May Arahi hon Baba saw ∆ AYYAM e FATIMA ∆ Qayamat Khaiz Noha ∆ VAOB
ฝัง
- เผยแพร่เมื่อ 10 ก.พ. 2025
- 🏴🏴🏴AYYAM E FATIMA A.S🏴🏴🏴
قال رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
"فاطمہ س میرے جگر کا ٹکڑا ہے، جس نے اسے ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا" 😭💔
نوحہ: میں آرہی ہوں بابا ص 😭
Noha : Mey Arahi hon Baba saw
کلام: جناب عارف سحاب
کمپوزر: جناب سید نئیر عباس
مہمان نوحہ خواں: جناب زکاوت حسین
سنگت: دی وائس اکیڈمی آف بلتستان
نوحہ. Lyrics
کلام : عارف سحاب
کمپوزر: سید نئیر عباس
تیری طرح مسلسل اُمت سے غم اُٹھا کر۔۔۔
میں آرہی ہوں بابا
پہلو کے ساتھ اپنے دل پر بھی زخم کھا کر۔۔۔
میں آرہی ہوں بابا
کچھ اِس طرح بھی میں نے سنت تیری نبھائی
رب کے سوا کسی کے آگے نہ دی دہائی
تاریک شب میں تنہا آنسو بہا بہا کر۔۔۔
میں آرہی ہوں بابا
اے صادقﷺ جہاں یہ دل پر ہے داغ میرے
سچ کی قسم اُٹھائی تھی کاذبوں نے مجھ سے
مشکل کشاؑ کو اپنی سب مشکلیں سنا کر۔۔۔
میں آرہی ہوں بابا
ُ
رُخ پر طمانچہ کھایا تھا سامنے حسنؑ کے
اُس دن سے زیر چادر چہرہ رکھا چھپا کے
ہائے وہ داغ اپنے بیٹے سے بھی چھپا کر۔۔۔
میں آرہی ہوں بابا
جس در سے تم بھی بابا بے اِذن نہ تھے گزرے
اس در کو جلتے دیکھا آنکھوں نے میری ہائے
محسن ؑتو بچ نہ پایا حسنین ؑکو بچاکر۔۔۔
میں آرہی ہوں بابا
مظلوم ہوگیا ہے فاتح جو بدر کا تھا
میں نے علیؑ کو بابا آباد پھر نہ دیکھا
یوں غربت علی کو اس قلب میں بسا کر۔۔۔
میں آرہی ہوں بابا
منظر سحاب ایسا کوئی بھی لکھ نہ پایا
زہرا ؑکے رخ سے حیدر نے جب کفن ہٹایا
زینبؑ نے یہ صدا دی چادر سے سر چھپاکر۔۔۔
میں آرہی ہوں بابا
Recited By: The Voice Academy of Baltistan
Special Thanks: Jinab Yaqoob Bhai Khargrong
Location: Khargrong
Edits: Sing Ong Studios
Video: Basit Bhai (Owner SOS Skd)
Connect with The Voice Academy of Baltistan On:
∆ On TH-cam: / @voiceacademy1272
∆ On Instagram:
...
∆ On TikTok:
tiktok.com/@voice.academy
∆ On Facebook:
www.facebook.c...
...
#thevoiceacademyofbaltistan #trending #new