لے
    ڈھونڈھ کوئی آستانہ، رَقص کر
    اُسکو اُسکے حال پر ہی چھوڑ دے
    چھوڑ دے یہ آنا جانا، رَقص کر
    اپنے اللّہ ہی سے اب تو لَو لگا
    چھوڑ بَستی، گھر گھرانہ، رَقص کر
    پھِر سے کوئی آس ٹُوٹی ہے تو کیا
    بے دِلی ہے؟ بے دِلانہ رَقص کر
    وہ جو تیرے باطنِ باطن میں ہے
    ہو اگر خُود سے چھُپانا، رَقص کر
    ہو جا مرزا تُو بھی راضی با رَضا
    چھوڑ دے رونا رُلانا، رَقص کر
    (مرزا رضی اُلرّحمان)